یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • س‌ک کہانی 3
  • پہلے انسان

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پہلے انسان
  • پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا نے پہلا آدمی اور پہلی عورت بنائی
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • آخری دُشمن موت کو نیست کر دیا جائے گا
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
  • ہم پہلے انسانی جوڑے سے سبق سیکھ سکتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • اِنسانوں کے لیے خدا کا مقصد ضرور پورا ہوگا!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
مزید
پاک کلام کی سچی کہانیاں
س‌ک کہانی 3
nedE fo nedrag eht ni evE dna madA

کہانی نمبر ۳

پہلے انسان

ذرا اِس تصویر کو غور سے دیکھیں۔ اِس تصویر میں کون ہیں جو پچھلی تصویر میں نہیں تھے؟ اِس میں انسان ہیں۔ آدمی کا نام آدم ہے۔ وہ سب سے پہلے آدمی تھے۔ اور عورت کا نام حوا ہے۔ وہ سب سے پہلی عورت تھیں۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ اِن کو کس نے بنایا؟ خدا نے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ خدا کا نام کیا ہے؟ اُس کا نام یہوواہ ہے۔‏

یہوواہ خدا نے آدم کو کیسے بنایا؟ اُس نے زمین سے مٹی لی اور اُس سے ایک جسم بنایا۔ پھر خدا نے آدم کی ناک میں پھونکا۔ اِس طرح آدم زندہ انسان بن گئے۔ آدم میں کوئی نقص یا کمی نہیں تھی۔‏

یہوواہ خدا نے آدم کو ایک کام دیا۔ اُس نے آدم سے کہا کہ ”‏جانوروں کے نام رکھو۔“‏ ہو سکتا ہے کہ آدم نے بہت عرصے تک جانوروں کی حرکتوں اور عادتوں پر غور کِیا ہو تاکہ وہ اُن کو اچھےاچھے نام دے سکیں۔ جب آدم جانوروں کے نام رکھ رہے تھے تو اُنہوں نے ایک بات دیکھی۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ اُنہوں نے کیا دیکھا؟‏

آدم نے دیکھا کہ ہر جانور کے ساتھ اُس کا ساتھی ہے۔ ہاتھی کے ساتھ ہتھنی ہے، شیر کے ساتھ شیرنی ہے۔ لیکن آدم اکیلے تھے۔ اُن کا کوئی ساتھی نہیں تھا۔ ایک دن یہوواہ خدا نے آدم کو گہری نیند سلا دیا۔ پھر اُس نے آدم کی ایک پسلی لی اور اِس سے ایک عورت بنائی۔ یہ عورت آدم کی بیوی بنی۔ اب آدم کا بھی ایک ساتھی تھا۔‏

آدم، حوا کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ حوا بھی بہت خوش تھیں کیونکہ وہ اِتنے خوب‌صورت باغ میں رہ رہی تھیں۔ اب اُن کے بچے ہو سکتے تھے اور وہ سب مل کر خوشی‌خوشی رہ سکتے تھے۔‏

یہوواہ خدا چاہتا تھا کہ آدم اور حوا ہمیشہ تک زندہ رہیں۔ اُس نے آدم اور حوا کو ایک کام دیا۔ خدا نے اُن سے کہا کہ ”‏ساری زمین کو باغِ‌عدن کی طرح خوب‌صورت بنا دو۔“‏ آدم اور حوا بہت خوش تھے کیونکہ اُن کو یہ کام اچھا لگا۔ اگر خدا آپ کو یہ کام دیتا تو کیا آپ بھی خوش ہوتے؟ لیکن اچانک آدم اور حوا کی خوشی ختم ہو گئی۔ آئیں، دیکھتے ہیں کہ کیا ہوا۔‏

زبور ۸۳:‏۱۸؛‏ پیدایش ۱:‏۲۶-‏۳۱؛‏ پیدایش ۲:‏۷-‏۲۵‏۔‏

کہانیوں کے بارے میں سوال

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں