بادشاہتی خبر نمبر ۳۵
کیا سب لوگ کبھی ایک دوسرے سے محبت رکھیں گے؟
پڑوسی کے لئے محبت ٹھنڈی پڑ گئی ہے؟
لاکھوں بےسہارا لوگ احساسِمحرومی اور غم کا شکار ہیں۔ ایک ریٹائرڈ کاروباری خاتون نے بیان کِیا: ’ایک شام میری ہی منزل پر رہنے والی ایک بیوہ نے میرے دروازے پر دستک دی اور کہا کہ وہ بالکل تنہا ہے۔ مَیں نے اُسے شائستگی مگر صافگوئی سے بتایا کہ مَیں بہت مصروف ہوں۔ اُس نے مجھے زحمت دینے کے لئے معذرت چاہی اور چلی گئی۔‘
افسوس کی بات ہے کہ اُسی رات اُس بیوہ نے خودکشی کر لی۔ اُس کے بعد، اُس کاروباری خاتون نے بیان کِیا کہ اُس نے اس سے ایک ”تلخ سبق“ سیکھا۔
پڑوسی کے لئے محبت کی کمی اکثر المناک ثابت ہوتی ہے۔ سابقہ یوگوسلاویہ کے حصے بوسنیا اور ہرزیگوینیا میں نسلیاتی جھگڑوں کے دوران، ایک ملین سے زائد افراد کو اُن کے گھروں سے زبردستی نکال دیا گیا اور ہزارہا کو قتل کر دیا گیا تھا۔ یہ سب کن لوگوں نے کِیا؟ ”ہمارے پڑوسیوں نے،“ ایک لڑکی نے افسوس سے کہا جسے اُس کے گاؤں سے باہر نکال دیا گیا تھا۔ ”ہم اُنہیں جانتے تھے۔“
روانڈا میں لاکھوں لوگوں کو اکثر اُن کے اپنے ہی پڑوسیوں نے ذبح کر دیا۔ ”ہوتو اور توتسی اِس بات کی پرواہ کئے بغیر یا ہوتو اور توتسی کا خیال بھی ذہن میں لائے بغیر اکٹھے [رہتے]، آپس میں بیاہشادیاں کرتے تھے،“ دی نیو یارک ٹائمز نے بیان کِیا۔ ”پھر حالات نے اچانک پلٹا کھایا،“ اور ”قتلِعام شروع ہو گیا۔“
اِسی طرح، یہودی اور مسلمان اسرائیل میں ساتھساتھ رہتے ہیں لیکن بہتیرے ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں۔ آئرلینڈ میں پروٹسٹنٹوں اور کیتھولکوں اور دیگر ممالک میں لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی صورتحال ایسی ہی ہے۔ پوری تاریخ میں اِس سے پہلے دُنیا میں محبت کا ایسا فقدان کبھی نہیں تھا۔
پڑوسی کے لئے محبت ٹھنڈی کیوں پڑ گئی ہے؟
ہمارا خالق اِس کا جواب دیتا ہے۔ اُس کا کلام، بائبل، جس زمانے میں ہم رہتے ہیں اُسے ”اخیر زمانہ“ کہتا ہے۔ یہ وہ دَور ہے جس کے دوران، بائبل پیشینگوئی بیان کرتی ہے کہ لوگ ”طبعی محبت سے خالی“ ہوں گے۔ اِس ”نازک زمانے“ کی بابت، ”جس میں زندگی بسر کرنا مشکل ہے،“ جسے صحائف میں ”دُنیا کے آخر“ کا نام بھی دیا گیا ہے، یسوع مسیح نے پیشینگوئی کی کہ ”بہتیروں کی محبت ٹھنڈی پڑ جائے گی۔“—۲-تیمتھیس ۳:۱-۵، اینڈبلیو؛ متی ۲۴:۳، ۱۲۔
پس، آجکل محبت کی کمی، اِس ثبوت کا حصہ ہے کہ ہم اِس دُنیا کے آخری ایّام میں رہ رہے ہیں۔ خوشی کی بات ہے کہ اِس کا مطلب یہ بھی ہے کہ جلد ہی بیدین لوگوں کی اِس دُنیا کی جگہ راستباز نئی دُنیا لے لے گی جس میں محبت کا دَوردورا ہوگا۔—متی ۲۴:۳-۱۴؛ ۲-پطرس ۲:۵؛ ۳:۷،۱۳۔
لیکن کیا ہمارے پاس واقعی یہ یقین کرنے کی وجہ ہے کہ ایسی تبدیلی ممکن ہے یعنی سب لوگ ایک دوسرے سے محبت کرنا اور ایک دوسرے کے ساتھ اَمن سے رہنا سیکھ سکتے ہیں؟
پڑوسی کے لئے محبت—ایک حقیقت
”میرا پڑوسی کون ہے؟“ پہلی صدی کے ایک عالمِشرع نے یسوع سے پوچھا۔ بِلاشُبہ اُس نے یہ توقع کی ہوگی کہ یسوع کہے گا، ’تیرا ہمنسل یہودی۔‘ لیکن ایک ہمسایہپرور سامری کی بابت ایک سرگزشت میں، یسوع نے ظاہر کِیا کہ دوسری قومیت کے لوگ بھی ہمارے پڑوسی ہیں۔—لوقا ۱۰:۲۹-۳۷؛ یوحنا ۴:۷-۹۔
یسوع نے اِس بات پر زور دیا کہ خدا کی محبت کے بعد، پڑوسی کی محبت کو ہماری زندگیوں میں کارفرما ہونا چاہئے۔ (متی ۲۲:۳۴-۴۰) لیکن کیا لوگوں کے کسی گروہ نے کبھی اپنے پڑوسیوں سے واقعی محبت کی ہے؟ ابتدائی مسیحیوں نے کی تھی! وہ دوسروں کے لئے محبت رکھنے کی وجہ سے مشہور تھے۔—یوحنا ۱۳:۳۴، ۳۵۔
آجکل کی بابت کیا ہے؟ کیا کوئی شخص مسیح جیسی محبت کو عمل میں لاتا ہے؟ انسائیکلوپیڈیا کینیڈیانا بیان کرتا ہے: ”یہوواہ کے گواہوں کا کام یسوع اور اُس کے شاگردوں . . . کے ذریعے عمل میں لائی جانے والی ابتدائی مسیحیت کی بحالی اور نشاۃثانیہ ہے۔ سب بھائی ہیں۔“
اِس کا مطلب کیا ہے؟ اِس کا مطلب یہ ہے کہ یہوواہ کے گواہ کسی بھی چیز کو اجازت نہیں دیتے—نسل، قومیت، طبقاتی پسمنظر کو بھی نہیں—کہ اپنے پڑوسیوں سے نفرت کرنے کا سبب بنے۔ وہ کسی کو قتل بھی نہیں کریں گے کیونکہ اُنہوں نے علامتی طور پر اپنی تلواروں کو توڑ کر پھالیں اور اپنے بھالوں کو ہنسوے بنا ڈالا ہے۔ (یسعیاہ ۲:۴) درحقیقت، گواہ، اپنے پڑوسیوں کی مدد کرنے میں پہل کرنے کے لئے مشہور ہیں۔—گلتیوں ۶:۱۰۔
کچھ عجب نہیں کہ کیلیفورنیا کے ساکرامنٹو یونین میں ایک اداریے نے بیان کِیا: ”یہ کہنا ہی کافی ہے کہ اگر تمام دُنیا یہوواہ کے گواہوں کے مَسلک پر چلے تو خونریزی اور نفرت ختم ہو جائے گی اور محبت بطور بادشاہ حکمرانی کرے گی۔“ ہنگری کے رِنگ میگزین میں ایک صحافی نے اظہارِخیال کِیا: ”مَیں اِس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اگر زمین پر رہنے والے صرف یہوواہ کے گواہ ہی ہوں تو جنگیں ختم ہو جائیں گی اور پولیس کے فرائض صرف ٹریفک کنٹرول کرنا اور پاسپورٹ جاری کرنا ہی ہوں گے۔“
تاہم، یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ اگر سب لوگوں کو ایک دوسرے سے محبت کرنا ہے تو ایک بہت بڑی، عالمگیر تبدیلی کی ضرورت ہوگی۔ وہ تبدیلی کیسے آئے گی؟ (براہِمہربانی پچھلا صفحہ دیکھیں۔)
جب سب لوگ ایک دوسرے سے محبت رکھیں گے
ایک دُعا جو یسوع مسیح نے سکھائی ظاہر کرتی ہے کہ ایک ڈرامائی تبدیلی قریب ہے۔ اپنے مشہور پہاڑی وعظ میں، یسوع نے ہمیں دُعا کرنا سکھائی: ”تیری بادشاہی آئے۔ تیری مرضی جیسی آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پر بھی ہو۔“—متی ۶:۱۰۔
خدا کی بادشاہت کیا ہے؟ یہ ایک حقیقی حکومت ہے جو آسمان سے حکمرانی کرتی ہے۔ اِسی لئے تو اِسے ”آسمان کی بادشاہی“ کہا گیا ہے۔ ”سلامتی کے شہزادے“ یسوع کو اُس کے باپ نے اِس کا بادشاہ مقرر کر دیا ہے۔—متی ۱۰:۷؛ یسعیاہ ۹:۷،۶؛ زبور ۷۲:۱-۸۔
جب خدا کی بادشاہت آتی ہے تو اِس نفرت بھری دُنیا کے ساتھ کیا ہوگا؟ ”سلطنت،“ اِس دُنیا کی تمام بدعنوان حکومتوں کو ”ٹکڑےٹکڑے اور نیست کرے گی۔“ (دانیایل ۲:۴۴) بائبل وضاحت کرتی ہے: ”دُنیا اور اُس کی خواہش دونوں مٹتی جاتی ہیں لیکن جو خدا کی مرضی پر چلتا ہے وہ ابد تک قائم رہے گا۔“—۱-یوحنا ۲:۱۷۔
خدا کی نئی دُنیا کی بابت بائبل بیان کرتی ہے: ”صادق زمین کے وارث ہوں گے اور اُس میں ہمیشہ بسے رہیں گے۔“ (زبور ۳۷:۹-۱۱،۲۹؛ امثال ۲:۲۲،۲۱) وہ کیا ہی شاندار وقت ہوگا! ”اِس کے بعد نہ موت رہے گی اور نہ ماتم رہے گا۔ نہ آہونالہ نہ درد۔“ (مکاشفہ ۲۱:۴) مُردے بھی پھر سے زندہ کر دئے جائیں گے اور تمام زمین ایک حقیقی فردوس میں تبدیل کر دی جائے گی۔—یسعیاہ ۱۱:۶-۹؛ ۳۵:۲،۱؛ لوقا ۲۳:۴۳؛ اعمال ۲۴:۱۵۔
خدا کی نئی دُنیا میں رہنے کے لئے خدا کی تعلیم کے مطابق ہمیں ایک دوسرے سے محبت رکھنی چاہئے۔ (۱-تھسلنیکیوں ۴:۹) ایک مشرقی بائبل طالبعلم نے بیان کِیا: ”مَیں اُس وقت کا منتظر ہوں جب سب لوگ بائبل کے وعدہ کے مطابق ایک دوسرے سے محبت کرنا سیکھ چکے ہوں گے۔“ اور ہم یقین رکھ سکتے ہیں کہ خدا اپنے وعدوں کو پورا کرے گا! ”مَیں ہی نے یہ کہا،“ وہ بیان کرتا ہے، ”اور مَیں ہی اِس کو وقوع میں لاؤں گا۔“—یسعیاہ ۴۶:۱۱۔
لیکن خدا کی بادشاہت کے تحت برکات سے لطفاندوز ہونے کے لئے آپ کو بائبل کا علم حاصل کرنا چاہئے جیسےکہ تمام دُنیا میں لاکھوں خلوصدل لوگ کر رہے ہیں۔ (یوحنا ۱۷:۳) ۳۲ صفحات کا بروشر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ آپ کی مدد کرے گا۔ پچھلے صفحے پر فراہمکردہ کوپن کو پُر کرکے اپنے گھر کے قریبترین پتے پر ارسال کرنے سے کاپی حاصل کریں۔
□ مَیں بروشر ”خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟؟“ حاصل کرنا چاہتا ہوں۔
□ براہِمہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعے کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کریں
[صفحہ ۲ پر تصویر کا حوالہ]
Sniper and funeral in Bosnia: Reuters/Corbis-Bettmann