یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو16 نمبر 4 ص.‏ 3
  • اچھی عادتیں کیسے اپنائیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اچھی عادتیں کیسے اپنائیں؟‏
  • جاگو!‏—‏2016ء
  • ملتا جلتا مواد
  • اچھی عادات سے فائدہ اُٹھائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • تعارف
    جاگو!‏—‏2016ء
  • 1 حقیقت‌پسند بنیں
    جاگو!‏—‏2016ء
  • میری زندگی مجھ سے ہی شروع اور مجھ پر ہی ختم ہوتی تھی
    مینارِنگہبانی—‏خدا کی بادشاہت سے آپ کو کیا فائدے ہوں گے؟‏
مزید
جاگو!‏—‏2016ء
جاگو16 نمبر 4 ص.‏ 3
ایک عورت ٹی‌وی دیکھ رہی ہے اور چپس کھا رہی ہے۔‏

سرِورق کا موضوع

اچھی عادتیں کیسے اپنائیں؟‏

  • الارم والی گھڑی

    صبح سویرے آسٹن کی گھڑی کا الارم بجتا ہے۔ اُس کا دل نہیں چاہ رہا مگر پھر بھی وہ بستر سے اُٹھتا ہے اور ورزش والے کپڑے پہنتا ہے جو اُس نے رات کو نکال کر رکھے تھے۔ اِس کے بعد وہ ورزش کرنے جاتا ہے۔ وہ پچھلے ایک سال سے ہفتے میں تین بار ایسا کرتا ہے۔‏

  • چاکلیٹ کا ڈبہ

    لاؤری کا اپنے شوہر سے جھگڑا ہو جاتا ہے۔ غصے کے عالم میں وہ فوراً باورچی‌خانے میں جاتی ہے، چاکلیٹ کا ڈبہ نکالتی ہے اور ساری چاکلیٹ کھا جاتی ہے۔ جب بھی وہ غصے میں ہوتی ہے، ایسا ہی کرتی ہے۔‏

آسٹن اور لاؤری میں کون سی بات ملتی جلتی ہے؟ چاہے اُنہیں اِس بات کا احساس ہو یا نہ ہو، اُن پر ایک خاص قوت اثرانداز ہوتی ہے۔ اور وہ قوت اُن کی عادت ہے۔‏

کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے؟ شاید آپ اپنے اندر کچھ اچھی عادتیں پیدا کرنا چاہتے ہیں جیسے کہ باقاعدگی سے ورزش کرنا، وقت پر سونا یا اپنے عزیزوں کے ساتھ رابطے میں رہنا۔‏

یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ اپنی کسی بُری عادت کو چھوڑنا چاہتے ہیں جیسے کہ سگریٹ پینا، ایسی چیزیں کھانا جو صحت کے لیے نقصان‌دہ ہیں یا اِنٹرنیٹ پر بہت زیادہ وقت صرف کرنا۔‏

یہ سچ ہے کہ کسی بُری عادت کو چھوڑنا بہت مشکل ہو سکتا ہے۔ بُری عادت سردی کے موسم میں گرم بستر کی طرح ہوتی ہے جس میں گھسنا تو آسان ہوتا ہے مگر نکلنا مشکل۔‏

آپ اپنی بُری عادتوں پر کیسے قابو پا سکتے ہیں اور اچھی عادتیں کیسے اپنا سکتے ہیں؟ اِس سلسلے میں اگلے تین مضامین میں دیے گئے مشوروں پر غور کریں جو پاک کلام کے اصولوں پر مبنی ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں