یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌د سبق 17 ص.‏ 28-‏29
  • دوست بنانے کیلئے دوست بننا چاہئے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دوست بنانے کیلئے دوست بننا چاہئے
  • آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
  • ملتا جلتا مواد
  • ہمیشہ تک قائم رہنے والی محبت
    ہم خدا کی محبت میں کیسے قائم رہ سکتے ہیں؟‏
  • ‏”‏خدا کی محبت یہ ہے“‏
    خدا کی محبت میں قائم رہیں
  • ‏”‏مَیں نے آپ کو دوست کہا ہے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
  • سوالات از قارئین
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
مزید
آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
خ‌د سبق 17 ص.‏ 28-‏29

سبق 17

دوست بنانے کیلئے دوست بننا چاہئے

دوستی کی بنیاد محبت ہے۔‏ آپ یہوواہ کی بابت جتنا زیادہ سیکھیں گے اُس کے لئے آپ کی محبت اتنی ہی زیادہ بڑھے گی۔ خدا کے لئے آپ کی محبت کے بڑھنے کیساتھ ساتھ اُسکی خدمت کرنے کے لئے آپ کی خواہش بھی بڑھے گی۔ اس سے آپ کو یسوع مسیح کا شاگرد بننے کی تحریک ملے گی۔ (‏متی 28:‏19‏)‏ یہوواہ کے گواہوں کے پُرمسرت خاندان کا حصہ بننے سے آپ ہمیشہ تک خدا کی دوستی کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ آپ کو کیا کرنا چاہئے؟‏

آپکو خدا کے قوانین کی فرمانبرداری کرنے سے اُس کیلئے اپنی محبت ظاہر کرنی چاہئے۔‏ ”‏خدا کی محبت یہ ہے کہ ہم اُس کے حکموں پر عمل کریں اور اُس کے حکم سخت نہیں۔“‏—‏1-‏یوحنا 5:‏3‏۔‏

آپ سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کریں۔‏ یسوع نے ایک کہانی بیان کی جو اِسکی وضاحت کرتی ہے۔ ایک دانا آدمی نے اپنا گھر چٹان پر تعمیر کِیا۔ ایک بیوقوف آدمی نے اپنا گھر ریت پر تعمیر کِیا۔ جب شدید طوفان آیا تو چٹان پر بنا ہوا گھر تو قائم رہا مگر ریت پر بنا ہوا گھر بالکل تباہ ہو گیا۔ یسوع نے فرمایا کہ جو لوگ اُس کی تعلیمات کو سنکر اُن پر عمل کرتے ہیں وہ اُس دانا آدمی کی مانند ہیں جس نے چٹان پر گھر تعمیر کِیا تھا۔ لیکن جو لوگ اُس کی تعلیمات کو سنکر اُن پر عمل نہیں کرتے وہ اُس بیوقوف آدمی کی مانند ہیں جس نے ریت پر گھر تعمیر کِیا تھا۔ آپ کس شخص کی مانند بننا چاہتے ہیں؟—‏متی 7:‏24-‏27‏۔‏

ایک گھر چٹان پر بنا ہے اور دوسرا گھر ریت پر بنا ہے۔‏

مخصوصیت۔‏ اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ دُعا میں یہوواہ سے کہتے ہیں کہ آپ ہمیشہ تک اُس کی مرضی پوری کرنا چاہتے ہیں۔ خدا کی مرضی بجا لانے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ یسوع مسیح کے شاگرد ہیں۔—‏متی 11:‏29‏۔‏

ایک عورت دُعا میں اپنی زندگی یہوواہ کے لیے وقف کر رہی ہے۔‏

بپتسمہ۔‏ ”‏بپتسمہ لے اور اُسکا نام لے کر اپنے گناہوں کو دھو ڈال۔“‏—‏اعمال 22:‏16‏۔‏

ایک آدمی بپتسمہ لے رہا ہے۔‏

دل‌وجان سے خدا کی خدمت کریں۔‏ ”‏جو کام کرو جی سے کرو یہ جان کر کہ [‏یہوواہ]‏ کے لئے کرتے ہو نہ کہ آدمیوں کے لئے۔“‏—‏کلسیوں 3:‏23‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں