یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو15 جنوری ص.‏ 3
  • عالمی اُفق

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • عالمی اُفق
  • جاگو!‏—‏2015ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • ریاستہائے متحدہ امریکہ
  • بھارت
  • سوئٹزرلینڈ
  • صومالیہ
  • کوہی ابابیل تیزپرواز پرندہ
    جاگو!‏—‏1999ء
  • اِس شمارے میں
    جاگو!‏—‏2012ء
  • اِس شمارے میں
    جاگو!‏—‏2012ء
  • اِس شمارے میں
    جاگو!‏—‏2012ء
جاگو!‏—‏2015ء
جاگو15 جنوری ص.‏ 3

عالمی اُفق

ریاستہائے متحدہ امریکہ

پولیس کی گاڑی کے آگے لگا ہوا آلہ جو مُجرم کی گاڑی پر ٹریکر مارتا ہے

کچھ پولیس والے مُجرموں کی گاڑیوں کا پیچھا کرنے کے لیے آج‌کل جدید ٹیکنالوجی اِستعمال کر رہے ہیں۔ اِس سے حادثے کا اِمکان کم ہو جاتا ہے۔ پولیس کی گاڑیوں کے آگے ایک ایسا آلہ لگایا جاتا ہے جو ایک ٹریکر کو مُجرم کی گاڑی پر مارتا ہے۔ یہ ٹریکر اُس گاڑی سے چپک جاتا ہے جس کی مدد سے پولیس اپنی گاڑی کو تیز بھگائے بغیر مُجرم کا پیچھا کر سکتی ہے۔‏

بھارت

بھارت کی ایک عورت

بھارت میں جہیز لینے اور دینے پر پابندی ہے پھر بھی یہاں بہت سی عورتیں جہیز کی بھینٹ چڑھتی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اوسطاً ہر گھنٹے میں ایک عورت جہیز سے جڑے ہوئے جھگڑوں میں ہلاک ہوتی ہے۔ سن 2012ء میں 8200 سے زیادہ عورتوں کو اِس لیے قتل کر دیا گیا کیونکہ اُن کے شوہروں اور سُسرالیوں کے خیال میں وہ بہت کم جہیز لائی تھیں۔‏

سوئٹزرلینڈ

الپائن سویفٹ پرندہ

تین پرندوں نے لگاتار پرواز کا ایک نیا ریکارڈ قائم کِیا۔ اِن پرندوں کا نام الپائن سویفٹ ہے اور یہ یورپ کے پہاڑوں میں بسیرا کرتے ہیں۔ تحقیق‌دانوں نے اِن پرندوں کو چھوٹے چھوٹے سینسر لگائے جن کے ذریعے اُنہیں پتہ چلا کہ افریقہ کی طرف ہجرت کرتے وقت یہ تین پرندے 200 سے زیادہ دن تک لگاتار اُڑتے رہے۔ اِس سے پہلے صرف سمندری جانوروں نے اِتنے عرصے تک لگاتار سفر کِیا ہے۔

صومالیہ

اغواشُدہ جہازوں اور تاوان کی رقم کو ظاہر کرنے والا گراف

سمندری ڈاکوؤں نے اپریل 2005ء سے دسمبر 2012ء کے دوران صومالیہ کے ساحل سے 179 بحری جہاز اغوا کیے۔ عالمی بینک کے اندازے کے مطابق ڈاکوؤں نے 41 کروڑ 30 لاکھ (‏413 ملین)‏ امریکی ڈالر بطور تاوان حاصل کیے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں