یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • س‌ک کہانی 2
  • ایک خوب‌صورت باغ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک خوب‌صورت باغ
  • پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا نے آسمان اور زمین کو بنایا
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • خدا نے سب چیزیں بنائی ہیں
    عظیم اُستاد سے سیکھیں
  • آدم اور حوا کی سزا
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • پہلے انسان
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
مزید
پاک کلام کی سچی کہانیاں
س‌ک کہانی 2
nedE fo nedrag lufituaeb eht ni llafretaw a dna ,seert ,srewolf ,slaminA

کہانی نمبر ۲

ایک خوب‌صورت باغ

ذرا اِس تصویر کو دیکھیں۔ زمین کتنی خوب‌صورت لگ رہی ہے۔ گھاس اور درختوں کو دیکھیں، پھولوں اور جانوروں کو دیکھیں۔ سب کے سب بڑے پیارے لگ رہے ہیں، ہے‌نا؟ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ تصویر میں شیر کہاں ہے اور ہاتھی کہاں ہے؟‏

کیا آپ کو پتہ ہے کہ اِتنا خوب‌صورت باغ کس نے بنایا؟ خدا نے۔ آئیں، دیکھتے ہیں کہ خدا نے زمین کو خوب‌صورت بنانے کے لئے کیا کِیا۔‏

پہلے تو خدا نے زمین پر گھاس اُگائی۔ پھر اُس نے طرح‌طرح کے پودے اور درخت لگائے۔ اِن کی وجہ سے زمین سج گئی۔ خدا نے اِن پودوں اور درختوں کو اِس لئے بھی لگایا تاکہ انسان مزےمزے کے پھل اور سبزیاں کھا سکیں۔‏

پھر خدا نے مچھلیاں بنائیں جو پانی میں تیرتی ہیں اور پرندے بنائے جو آسمان پر اُڑتے ہیں۔ خدا نے چھوٹے جانور بھی بنائے اور بڑے جانور بھی بنائے۔ اُس نے کتّے، بِلّیاں اور گھوڑے بنائے۔ آپ کن‌کن جانوروں کے نام جانتے ہیں؟ خدا نے ہمارے لئے بہت سی پیاری‌پیاری چیزیں بنائی ہیں، ہے‌نا؟‏

اِس کے بعد خدا نے زمین کے ایک حصے میں باغ لگایا۔ اُس نے اِس باغ کا نام باغِ‌عدن رکھا۔ یہ باغ بہت ہی خوب‌صورت تھا۔ اِس میں کسی چیز کی کمی نہیں تھی۔ یہ باغ فردوس تھا۔ فردوس کہاں تھا؟ بائبل میں لکھا ہے کہ باغِ‌عدن، دریائے‌فرات کے قریب تھا۔ دریائے‌فرات ابھی بھی تُرکی، شام اور عراق سے گزرتا ہے۔ اِس سے پتہ چلتا ہے کہ فردوس زمین پر تھا۔ خدا چاہتا تھا کہ ساری زمین باغِ‌عدن کی طرح فردوس بن جائے۔‏

ذرا اِس تصویر کو پھر سے دیکھیں۔ اِس میں مچھلیاں اور پرندے اور جانور ہیں۔ لیکن اِس میں کون نہیں ہے؟ آئیں، اگلی کہانی میں دیکھتے ہیں۔‏

پیدایش ۱:‏۱۱-‏۲۵؛‏ پیدایش ۲:‏۸-‏۱۴‏۔‏

کہانیوں کے بارے میں سوال

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں