یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو17 نمبر 6 ص.‏ 10-‏11
  • نیو زی‌لینڈ کی سیر

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نیو زی‌لینڈ کی سیر
  • جاگو!‏—‏2017ء
جاگو!‏—‏2017ء
جاگو17 نمبر 6 ص.‏ 10-‏11
ملفورڈ ساؤنڈ، نیو زی‌لینڈ

ملفورڈ ساؤنڈ

رنگ‌برنگی دُنیا

نیو زی‌لینڈ کی سیر

دُنیا کے نقشے پر نیو زی‌لینڈ

کوئی 800 سال پہلے کی بات ہے کہ ماؤری قبیلے کے لوگ ہزاروں میل کا سمندری سفر کر کے نیو زی‌لینڈ پہنچے۔ اِن لوگوں کا تعلق پولینیشیا کے جزائر سے تھا جہاں کا موسم شدید گرم ہوتا تھا لیکن نیو زی‌لینڈ کی آب‌وہوا وہاں سے بالکل فرق تھی۔ یہ علاقہ پہاڑوں، برفانی تودوں، گرم چشموں اور برف سے بھرا ہوا تھا۔ پھر کوئی 500 سال بعد یورپ کے دُوردراز علاقوں سے بھی لوگ یہاں آ کر آباد ہوئے۔ آج‌کل نیو زی‌لینڈ کے زیادہ‌تر لوگ یورپ کے قدیم باشندوں کی روایتوں کو بھی مانتے ہیں اور پولینیشیا کے لوگوں کی بھی۔ یہاں کی تقریباً 90 فیصد آبادی شہروں میں رہتی ہے۔ اِس کے دارالحکومت کا نام ویلنگٹن ہے جسے دُنیا کا سب سے جنوبی دارالحکومت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔‏

نیو زی لینڈ کے شمالی جزیرے پر کیچڑ کے اُبلتے چشمے

شمالی جزیرے پر کیچڑ کے اُبلتے چشمے

نیو زی‌لینڈ خوب‌صورت اور حسین نظاروں کی سرزمین ہے۔ اِس لیے یہ حیرانی کی بات نہیں کہ دُنیا سے الگ تھلگ ہونے کے باوجود بھی ہر سال یہاں تقریباً 30 لاکھ سیاح آتے ہیں۔‏

سلور فرن کا درخت

سلور فرن کا درخت 10 میٹر (‏30 فٹ)‏ تک لمبا ہو سکتا ہے۔‏

تاکاہی نامی پرندہ

سن 1948ء تک خیال کِیا جاتا تھا کہ تاکاہی نامی اِس پرندے کی نسل ختم ہو گئی ہے۔‏

نیو زی‌لینڈ میں فرق فرق قسم کے حیران‌کُن جانور پائے جاتے ہیں۔ یہاں ایسے پرندوں کی سب سے زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں جو اُڑ نہیں سکتے اور جو دُنیا میں کسی اَور جگہ نہیں پائے جاتے۔ اِس ملک میں ایک ایسا جانور بھی پایا جاتا ہے جو 100 سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔ یہ جانور چھپکلی کی طرح کا ہوتا ہے اور اِسے تواتارا کہا جاتا ہے۔ نیو زی‌لینڈ کے مقامی ممالیہ جانوروں میں صرف چمگادڑوں کی کچھ اقسام اور چند بڑے سمندری جانور جیسے کہ وھیل اور ڈولفن شامل ہیں۔‏

یہوواہ کے گواہ نیو زی‌لینڈ میں تقریباً 120 سال سے تبلیغ کر رہے ہیں۔ وہ لوگوں کو کم از کم 19 زبانوں میں پاک کلام کی تعلیم دے رہے ہیں۔ اِن زبانوں میں کچھ پولینیشیائی زبانیں بھی شامل ہیں جیسے کہ ٹونگان، راروٹونگن، ساموائی اور نیوئن۔‏

ماؤری لوگ رقص کر رہے ہیں۔‏

ماؤری لوگ روایتی لباس میں رقص کر رہے ہیں۔‏

کیا آپ جانتے ہیں؟‏

نیو زی‌لینڈ کا نام زی‌لینڈ سے آیا ہے جو کہ نیدرلینڈز کا ایک علاقہ ہے۔ ماؤری زبان میں اِس کا نام ”‏آؤتی‌ارورا“‏ ہے جس کا مطلب ہے:‏ ”‏عظیم سفید بادل کی زمین۔“‏

نیو زی‌لینڈ کے زیادہ‌تر لوگ انگریزی بولتے ہیں لیکن مقامی زبان ماؤری کا اِستعمال پھر سے عام ہو گیا ہے اور اب اِسے سکولوں میں بھی پڑھایا جاتا ہے۔ یہوواہ کے گواہوں کی ویب‌سائٹ jw.org بھی ماؤری زبان میں دستیاب ہے۔‏

  • آبادی:‏ 47 لاکھ

  • دارالحکومت:‏ ویلنگٹن

  • خدوخال:‏ شمالی جزیرے پر آتش‌فشاں پہاڑ اور گرم چشمے ہیں۔ جنوبی جزیرے پر ہزاروں برف کے تودے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں