یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • س‌ک کہانی 1
  • زمین اور آسمان کس نے بنائے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • زمین اور آسمان کس نے بنائے؟‏
  • پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا نے آسمان اور زمین کو بنایا
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • خدا نے سب چیزیں بنائی ہیں
    عظیم اُستاد سے سیکھیں
  • شروع سے لے کر نوح کے طوفان تک
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
پاک کلام کی سچی کہانیاں
س‌ک کہانی 1
seonaclov dna ,skcor ,naeco htiw derevoc htraE tenalp evitimirp ehT

کہانی ۱

زمین اور آسمان کس نے بنائے؟‏

خدا نے سب چیزیں بنائی ہیں۔ اُس نے سورج بنایا تاکہ دن کے وقت روشنی ہو۔ اُس نے چاند اور ستارے بنائے تاکہ رات کو بھی تھوڑی تھوڑی روشنی ہو۔ خدا نے زمین بنائی تاکہ ہم اِس پر رہ سکیں۔‏

لیکن خدا نے سورج، چاند، ستارے اور زمین کو بنانے سے پہلے بھی کچھ بنایا تھا۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ خدا نے سب سے پہلے کیا بنایا تھا؟ اُس نے فرشتوں کو بنایا تھا۔ جس طرح ہم خدا کو نہیں دیکھ سکتے اُسی طرح ہم فرشتوں کو بھی نہیں دیکھ سکتے۔ خدا نے فرشتوں کو بنایا تاکہ وہ اُس کے ساتھ آسمان پر رہیں۔‏

خدا نے جس فرشتے کو سب سے پہلے بنایا، وہ بہت خاص تھا۔ خدا اِس فرشتے سے بہت پیار کرتا ہے کیونکہ خدا نے اُس کو باقی سب چیزوں سے پہلے بنایا تھا۔ اِس فرشتے نے خدا کے ساتھ مل کر سب چیزوں کو بنایا۔ اُس نے خدا کے ساتھ مل کر سورج، چاند، ستارے اور زمین کو بنایا۔‏

کیا آپ کو پتہ ہے کہ شروع‌شروع میں زمین کیسی لگتی تھی؟ زمین پر ہر طرف پانی ہی پانی تھا۔ اُس وقت زمین پر کوئی نہیں رہ سکتا تھا۔ لیکن خدا چاہتا تھا کہ زمین پر انسان رہیں۔ اِس لئے اُس نے زمین کو ہمارے لئے تیار کرنا شروع کِیا۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ اُس نے کیا کچھ کِیا؟‏

پہلے زمین پر بالکل اندھیرا تھا۔ خدا نے زمین پر روشنی کا بندوبست کِیا۔ زمین پر سورج کی روشنی پڑنے لگی۔ اِس طرح دن اور رات میں فرق ہو گیا۔ پھر خدا نے زمین کے کچھ حصوں سے پانی کو ہٹا دیا۔ یوں زمین پر سمندر بن گئے اور خشک زمین بھی نظر آنے لگی۔‏

پہلے تو زمین بالکل ایسی تھی جیسی اِس تصویر میں نظر آ رہی ہے۔ اِس پر کوئی پھول نہیں تھے، کوئی درخت نہیں تھے، کوئی جانور نہیں تھے۔ اُس وقت سمندر میں مچھلیاں بھی نہیں تھیں۔ لیکن خدا چاہتا تھا کہ زمین پر جانور اور انسان رہیں۔ اِس لئے اُس نے زمین کو خوب‌صورت بنانے کے لئے اَور بھی بہت سے کام کئے۔‏

یرمیاہ ۱۰:‏۱۲؛‏ کلسیوں ۱:‏۱۵-‏۱۷؛‏ پیدایش ۱:‏۱-‏۱۰‏۔‏

کہانیوں کے بارے میں سوال

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں