خدا کا نام چیک کے فنِتعمیر کی زینت بنتا ہے
چیک ریپبلک میں جاگو! کے مراسلہنگار سے
دُنیا کے بیشتر حصوں میں نام یہوواہ صرف یہوواہ کے گواہوں سے ہی منسوب کِیا جاتا ہے۔ آپکو شاید حیرانی ہو کہ چیک ریپبلک کی بہتیری تاریخی عمارتوں کے نقشونگار میں الہٰی نام، یہوواہ کو تشکیل دینے والے ٹیٹراگریمٹن، چار عبرانی حروف (יהוה) شامل ہیں۔
غالباً ٹیٹراگریمٹن کی بہترین مثال ۱۳۵۷ میں پراگ کے پُرانے قصبے کے قریب دلکش دریائے ولٹاوا پر تعمیر ہونے والے چارلس برج کی ہے۔ اس پُل کے دونوں طرف لمبی قطار میں مجسّمے ہیں، جن میں سے ایک تمام راہگیروں کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔ یہ صلیب پر یسوع مسیح کا مجسّمہ ہے جس کے گرد ٹیٹراگریمٹن سمیت سونے کے چمکدار عبرانی حروف، اس عبارت کو تشکیل دیتے ہیں، ”قدوس، قدوس، قدوس لشکروں کا یہوواہ ہے۔“
بائبل میں یسعیاہ ۶:۳ (اینڈبلیو) میں پائی جانے والی یہ عبارت اس مجسّمے کا حصہ کیسے بن گئی؟ اسکی بنیاد پر ایک کتبہ ایک یہودی کی بابت بیان کرتا ہے جو ۱۶۹۶ میں ایک دن اسکے پاس سے گزرا اور صلیب کی شان میں گستاخی کی۔ اس وجہ سے، اُسے رائل کورٹ آف اپیل کے سامنے پیش کِیا گیا اور جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی۔ جُرمانے کی ادائیگی کے طور پر اُس نے صلیب کیلئے مندرجہبالا عبارت کیساتھ سنہری ہالہ پیش کِیا۔
قریب ہی اولڈ-نیو عبادتخانہ اور یورپ میں یہودیوں کا سب سے قدیم قبرستان ہے۔ اس عبادتخانے میں میرِمُغنی کے سٹینڈ پر چاندی کے فریم میں ٹیٹراگریمٹن چسپاں ہے۔ تاہم ٹیٹراگریمٹن صرف یہودی عمارتوں ہی کی زینت نہیں ہے۔ پراگ کے جنوبمشرق میں ایک چٹان پر جہاں سے دریائے سزاوا نظر آتا ہے، قرونِوسطیٰ کا چیسکی شٹرنبرک کا محل واقع ہے۔ محل کے گرجے کی قربانگاہ پر چار سنہری حروف یعنی ٹیٹراگریمٹن آویزاں ہے۔ تاروں کیساتھ لٹکے ہونے کی وجہ سے یہ حروف ہوا میں تیرتے نظر آتے ہیں۔ اُنکے پیچھے روشنی چمکتی نظر آتی ہے جو کسی چراغ کی نہیں ہے! آسمانی روشنی جو اندر سے دکھائی نہیں دیتی سفید قربانگاہ پر گلابی رنگ کی روشنی ڈالتی ہے جسکے اوپر ٹیٹراگریمٹن لٹک رہا ہوتا ہے۔
چیک کی دیگر عمارتوں کے نقشونگار میں بھی ٹیڑاگریمٹن دکھائی دیتا ہے۔ یہ اس بات کی اضافی شہادت پیش کرتی ہیں کہ ماضی میں یہاں بہتیرے لوگ خدا کے نام سے واقف تھے۔ آجکل، چیک ریپبلک اور ۲۰۰ سے زائد ممالک میں یہوواہ کے گواہ اس بات سے خوش ہیں کہ وہ الہٰی نام سے واقف ہیں اور دوسروں کو اسکی تعلیم دیتے ہیں۔ (یسعیاہ ۴۳:۱۰-۱۲) مزیدبرآں، بائبل میں یسعیاہ کی کتاب اُس وقت کی بابت بتاتی ہے جب خدا کے نام—اُسکی صفات، مقصد اور کاموں—کو ”تمام دُنیا“ جان جائیگی۔—یسعیاہ ۱۲:۴، ۵۔