”طالبعلم اکثر اس سے تحقیق کرتے ہیں“
برازیل میں میناس گریس کی ڈیوینوپولس ریاست کی لائبریری کے نگران نے برازیل میں یہوواہ کے گواہوں کے دفاتر کو اویک! رسالے میں طالبعلموں کی گہری دلچسپی کی بابت لکھا۔ اُس نے وضاحت کی:
”مَیں میونسپل سکول کی لائبریری میں کام کرتا ہوں جہاں ہمیں [یہوواہ کے گواہوں] کی مطبوعات بطور عطیہ اکثروبیشتر ملتی رہتی ہیں۔ اگرچہ یہاں کوئی طالبعلم یہوواہ کا گواہ نہیں ہے توبھی طالبعلم مختلف موضوعات پر اکثر اویک! کی مدد سے تحقیق کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ستمبر ۸، ۲۰۰۰ کا شمارہ اولمپک گیمز پر مبنی معلوماتی مضامین کے باعث نہایت مفید ثابت ہوا ہے۔ لہٰذا میری آپ سے درخواست ہے کہ ہمیں بڑی مقدار میں اویک! کے مختلف شمارے بھیجیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ بھی میری ہی طرح نوجوانوں کیلئے ایسا حوصلہافزا اور مفید مواد فراہم کرنا چاہتے ہیں۔“
اویک! کا ہر شمارہ صفحہ ۴ پر رسالے کی اشاعت کا مقصد بیان کرتا ہے۔ یہ وضاحت کرتا ہے کہ ”سب سے بڑھ کر، یہ رسالہ خالق کے ایک پُرامن اور محفوظ نئی دُنیا کے وعدے پر اعتماد کو بڑھاتا ہے، جو موجودہ بدکار، قانونشکن نظاماُلعمل کی جگہ لینے والی ہے۔“
یہوواہ کے گواہ ایسے مقصد کی تکمیل کیلئے خاص بروشر بھی شائع کرتے ہیں جن میں سے ایک کا عنوان ہے وَٹ از دی پرپز آف لائف؟ ہاؤ کین یو فائنڈ اِٹ؟ آپ بھی اِس کوپن کو پُر کرکے اِس پر درج پتے یا اِس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی موزوں پتے پر ارسال کرنے سے اسکی ایک کاپی حاصل کر سکتے ہیں۔
◻ مجھے ”وَٹ از دی پرپز آف لائف؟ ہاؤ کین یو فائنڈ اِٹ؟“ بروشر کی ایک کاپی ارسال کریں۔ (انگریزی)
◻ براہِمہربانی مُفت گھریلو بائبل مطالعے کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کریں۔