سرِورق کا موضوع | اچھی عادتیں کیسے اپنائیں؟
1 حقیقتپسند بنیں
ہو سکتا ہے کہ آپ اپنی زندگی میں سب کچھ ایک ہی وقت میں بدلنے کی کوشش کریں۔ شاید آپ سوچیں: ”اِس ہفتے مَیں سگریٹ پینا چھوڑ دوں گا، گالی گلوچ کرنا بند کر دوں گا، دیر تک جاگنا چھوڑ دوں گا، ورزش شروع کر دوں گا، صحتبخش کھانے کھاؤں گا اور باقاعدگی سے اپنے دادا دادی کو فون کروں گا۔“ لیکن اگر آپ اپنے سارے منصوبوں کو ایک ہی وقت میں پورا کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ کسی کو بھی پورا نہیں کر پائیں گے۔
پاک کلام کا اصول: ”خاکساروں کے ساتھ حکمت ہے۔“—امثال 11:2۔
ایک خاکسار شخص حقیقتپسند ہوتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ اُس کے وقت، توانائی اور وسائل کی ایک حد ہے۔ اِس لیے وہ ساری تبدیلیاں ایک ہی وقت میں کرنے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ آہستہ آہستہ اپنے اندر بہتری لاتا ہے۔
اگر آپ اپنے سارے منصوبوں کو ایک ہی وقت میں پورا کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ کسی کو بھی پورا نہیں کر پائیں گے۔
آپ کیا کر سکتے ہیں؟
ایک وقت میں ایک یا دو عادتوں کو بدلنے کی کوشش کریں۔ اِس کے لیے نیچے دی گئی تجاویز پر عمل کریں۔
دو فہرستیں بنائیں۔ ایک فہرست میں وہ اچھی عادتیں لکھیں جو آپ اپنانا چاہتے ہیں اور ایک فہرست میں وہ بُری عادتیں لکھیں جو آپ چھوڑنا چاہتے ہیں۔ دونوں فہرستوں میں آپ جتنی بھی عادتیں لکھ سکتے ہیں، لکھیں۔
فہرستوں میں ترتیب سے لکھیں کہ آپ سب سے پہلے کون سی عادتوں پر کام کرنا چاہتے ہیں۔
دونوں فہرستوں میں سے چند ایک عادتوں کا اِنتخاب کریں اور اِن پر کام کریں۔ پھر دونوں فہرستوں میں سے کچھ اَور عادتوں پر کام کریں۔
اگر آپ بُری عادتوں کو جلدی چھوڑنا چاہتے ہیں اور اچھی عادتیں اپنانا چاہتے ہیں تو بُری عادتوں کو اچھی عادتوں سے بدلنے کی کوشش کریں۔ مثال کے طور پر اگر آپ نے بُری عادتوں کی فہرست میں لکھا ہے کہ آپ بہت زیادہ ٹیوی دیکھتے ہیں اور اچھی عادتوں کی فہرست میں لکھا ہے کہ آپ اپنے عزیزوں سے رابطے میں رہنا چاہتے ہیں تو آپ یہ عزم کر سکتے ہیں: ”ہر روز کام سے گھر آتے ہی ٹیوی لگانے کی بجائے مَیں کسی دوست یا رشتےدار سے رابطہ کروں گا۔“