”کیا سب لوگ کبھی ایک دوسرے سے محبت رکھینگے؟“
۱ ساری دُنیا میں ایک خوبصورت، پُرجوش اور دل کو گرما دینے والے پیغام کا اعلان ۱۶۹ زبانوں میں کِیا جانا ہے۔ یہ پیغام کیا ہے؟ نیز اِسے کسطرح پیش کِیا جائیگا؟
۲ پیغام پڑوسی سے محبت کی بابت ہے۔ یہ بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ میں ملے گا جس کا عنوان ہے: ”کیا سب لوگ کبھی ایک دوسرے سے محبت رکھینگے؟“ بادشاہتی خبر تمام دُنیا میں معاملات کی موجودہ حالت کا مختصراً جائزہ لیتے ہوئے، یہ ظاہر کرتی ہے کہ اِسقدر دُکھدرد اور تکلیف کی بنیادی وجہ لوگوں میں محبت کی کمی ہے۔ یہ وضاحت کرتی ہے کہ بالخصوص ہمارے زمانے میں پڑوسی کی محبت کیوں ٹھنڈی پڑ گئی ہے اور مستقبل کیلئے اِسکا کیا مطلب ہے۔
۳ تاہم، بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ آج کی دُنیا میں رہنے والے لاکھوں لوگوں میں پڑوسی کیلئے حقیقی محبت موجود ہے۔ یہ اُن لوگوں کی نشاندہی کرتی ہے جو ابتدائی مسیحیت کی بحالی میں حصہ لے رہے ہیں—جیساکہ یسوع نے سکھایا، پہلی صدی میں پرستش کا نشان پڑوسی سے محبت تھا۔—لو ۱۰:۲۵-۳۷۔
۴ بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کا اختتام اِس وضاحت کیساتھ ہوتا ہے کہ کسطرح جلد ہی مسیح کے ذریعے خدا کے بادشاہتی انتظام کے تحت نوعِانسان کی تمام دُنیا پڑوسی کیلئے محبت کو عمل میں لائے گی۔ اِس پیغام کے قارئین کی حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ بروشر حاصل کریں اور سیکھیں کہ وہ خدا کے کلام میں تفصیل سے بیانکردہ ہمہگیر پُرمحبت انتظام کا حصہ کسطرح بن سکتے ہیں۔
۵ اِس پیغام کو کون پیش کریگا؟ یہوواہ کے گواہ اکتوبر اور نومبر کے دوران، ساری دُنیا میں اپنے واقفکاروں، پڑوسیوں اور رشتےداروں کو پڑوسی سے محبت کے اِس پیغام میں شریک کر رہے ہونگے۔ تمام لائق اشخاص کی بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کی عوامی تقسیم میں شریک ہونے کیلئے حوصلہافزائی کی جاتی ہے۔
۶ اِس مہم کا بنیادی مقصد تقاضا بروشر یا علم کی کتاب سے بائبل مطالعہ کرنے کے لئے لوگوں کی دلچسپی کو اُبھارنا ہے۔ علاوہازیں، یہوواہ کے ہر خادم کی طرف سے کی جانے والی دلی کوشش پُرمحبت خدا، یہوواہ اور اُس کے بیٹے یسوع مسیح کے لئے شاندار گواہی پر منتج ہوگی۔