یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو98 8/‏7 ص.‏ 31
  • جب موت کا مطلب موت ہوگا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • جب موت کا مطلب موت ہوگا
  • جاگو!‏—‏1998ء
  • ملتا جلتا مواد
  • مُتوَفّی عزیزوں کے لئے کیا اُمید ہے؟‏
    مُتوَفّی عزیزوں کے لئے کیا اُمید ہے؟‏
  • کیا مُردے زندہ ہوں گے؟‏
    خدا کی طرف سے خوشخبری
  • قیامت پر آپکا ایمان کتنا مضبوط ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1998ء
  • مُردوں کے لئے کیا اُمید ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
مزید
جاگو!‏—‏1998ء
جاگو98 8/‏7 ص.‏ 31

جب موت کا مطلب موت ہوگا

‏”‏زندہ کتا مُردہ شیر سے بہتر ہے۔ کیونکہ زندہ جانتے ہیں کہ وہ مرینگے پر مُردے کچھ بھی نہیں جانتے اور اُنکے لئے اور کچھ اجر نہیں کیونکہ اُنکی یاد جاتی رہی ہے۔“‏—‏واعظ ۹:‏۴، ۵‏۔‏

بیشتر لوگ موت کے بعد زندہ رہنے یا آواگون کے چکر سے گزرنے والی جان کی بابت کسی حد تک مبہم اعتقاد رکھتے ہیں۔ بعض تو یہ بھی اعتقاد رکھتے ہیں کہ ایک شخص موت کا تجربہ کر لینے کے بعد دوبارہ زندہ ہو سکتا ہے۔ حال ہی میں، تجہیزوتکفین کا بندوبست کرنے والے، تھامس لنچ سے بعدازموت زندگی کی بابت اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی درخواست کی گئی۔ اُس نے کہا:‏ ”‏وہ لوگ جو روشنی کی سرنگیں اور اسی طرح کی دیگر چیزیں دیکھتے ہیں وہ مُردوں میں سے واپس نہیں آئے—‏وہ ہماری طرف سے اُنکی زندگی کی علامات کا اندازہ لگانے کے بعد ہی مُردہ قرار دئے گئے تھے۔ اسلئے کہ جب آپ دوبارہ زندہ نہیں ہوتے تو آپ درحقیقت ’‏مُردہ‘‏ ہیں۔“‏—‏دی نیو یارک ٹائمز میگزین۔‏

ہزاروں سال سے بائبل یہی سچائی بیان کرتی رہی ہے۔ ”‏زندہ کتا مُردہ شیر سے بہتر ہے۔ کیونکہ زندہ جانتے ہیں کہ وہ مرینگے پر مُردے کچھ بھی نہیں جانتے اور اُن کیلئے کچھ اجر نہیں کیونکہ اُنکی یاد جاتی رہی ہے۔“‏ (‏واعظ ۹:‏۴، ۵‏)‏ کسی بھی پُرانے قبرستان کے گرد ایک چکر فوراً ہی اس سچائی کی تصدیق کر دیگا۔‏

کیا اسکا یہ مطلب ہے کہ مُردوں کیلئے کوئی اُمید نہیں ہے؟ یقینی طور پر بائبل موت کے بعد زندہ رہنے والی غیرفانی جان پر ایمان کی بابت کوئی بنیاد فراہم نہیں کرتی۔ (‏پیدایش ۲:‏۷؛‏ حزقی‌ایل ۱۸:‏۴، ۲۰)‏ تاہم، یسوع مسیح نے بحال‌شُدہ زمینی فردوس میں زندگی کی قیامت کی بابت مُنادی کی تھی۔ اُسکی یہودی پیروکار، کچھ ہی عرصہ پہلے مرنے والے لعزر کی بہن مرتھا قیامت پر ایمان رکھتی تھی کیونکہ اُس نے لعزر کی بابت کہا تھا:‏ ”‏مَیں جانتی ہوں کہ قیامت میں آخری دن جی اُٹھیگا۔“‏ (‏یوحنا ۱۱:‏۲۴‏)‏ اسکے جواب میں یسوع نے کہا:‏ ”‏قیامت اور زندگی تو مَیں ہوں۔ جو مجھ پر ایمان لاتا ہے گو وہ مر جائے تو بھی زندہ رہیگا۔ اور جو کوئی زندہ ہے اور مجھ پر ایمان لاتا ہے وہ ابد تک کبھی نہ مریگا۔ کیا تُو اس پر ایمان رکھتی ہے؟“‏ (‏یوحنا ۱۱:‏۲۵، ۲۶‏)‏ اس سے پہلے وہ بیان کر چکا تھا:‏ ”‏اس سے تعجب نہ کرو کیونکہ وہ وقت آتا ہے کہ جتنے قبروں میں ہیں اُسکی آواز سُن کر نکلینگے۔ جنہوں نے نیکی کی ہے زندگی کی قیامت کے واسطے اور جنہوں نے بدی کی ہے سزا کی قیامت کے واسطے۔“‏ تاہم، غور کریں کہ یسوع نے کسی غیرفانی جان کا کوئی ذکر نہیں کِیا تھا!‏—‏یوحنا ۵:‏۲۸، ۲۹؛‏ لوقا ۲۳:‏۴۳‏۔‏

‏[‏صفحہ 31 پر عبارت]‏

‏”‏جب آپ دوبارہ زندہ نہیں ہوتے تو درحقیقت آپ ’‏مُردہ‘‏ ہیں۔“‏ تجہیزوتکفین کا بندوبست کرنے والا، تھامس لنچ

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں