یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌د سبق 9 ص.‏ 15
  • خدا کے دوست کون ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کے دوست کون ہیں؟‏
  • آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
  • ملتا جلتا مواد
  • فرشتے ”‏خدمتگزار روحیں“‏ ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
  • فرشتے کس طرح آپکی مدد کر سکتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1998ء
  • فرشتوں کا وجود
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
مزید
آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
خ‌د سبق 9 ص.‏ 15

سبق 9

خدا کے دوست کون ہیں؟‏

یسوع مسیح آسمان پر بادشاہ کے طور پر تخت نشین ہیں اور فرشتے مُنادی کے کام میں رہنمائی کر رہے ہیں۔‏

یسوع مسیح یہوواہ کا بیٹا اور اُس کا سب سے قریبی اور عزیز دوست ہے۔‏ زمین پر اپنی انسانی زندگی سے پہلے، یسوع آسمان پر ایک طاقتور روحانی مخلوق کے طور پر رہتا تھا۔ (‏یوحنا 17:‏5‏)‏ اس کے بعد وہ لوگوں کو خدا کی بابت سچائی کی تعلیم دینے کے لئے زمین پر آیا۔ (‏یوحنا 18:‏37‏)‏ اُس نے فرمانبردار انسانوں کو گُناہ اور موت سے بچانے کے لئے اپنی انسانی زندگی بھی قربان کر دی۔ (‏رومیوں 6:‏23‏)‏ اس وقت یسوع خدا کی بادشاہت یعنی آسمانی حکومت کا بادشاہ ہے جو اس زمین کو فردوس بنا دیگی۔—‏مکاشفہ 19:‏16‏۔‏

فرشتے بھی خدا کے دوست ہیں۔‏ فرشتوں نے اپنی زندگیوں کا آغاز زمین پر انسانوں کے طور پر نہیں کِیا تھا۔ خدا نے زمین کو بنانے سے پہلے اُنہیں آسمان پر خلق کِیا تھا۔ (‏ایوب 38:‏4-‏7‏)‏ فرشتوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ (‏دانی‌ایل 7:‏10‏)‏ خدا کے یہ آسمانی دوست چاہتے ہیں کہ لوگ یہوواہ کی بابت سچائی سیکھیں۔—‏مکاشفہ 14:‏6، 7‏۔‏

یہوواہ کے گواہ ایک عورت کو گواہی دے رہے ہیں۔‏

زمین پر بھی خدا کے دوست ہیں؛ خدا اُنہیں اپنے گواہ کہتا ہے۔‏ عدالت میں ایک گواہ وہی کچھ بتاتا ہے جو وہ کسی شخص یا چیز کے بارے میں جانتا ہے۔ یہوواہ کے گواہ یہوواہ اور اُس کے مقصد کی بابت جو کچھ جانتے ہیں وہ دوسروں کو بتاتے ہیں۔ (‏یسعیاہ 43:‏10‏)‏ فرشتوں کی طرح، گواہ بھی یہوواہ کی بابت سچائی سیکھنے کیلئے آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ آپ بھی خدا کے دوست بن جائیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں