آخری زمانہ—اِس کے بعد کیا ہوگا؟
بعض لوگ ”اخیر زمانہ“ کے بارے میں سوچ کر خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ (۲-تیمتھیس ۳:۱) وہ اِسے صرف ایک مشکل وقت خیال کرتے ہیں۔ لیکن پاک صحائف میں بتایا گیا ہے کہ اِس کے بعد اچھا وقت آئے گا۔
سر آئزک نیوٹن کو یقین تھا کہ خاتمے کے بعد پوری دُنیا میں خدا کی ہزار سالہ بادشاہت حکمرانی کرے گی۔ نیز، یہ بادشاہت امن اور خوشحالی کا ایک نیا دَور لائے گی۔ اُس نے بیان کِیا کہ اُس وقت میکاہ ۴:۳ اور یسعیاہ ۲:۴ کی یہ پیشینگوئی پوری ہوگی: ”وہ اپنی تلواروں کو توڑ کر پھالیں اور اپنے بھالوں کو ہنسوے بنا ڈالیں گے اور قومقوم پر تلوار نہ چلائے گی اور وہ پھر کبھی جنگ کرنا نہ سیکھیں گے۔“
یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں کو خاتمے کے وقت کے بارے میں مثبت نظریہ رکھنے کی تاکید کی۔ اُنہیں مشکلات، پریشانیوں اور بڑی مصیبت کے دوران پھیلنے والے خوف کے بارے میں بتانے کے بعد یسوع مسیح نے کہا: ”جب یہ باتیں ہونے لگیں تو سیدھے ہو کر سر اُوپر اٹھانا اِس لئے کہ تمہاری مخلصی نزدیک ہوگی۔“ (لوقا ۲۱:۲۸) اُنہیں کن باتوں سے مخلصی حاصل ہونی تھی؟
خدا کن باتوں کا وعدہ کرتا ہے؟
جنگ، خانہجنگی، جُرم، تشدد اور بھوک اُن چیزوں میں سے محض چند ہیں جنہوں نے انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اِن کی وجہ سے لاکھوں لوگ خوف کے سائے میں جی رہے ہیں۔ کیا آپ کو بھی اِن مصیبتوں میں سے کسی کا سامنا ہے؟ آئیے دیکھیں کہ خدا کن باتوں کا وعدہ کرتا ہے:
”تھوڑی دیر میں شریر نابود ہو جائے گا۔ . . . حلیم مُلک کے وارث ہوں گے اور سلامتی کی فراوانی سے شادمان رہیں گے۔“—زبور ۳۷:۱۰، ۱۱۔
”میرے لوگ سلامتی کے مکانوں میں اور بےخطر گھروں میں اور آسودگی اور آسایش کے کاشانوں میں رہیں گے۔“—یسعیاہ ۳۲:۱۸۔
”[یہوواہ] زمین کی انتہا تک جنگ موقوف کراتا ہے۔ وہ کمان کو توڑتا اور نیزے کے ٹکڑے کر ڈالتا ہے۔ وہ رتھوں کو آگ سے جلا دیتا ہے۔“—زبور ۴۶:۹۔
”تب ہر ایک آدمی اپنی تاک اور اپنے انجیر کے درخت کے نیچے بیٹھے گا اور اُن کو کوئی نہ ڈرائے گا۔“—میکاہ ۴:۴۔
”زمین میں پہاڑوں کی چوٹیوں پر اناج کی اِفراط ہوگی۔“—زبور ۷۲:۱۶۔
”جو میری سنتا ہے وہ محفوظ ہوگا اور آفت سے نڈر ہو کر اطمینان سے رہے گا۔“—امثال ۱:۳۳۔
اگر ہم کسی ایسی جگہ پر رہتے ہیں جہاں حالات قدرے بہتر ہیں توبھی ہمیں بیماری اور موت کا سامنا تو ہوتا ہے۔ لیکن خدا کی نئی دُنیا میں بیماری اور موت کا نامونشان مٹا دیا جائے گا۔ لہٰذا، ہم سب اپنے اُن عزیزوں کو دوبارہ دیکھنے کے منتظر ہیں جو وفات پا چکے ہیں۔ اِس سلسلے میں اِن صحائف پر غور کریں:
”وہاں کے باشندوں میں بھی کوئی نہ کہے گا کہ مَیں بیمار ہوں۔“—یسعیاہ ۳۳:۲۴۔
”[خدا] اُن کی آنکھوں کے سب آنسو پونچھ دے گا۔ اِس کے بعد نہ موت رہے گی اور نہ ماتم رہے گا۔ نہ آہونالہ نہ درد۔ پہلی چیزیں جاتی رہیں۔“—مکاشفہ ۲۱:۴۔
”سب سے پچھلا دُشمن جو نیست کِیا جائے گا وہ موت ہے۔“—۱-کرنتھیوں ۱۵:۲۶۔
”وہ وقت آتا ہے کہ جتنے قبروں میں ہیں [یسوع] کی آواز سُن کر نکلیں گے۔“—یوحنا ۵:۲۸، ۲۹۔
پطرس رسول نے اِن سب باتوں کا خلاصہ بڑے شاندار طریقے سے کِیا۔ اُس نے لکھا: ”[خدا] کے وعدہ کے موافق ہم نئے آسمان اور نئی زمین کا انتظار کرتے ہیں جن میں راستبازی بسی رہے گی۔“ (۲-پطرس ۳:۱۳) راستبازوں کے زمین پر رہنے کیلئے اُن تمام لوگوں کا خاتمہ بہت ضروری ہے جو زمین کو خراب کر رہے ہیں۔ یہ بات آجکل کی حکومتوں کے بارے میں بھی سچ ہے جو اپنے مفادات کیلئے لڑائیجھگڑا اور خونخرابہ کرتی ہیں۔ خدا کی بادشاہت جس کا بادشاہ یسوع مسیح ہے تمام انسانی حکومتوں کی جگہ لے لے گی۔ اِس بادشاہ کے سلسلے میں ہمیں یقیندہانی کرائی گئی ہے: ”اُسکی سلطنت کے اِقبال اور سلامتی کی کچھ اِنتہا نہ ہوگی۔ وہ داؔؤد کے تخت اور اُس کی مملکت پر آج سے ابد تک حکمران رہے گا اور عدالت اور صداقت سے اُسے قیام بخشے گا ربُالافواج [یہوواہ] کی غیوری یہ سب کچھ کرے گی۔“—یسعیاہ ۹:۷۔
آپ بھی ایسے شاندار مستقبل کی توقع رکھ سکتے ہیں کیونکہ خدا کے کلام میں ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ ”[خدا] چاہتا ہے کہ سب آدمی نجات پائیں اور سچائی کی پہچان تک پہنچیں۔“ (۱-تیمتھیس ۲:۴) پس ہمیشہ کی زندگی کا باعث بننے والا علم حاصل کرنے میں تاخیر نہ کریں۔ (یوحنا ۱۷:۳) اِس سلسلے میں آپ اِس رسالے کے ناشرین سے رابطہ کر سکتے اور پاک صحائف کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے درخواست کر سکتے ہیں۔
[صفحہ ۸، ۹ پر تصویر]
آپ فردوس میں زمین پر امنوسلامتی اور اچھی صحت سے لطفاندوز ہونے کی اُمید رکھ سکتے ہیں