جاگو!—”ایک انمول اور اہم ہتھیار“
”ستمبر ۸، ۱۹۹۷ کے شمارے میں ’آرایسڈی—ایک پریشانکُن، تکلیفدہ بیماری،‘ کے عنوان سے شائع ہونے والے مضمون کیلئے آپکا شکریہ۔ عدالتی رپورٹر کے طور پر، مجھے اکثر بہت سے مختلف اور پیچیدہ تنازعات کے تصدیقی بیان ریکارڈ کرنے کیلئے بلایا جاتا ہے۔ حال ہی میں مَیں نے درد کے احساس کو ختم کرنے کے ماہر اینستھیزیالوجسٹ کے حلفنامے کی رپورٹ قلمبند کی۔ تصدیقی بیان کا نفسِمضمون آرایسڈی [ریفلیکس سمپیتھیٹک ڈسٹرافی] تھا۔ جاگو! کو باقاعدگی سے پڑھنے کی وجہ سے، مَیں فوری طور پر اُس اصطلاح اور علاج کے طریقوں کو سمجھ گئی جنہیں ستمبر کے شمارے میں بڑی وضاحت سے بیان کِیا گیا تھا۔ بعدازاں مَیں اس مقدمے میں شامل بعض وکلاء کو یہ مضمون دکھانے کے قابل ہوئی۔“
”مَیں جاگو! کو اپنی باقاعدہ تعلیم کیلئے ایک انمول اور اہم ہتھیار خیال کرتی ہوں۔ یہ مجھے بہت سے موضوعات سے باخبر رکھتا ہے۔—جی. ایم. اے.“
اگر آپ اس وقت ۸۱ زبانوں میں شائع ہونے والے جاگو! کی نئی کاپی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو براہِمہربانی اپنے گردونواح میں رہنے والے یہوواہ کے گواہوں سے رابطہ کریں یا پھر صفحہ ۵ پر درج اپنے قریبی پتے پر لکھیں۔