یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌د سبق 18 ص.‏ 30-‏31
  • خدا کیساتھ ہمیشہ دوستی رکھیں!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کیساتھ ہمیشہ دوستی رکھیں!‏
  • آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ کی خدمت کریں جو آزادی کا سرچشمہ ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • خداداد آزادی کے مقصد کو بیفائدہ نہ ہونے دیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1992ء
  • حقیقی آزادی کی راہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • ہم حقیقی آزادی کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
مزید
آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
خ‌د سبق 18 ص.‏ 30-‏31

سبق 18

خدا کیساتھ ہمیشہ دوستی رکھیں!‏

دوست بنانے کیلئے کوشش کرنی پڑتی ہے؛ دوستی قائم رکھنے کیلئے بھی کوشش درکار ہے۔‏ خدا کا دوست بننے اور اس کیساتھ دوستی کو قائم رکھنے کیلئے آپ کی کوششیں بااجر ثابت ہوں گی۔ یسوع نے اپنے اوپر ایمان لانے والے لوگوں سے کہا تھا:‏ ”‏سچائی تم کو آزاد کرے گی۔“‏ (‏یوحنا 8:‏32‏)‏ اس کا کیا مطلب ہے؟‏

دو آدمی فردوس میں ہیں۔‏

آپ اب بھی آزادی سے لطف‌اندوز ہو سکتے ہیں۔‏ آپ جھوٹی تعلیمات اور شیطان کے پھیلائے ہوئے جھوٹ سے آزاد ہو سکتے ہیں۔ آپ اُن لاکھوں لوگوں کی زندگیوں پر چھائی ہوئی مایوسی سے بھی چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں جو یہوواہ کو نہیں جانتے۔ (‏رومیوں 8:‏22‏)‏ خدا کے دوست تو ”‏موت کے ڈر“‏ سے بھی آزاد ہیں۔—‏عبرانیوں 2:‏14، 15‏۔‏

آپ خدا کی نئی دُنیا میں آزادی سے لطف‌اندوز ہو سکیں گے۔‏ آپ مستقبل میں کیا ہی شاندار آزادی سے لطف اُٹھا سکیں گے!‏ فردوسی زمین پر جنگ، بیماری اور جُرم سے بھی آزادی حاصل ہوگی۔ بھوک‌وافلاس سے آزادی۔ بڑھاپے اور موت سے آزادی۔ ڈر، ظلم اور ناانصافی سے آزادی۔ بائبل خدا کی بابت بیان کرتی ہے:‏ ”‏تُو اپنی مٹھی کھولتا ہے اور ہر جاندار کی خواہش پوری کرتا ہے۔“‏—‏زبور 145:‏16‏۔‏

خدا کے دوست ابد تک زندہ رہیں گے۔‏ ہمیشہ کی زندگی ایک ایسی بیش‌قیمت بخشش ہے جو خدا اُن تمام لوگوں کو عطا کریگا جو اُس سے دوستی کے خواہاں ہیں۔ (‏رومیوں 6:‏23‏)‏ ذرا سوچیں کہ کبھی نہ ختم ہونے والی زندگی کا آپ کیلئے کیا مطلب ہوگا!‏

ایک آدمی اور ایک چھوٹی لڑکی ایک جانور کو دیکھ رہے ہیں اور ایک عورت پینٹ کر رہی ہے۔‏

آپ کے پاس بہت سے کام کرنے کے لئے وقت ہوگا۔‏ شاید آپ کوئی ساز بجانا سیکھنا چاہیں۔ یا شاید آپ تصاویر بنانا یا پھر بڑھئی کا کام سیکھنا چاہیں۔ شاید آپ جانوروں یا پودوں کی بابت سیکھنا پسند کریں۔ یا ممکن ہے آپ سیاحت کرنا اور مختلف ملکوں کی سیر کرنا اور لوگوں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہمیشہ کی زندگی اِن تمام کاموں کو ممکن بنائیگی!‏

آپ کے پاس بہت سے دوست بنانے کیلئے بھی وقت ہوگا۔‏ ابد تک زندہ رہنے سے آپ کے لئے بہت سے ایسے لوگوں کو جاننا ممکن ہوگا جو خدا کے دوست بن گئے ہیں۔ آپ اُن کی مہارتوں اور عمدہ خوبیوں سے واقف ہوں گے اور وہ بھی آپ کے دوست بن جائینگے۔ آپ اُن سے محبت کرینگے اور وہ آپ سے محبت کرینگے۔ (‏1-‏کرنتھیوں 13:‏8‏)‏ کبھی ختم نہ ہونے والی زندگی آپ کو یہ موقع دے گی کہ زمین پر موجود تمام لوگوں کے دوست بن جائیں!‏ سب سے بڑھ کر، وقت گزرنے کیساتھ ساتھ یہوواہ کیساتھ آپ کی دوستی اَور زیادہ مضبوط ہوتی جائے گی۔ دُعا ہے کہ خدا کے ساتھ آپ کی دوستی ہمیشہ قائم رہے!‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں