یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو17 نمبر 6 ص.‏ 8-‏9
  • بچوں کو خاکسار بننا کیسے سکھائیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بچوں کو خاکسار بننا کیسے سکھائیں؟‏
  • جاگو!‏—‏2017ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • مسئلہ
  • اِن باتوں کو ذہن میں رکھیں
  • آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏
  • بچوں کو خاکسار بننا سکھائیں
    جاگو!‏—‏2019ء
  • کیوں فروتنی سے ملبس ہوں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1992ء
  • خود میں خاکساری کی خوبی پیدا کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • بچوں کو ہمت سے کام لینا سکھائیں
    جاگو!‏—‏2019ء
مزید
جاگو!‏—‏2017ء
جاگو17 نمبر 6 ص.‏ 8-‏9
ایک بچہ چاہتا ہے کہ اُس کی ماں اُس کا اِنتظار کرے۔‏

گھریلو زندگی کو خوشگوار بنائیں | بچوں کی پرورش

بچوں کو خاکسار بننا کیسے سکھائیں؟‏

مسئلہ

  • آپ کے بیٹے میں غرور پیدا ہو رہا ہے حالانکہ وہ بس دس سال کا ہے۔‏

  • وہ چاہتا ہے کہ ہر کوئی اُسے سر آنکھوں پر بٹھائے۔‏

شاید آپ سوچیں:‏ ”‏وہ ایسا کیوں کر رہا ہے؟ مَیں یہ چاہتا ہوں کہ وہ خود اِعتماد ہو، یہ نہیں کہ وہ دوسروں کو کم‌تر خیال کرے۔“‏

کیا بچوں کی عزتِ‌نفس کو ٹھیس پہنچائے بغیر اُنہیں خاکسار بننا سکھایا جا سکتا ہے؟‏

ایک بچی شہزادی کی طرح بیٹھی ہوئی ہے اور اُس کے ماں باپ اُس کے سامنے جھکے ہوئے ہیں۔‏

اِن باتوں کو ذہن میں رکھیں

پچھلے کچھ دہوں سے ماں باپ کی حوصلہ‌افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ بچوں کی ہر خواہش کو پورا کریں اور کُھل کر اُن کی تعریف کریں، چاہے اُنہوں نے کوئی قابلِ‌تعریف کام نہ بھی کِیا ہو۔ والدین کی یہ حوصلہ‌افزائی بھی کی جاتی رہی ہے کہ وہ بچوں کی اِصلاح اور درستی نہ کریں۔ یہ خیال کِیا جاتا تھا کہ اگر بچوں کو یہ احساس دِلایا جائے گا کہ وہ بڑے خاص ہیں تو وہ زیادہ پُراِعتماد ہو جائیں گے۔ لیکن اِس کا نتیجہ کیا نکلا ہے؟ ایک کتاب میں بتایا گیا ہے:‏ ”‏بچوں کو خوداِعتماد بنانے کی تحریک سے بچے خوش‌مزاج اور سمجھ‌دار ہونے کی بجائے خودغرض اور مغرور ہو گئے ہیں۔“‏—‏کتاب ‏”‏خودپرست نسل“‏ (‏انگریزی میں دستیاب)‏۔‏

جن بچوں کی بِلاوجہ تعریف کی جاتی ہے، اُن میں سے بہت سے بچوں کے لیے بڑے ہو کر مایوسی، تنقید اور ناکامی کا سامنا کرنا مشکل ہوتا ہے۔ چونکہ اُنہیں بچپن ہی سے سکھایا جاتا ہے کہ وہ صرف اور صرف اپنی خواہشوں کے بارے میں سوچیں اِس لیے اُنہیں دوسروں سے دوستی کرنا اور اِسے برقرار رکھنا مشکل لگتا ہے۔ اِس کے نتیجے میں بہت سے نوجوان پریشانی اور ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔‏

بچوں میں حقیقی خوداِعتمادی اُنہیں یہ بتاتے رہنے سے پیدا نہیں ہوتی کہ وہ بڑے خاص ہیں بلکہ اُس وقت پیدا ہوتی ہے جب وہ زندگی میں کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔ اِس کے لیے صرف خود پر اِعتماد ہونا کافی نہیں ہے بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ وہ اپنے اندر نئی نئی صلاحیتیں پیدا کریں، اِنہیں نکھارتے رہیں اور محنت کریں۔ (‏امثال 22:‏29‏)‏ اِس کے علاوہ اُنہیں دوسروں کی ضرورتوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ (‏1-‏کُرنتھیوں 10:‏24‏)‏ اور یہ سب کچھ کرنے کے لیے خاکساری بہت ضروری ہے۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

بچوں کو اُس وقت داد دیں جب وہ قابلِ‌تعریف کام کرتے ہیں۔‏ اگر آپ کی بیٹی اِمتحان میں اچھے نمبر لاتی ہے تو اُسے شاباش دیں۔ اگر اُس کے نمبر اچھے نہیں آتے تو اُس کے اُستادوں کو قصوروار نہ ٹھہرائیں۔ اِس سے آپ کی بیٹی خاکسار بننا نہیں سیکھے گی۔ اِس کی بجائے اُس کی مدد کریں تاکہ وہ اگلے اِمتحان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ بچوں کو داد اُسی وقت دیں جب وہ واقعی کوئی کامیابی حاصل کرتے ہیں۔‏

غلطی کرنے پر بچوں کی اِصلاح کریں۔‏ اِس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ ہر غلطی پر اپنے بچے کو ڈانٹ پلائیں۔ (‏کُلسّیوں 3:‏21‏)‏ لیکن اگر وہ کوئی بڑی غلطی کرتا ہے تو اُس کی درستی کرنا لازمی ہے۔ اُس کی اِصلاح کرنا اُس وقت بھی ضروری ہے جب وہ غلط رویہ ظاہر کرتا ہے۔ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو یہ چیزیں اُس کی شخصیت کا حصہ بن جائیں گی۔‏

فرض کریں کہ آپ کے بیٹے میں بات بات پر شیخی مارنے کی عادت پیدا ہو رہی ہے۔ اگر آپ اُس کی اِصلاح نہیں کریں گے تو ہو سکتا ہے کہ وہ مغرور بن جائے اور دوسروں سے گھلنا ملنا پسند نہ کرے۔ اِس لیے اُسے سمجھائیں کہ شیخی مارنے کی وجہ سے لوگ اُسے اچھا نہیں سمجھیں گے اور اُسے شرمندگی کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔ (‏امثال 27:‏2‏)‏ اُسے یہ بھی بتائیں کہ جو شخص اپنے بارے میں مناسب نظریہ رکھتا ہے، اُسے دوسروں کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا چرچا کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اگر آپ محبت سے اپنے بچوں کی اِس طرح اِصلاح کریں گے تو اُن کی عزتِ‌نفس کو ٹھیس نہیں پہنچے گی اور وہ خاکسار بننا بھی سیکھ جائیں گے۔‏‏—‏پاک کلام کا اصول:‏ متی 23:‏12‏۔‏

بچے کو زندگی کی حقیقتوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار کریں۔‏ اگر آپ بچے کی ہر خواہش پوری کریں گے تو شاید وہ سوچنے لگے کہ یہ اُس کا حق ہے۔ فرض کریں کہ آپ کا بچہ کسی ایسی چیز کی فرمائش کرتا ہے جو آپ اُسے نہیں دِلا سکتے تو اُسے سمجھائیں کہ یہ کیوں اہم ہے کہ اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائے جائیں۔ اگر آپ نے چھٹی پر جانے یا کہیں گھومنے پھرنے کا پروگرام بنایا ہے لیکن آپ کو اِسے کینسل کرنا پڑتا ہے تو بچے کو سمجھائیں کہ مایوسیاں زندگی کا حصہ ہیں۔ اُسے یہ بھی بتائیں کہ آپ ایسی مایوسیوں پر قابو پانے کے لیے کیا کرتے ہیں۔ اپنے بچے کو ہر مشکل سے بچا بچا کر رکھنے کی بجائے اُسے اُن مشکلات کا مقابلہ کرنے کے قابل بنائیں جو بڑے ہو کر اُس کی زندگی میں آئیں گی۔‏‏—‏پاک کلام کا اصول:‏ امثال 29:‏21‏۔‏

بچے کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ وہ اپنے اندر دوسروں کو دینے کا جذبہ پیدا کرے۔‏ اپنے بچے کو اِس بات کا ثبوت دیں کہ ”‏لینے کی نسبت دینے میں زیادہ خوشی ہے۔“‏ (‏اعمال 20:‏35‏)‏ آپ ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟ آپ اپنے بچے کے ساتھ مل کر ایسے لوگوں کی فہرست بنا سکتے ہیں جنہیں خریداری کرنے، کہیں آنے جانے یا گھر کی مرمت کرنے کے سلسلے میں مدد کی ضرورت ہے۔ ایسے لوگوں کی مدد کرتے وقت اپنے بچے کو ساتھ لے جائیں۔ پھر وہ یہ دیکھ پائے گا کہ آپ کو دوسروں کی مدد کر کے کتنی خوشی اور اِطمینان ملتا ہے۔ یوں آپ اپنی مثال کے ذریعے بچے کو خاکسار بننا سکھا سکیں گے جو کہ بچوں کو سکھانے کا سب سے عمدہ طریقہ ہے۔‏‏—‏پاک کلام کا اصول:‏ لُوقا 6:‏38‏۔‏

مزید معلومات کے لیے اِس کوڈ کو سکین کریں یا پھر ہماری ویب‌سائٹ jw.org پر جائیں اور ‏”‏جاگو!‏،“‏ جنوری-‏مارچ 2013ء، ”‏اپنے بچوں کو خودغرضی کی وبا سے بچائیں‏“‏ تلاش کریں۔‏

مرکزی آیتیں

  • ‏”‏جو اپنے آپ کو بڑا خیال کرتا ہے، اُس کو چھوٹا کِیا جائے گا اور جو اپنے آپ کو چھوٹا خیال کرتا ہے، اُس کو بڑا کِیا جائے گا۔“‏—‏متی 23:‏12‏۔‏

  • ‏”‏جو اپنے غلام کو اُس کے لڑکپن سے ناز میں پالتا ہے وہ آخرکار اُسے سرکش پائے گا۔“‏—‏امثال 29:‏21‏، کیتھولک ترجمہ۔‏

  • ‏”‏دیتے رہیں۔“‏—‏لُوقا 6:‏38‏۔‏

دوسروں کو خود سے بہتر سمجھیں

پاک کلام میں بتایا گیا ہے:‏ ”‏جھگڑالو اور اناپرست نہ ہوں بلکہ خاکسار ہوں اور دوسروں کو اپنے سے بڑا سمجھیں۔ صرف اپنے فائدے کا ہی نہیں بلکہ دوسروں کے فائدے کا بھی سوچیں۔“‏—‏فِلپّیوں 2:‏3، 4‏۔‏

جس بچے کو بچپن سے ہی پاک کلام کے اِس اصول پر عمل کرنا سکھایا جاتا ہے، وہ زیادہ آسانی سے یہ سمجھ سکتا ہے کہ دوسرے کسی نہ کسی لحاظ سے اُس سے بہتر ہیں۔ اگر آپ کے بچے میں خاکساری کی خوبی ہوگی تو وہ اِس دُنیا میں پھیلی خودغرضی کی ہوا سے آلودہ نہیں ہوگا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں