یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو16 نمبر 3 ص.‏ 3
  • ایک قدیم رُکاوٹ کو دُور کرنے کی کوشش

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک قدیم رُکاوٹ کو دُور کرنے کی کوشش
  • جاگو!‏—‏2016ء
  • ملتا جلتا مواد
  • تعارف
    جاگو!‏—‏2016ء
  • ایک کتاب جو زندہ زبانیں ”‏بولتی“‏ ہے
    سب لوگوں کیلئے ایک کتاب
  • تمام اہلِ‌زبان کو جمع کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • تمام ”‏اہلِ‌لغت“‏ خوشخبری سنتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
مزید
جاگو!‏—‏2016ء
جاگو16 نمبر 3 ص.‏ 3
مختلف قوموں اور پس‌منظروں سے تعلق رکھنے والے لوگ

سرِورق کا موضوع | اب زبان رُکاوٹ نہیں رہی!‏

ایک قدیم رُکاوٹ‌کو دُور کرنے کی کوشش

پوری دُنیا میں تقریباً 7000 زبانیں بولی جاتی ہیں۔ اِن فرق فرق زبانوں کی وجہ سے لوگوں کے لیے کاروبار کرنا، سفر کرنا، تعلیم حاصل کرنا اور حکومت کی پالیسیوں کو سمجھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ نہ صرف آج بلکہ ماضی میں بھی فرق فرق زبانیں بولی جاتی تھیں۔ مثال کے طور پر تقریباً 2500 سال پہلے فارس کے بادشاہ اخسویرس کے دَورِحکومت میں پوری سلطنت میں ”‏ہندوستان سے کوؔش [‏”‏ایتھوپیا،“‏ اُردو جیو ورشن‏]‏ تک ایک سو ستائیس صوبوں“‏ کے لیے ایک سرکاری حکم جاری کِیا گیا جسے ’‏ہر صوبے کو اور ہر قوم کو اُسی کی زبان کے مطابق لکھا گیا۔‘‏a

آج‌کل زیادہ‌تر تنظیمیں یہاں تک کہ حکومتیں بھی ایسے مشکل کام میں ہاتھ ڈالنے سے ہچکچائیں گی۔ لیکن ایک تنظیم ایسی ہے جو بڑی کامیابی سے 750 سے زیادہ زبانوں میں رسالے، کتابیں، آڈیو ریکارڈنگز اور ویڈیوز تیار کرتی ہے۔ اِن زبانوں میں تقریباً 80 اِشاروں کی زبانیں شامل ہیں۔ اِس کے علاوہ یہ تنظیم نابینا لوگوں کے لیے بریل زبان کی مختلف قسموں میں بھی مطبوعات شائع کرتی ہے۔ شاید آپ سوچ رہے ہوں کہ یہ کون سی تنظیم ہے۔ یہ تنظیم یہوواہ کے گواہ ہیں۔‏

دلچسپی کی بات ہے کہ یہوواہ کے گواہ اِس کام سے کوئی منافع نہیں کماتے۔ دراصل اُن کے ترجمہ‌نگار اور دوسرے کارکُن رضاکار ہیں۔ لیکن یہوواہ کے گواہ اِتنی زیادہ زبانوں میں ترجمہ کرنے کے لیے محنت کیوں کرتے ہیں؟ اور وہ یہ کام کیسے کرتے ہیں؟‏

a کتابِ‌مُقدس میں آستر 8:‏9 کو دیکھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں