سمندری فارمیسی
کینیڈا میں جاگو! کے مراسلہنگار سے
قدرتی ادویات کہاں سے حاصل ہوتی ہیں؟ بِلاشُبہ فوری طور پر پودے اور جڑیبوٹیاں ذہن میں آتی ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر مائیکل ایلن، دی میڈیکل پوسٹ میں لکھتے ہوئے بیان کرتا ہے کہ ادویات ایک انتہائی غیرمعمولی ماخذ—سمندر سے بھی حاصل کی جاتی ہیں۔
یقیناً، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے؛ کیونکہ چینیوں نے صدیوں سے بیماری کے علاج کیلئے مچھلی کا افشردہ استعمال کِیا ہے۔ نیز مچھلی کا تیل عرصۂدراز سے استعمال کِیا جا رہا ہے جسکی تصدیق بیشتر عمررسیدہ اشخاص کر سکتے ہیں۔ تاہم، نباتات اور جڑیبوٹیوں کی شفائی قوتوں کے علم کی نسبت سمندری حیات کی شفائی قوتوں کی بابت علم بہت محدود ہے۔
تاہم، جوکچھ دریافت کِیا جا چکا ہے وہ انتہائی دلکش ہے۔ مثال کے طور پر، پفر مچھلی سے پیدا ہونے والے ایک کیمیائی مادے کو دمے کے علاج کیلئے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ اسفنجوں (آبی جانوروں کی ایک قسم) میں موجود حیاتی کیمیا (نیوکلیوسائیڈز)، جراثیمکش دوا، وائڈرابائن بنانے کا باعث بنی ہے۔ براؤن الجی سے پیدا ہونے والی سٹائپوڈیون خلیوں کی تقسیم کو روکتی ہے جسے کینسر کے علاج کیلئے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ تاہم یہ تو محض ابتدا ہی ہے۔
بہرحال، بیماری سے حتمی شفا، سمندری فارمیسی میں موجود نہیں ہے۔ بلکہ صرف خدا کی بادشاہت ہی اس ہیجانخیز پیشینگوئی کو پورا کر سکتی ہے: ”وہاں کے باشندوں میں بھی کوئی نہ کہیگا کہ مَیں بیمار ہوں۔“—یسعیاہ ۳۳:۲۴۔