یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو25 نمبر 1 ص.‏ 10-‏11
  • اُن چیزوں پر راضی رہیں جو آپ کے پاس ہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اُن چیزوں پر راضی رہیں جو آپ کے پاس ہیں
  • جاگو!‏—‏2025ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • یہ ضروری کیوں ہے؟‏
  • آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏
  • کیا آپ نے ”‏مطمئن رہنے کا راز“‏ جان لیا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
  • کیا ہر حال میں خوش رہنا ممکن ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • کیا پاک کلام مالی مشکل اور قرضے کے حوالے سے مدد کر سکتا ہے؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • کیا آپ دوسروں کیساتھ اپنا مقابلہ کرتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
مزید
جاگو!‏—‏2025ء
جاگو25 نمبر 1 ص.‏ 10-‏11
تصویروں کا مجموعہ:‏ 1.‏ ایک آدمی تعمیراتی کام کی جگہ پر چھٹی کے بعد مسکراتے ہوئے جا رہا ہے۔ 2.‏ بعد میں وہ اپنے چھوٹے سے گھر کے باہر اپنے دو بچوں اور اپنے کتّے کے ساتھ کھیل رہا ہے اور اُس کی بیوی اُنہیں دیکھ کر مسکرا رہی ہے۔‏

مہنگائی کا طوفان—‏سامنا کیسے کریں؟‏

اُن چیزوں پر راضی رہیں جو آپ کے پاس ہیں

جو لوگ اُن چیزوں سے مطمئن ہوتے ہیں جو اُن کے پاس ہیں، وہ خوش رہتے ہیں اور اگر اُن کے حالات بدل بھی جائیں تو وہ پھر بھی اپنی آمدنی کے مطابق گزارہ کر لیتے ہیں۔‏

یہ ضروری کیوں ہے؟‏

ایک بہت قابل ڈاکٹر (‏ماہرِ نفسیات جیسیکا کوہلر)‏ نے دیکھا ہے کہ جو لوگ اُن چیزوں پر راضی ہوتے ہیں جو اُن کے پاس ہیں، وہ خوش رہتے ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ ایسے لوگ دوسروں سے زیادہ حسد نہیں کرتے۔ اِس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں کہ ایسے لوگ دوسروں کی نسبت زیادہ خوش رہ پاتے ہیں اور کم پریشان ہوتے ہیں۔ دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگ جو بہت خوش رہتے ہیں، اُن کے پاس زیادہ چیزیں نہیں ہوتیں۔ ایسا خاص طور پر اُن لوگوں کے حوالے سے کہا جا سکتا ہے جن کے لیے وہ چیزیں زیادہ اہمیت رکھتی ہیں جو پیسوں سے خریدی نہیں جا سکتیں جیسے کہ وہ خوشی جو اُنہیں اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے سے ملتی ہے۔‏

‏”‏اگر ہمارے پاس روٹی اور کپڑے ہیں تو ہم اِن چیزوں پر راضی رہیں گے۔“‏—‏1-‏تیمُتھیُس 6:‏8‏۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

دوسروں کے ساتھ اپنا موازنہ نہ کریں۔‏ اگر آپ اپنے سادہ سے رہن‌سہن کا موازنہ اُن لوگوں کے رہن‌سہن سے کریں گے جن کے پاس بہت پیسہ ہے تو یاد رکھیں کہ ہر چمکتی ہوئی چیز سونا نہیں ہوتی۔ ایسے لوگ جو دِکھنے میں بہت امیر لگتے ہیں اور جن کے پاس بہت مہنگی چیزیں ہوتی ہیں، وہ اکثر قرضے میں ڈوبے ہوتے ہیں۔ ملک سینیگال میں رہنے والی نکول نے کہا:‏ ”‏مجھے خوش رہنے کے لیے زیادہ چیزوں کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر مَیں اُن چیزوں پر راضی ہوں جو میرے پاس ہیں تو مَیں اُس وقت بھی خوش رہ سکتی ہوں جب دوسروں کے پاس مجھ سے زیادہ چیزیں ہوں۔“‏

یہ کر کے دیکھیں:‏ اِنٹرنیٹ پر ایسے اِشتہاریا ایڈ اور سوشل میڈیا پوسٹ نہ دیکھیں جن میں دِکھایا جاتا ہے کہ دوسروں کے پاس کتنے پیسے اور مہنگی چیزیں ہیں۔‏

‏”‏ایک شخص جتنا بھی امیر ہو، اُسے اُس کے مال سے زندگی نہیں ملتی۔“‏—‏لُوقا 12:‏15‏۔‏


شکرگزار ہوں۔‏ جو لوگ شکرگزار ہوتے ہیں، اُن کے لیے اُن چیزوں پر مطمئن رہنا زیادہ آسان ہوتا ہے جو اُن کے پاس ہوتی ہیں اور وہ یہ نہیں سوچتے کہ اُنہیں اَور بھی چیزوں کی ضرورت ہے یا وہ اِنہیں حاصل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ ملک ہیٹی میں رہنے والے رابرٹن نے کہا:‏ ”‏مَیں اِس بات پر سوچ بچار کرنے کے لیے وقت نکالتا ہوں کہ دوسروں نے میرے اور میرے گھر والوں کے لیے کیا کچھ کِیا ہے۔ پھر مَیں اُن لوگوں کو بتاتا ہوں کہ مَیں اُن کا کتنا شکرگزار ہوں۔ مَیں نے اپنے آٹھ سال کے بیٹے کو بھی سکھایا ہے کہ جب دوسرے اُس کے لیے کچھ کرتے ہیں تو وہ اُن کا شکریہ ادا کرے۔“‏

یہ کر کے دیکھیں:‏ ہر روز ایک ایسی چیز کے بارے میں لکھ لیں جس کے لیے آپ شکرگزار ہیں۔ آپ ایسی چیزوں کے لیے شکریہ ادا کر سکتے ہیں جیسے کہ آپ کی اچھی صحت، گھر والے، سچے دوست، یہاں تک کہ کسی خوب‌صورت شام میں ڈھلتے ہوئے سورج کا منظر۔‏

‏”‏خوش‌دل شخص ہر دن جشن مناتا ہے۔“‏—‏اَمثال 15:‏15‏۔‏

کبھی کبھار ہمارے لیے اُن چیزوں پر مطمئن رہنا مشکل ہو سکتا ہے جو ہمارے پاس ہیں۔ جب ہم مطمئن ہوتے ہیں تو اصل میں ہم خوش ہوتے ہیں اور یہ ایک ایسی نعمت ہے جو پیسے سے خریدی نہیں جا سکتی۔‏

ایرِک

‏”‏ہم سب گھر والوں نے اُن چیزوں پر راضی رہنا سیکھ لیا ہے جو ہمارے پاس ہیں اور یہ ہمارے لیے ایک بہت بڑی برکت ہے۔ اِس کے نتیجے میں اب ہم پہلے سے زیادہ مصروف نہیں ہوتے، ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ وقت گزار پاتے ہیں اور اُن چیزوں کا مزہ لیتے ہیں جو ہمارے پاس ہیں۔“‏‏—‏ایرِک،‏ ریاستہائے متحدہ امریکہ۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں