یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو97 8/‏10 ص.‏ 30
  • ہمارے قارئین کی طرف سے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہمارے قارئین کی طرف سے
  • جاگو!‏—‏1997ء
  • ملتا جلتا مواد
  • سوالات از قارئین
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • کیا مجھے ویڈیو گیمز کھیلنی چاہئیں؟‏
    جاگو!‏—‏2008ء
جاگو!‏—‏1997ء
جاگو97 8/‏10 ص.‏ 30

ہمارے قارئین کی طرف سے

کمپیوٹر گیمز میری عمر ۱۵ سال ہے اور مَیں مضمون ”‏نوجوان لوگ پوچھتے ہیں .‏ .‏ .‏ کیا مجھے کمپیوٹر یا ویڈیو گیمز کھیلنا چاہئیں؟“‏ (‏اگست ۲۲، ۱۹۹۶)‏ کیلئے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ اس نے درحقیقت اِن گیمز کے تاریک پہلو کو اُجاگر کِیا جس سے اُنہیں کھیلنے کے مثبت اور منفی پہلوؤں کا جائزہ لینے میں مسیحیوں کی مدد ہوگی۔‏

ایف.‏ آر.‏، انڈونیشیا

میری عمر ۱۷ سال ہے اور مَیں متشدّد کمپیوٹر گیمز کا بہت شوقین تھا۔ میرا خیال تھا کہ انکا مجھ پر کوئی اثر نہیں ہوتا مگر مجھے ان گیمز کی لت پڑ گئی—‏بالخصوص اُن متشدّد اقسام کی جنکا آپ نے ذکر کِیا تھا۔ اب مَیں نے تشدد اور خون سے متعلقہ اپنی تمام کمپیوٹر ڈسکس کو ضائع کر دیا ہے۔ نتیجہ؟ مَیں بہتر محسوس کرتا ہوں اور میرے پاس یہوواہ خدا کی بابت مطالعہ کرنے، سیکھنے اور گفتگو کرنے کے لئے زیادہ وقت ہے۔‏

ایس.‏ اے.‏، یونان

کنوارپن نہایت مختصر لیکن شاندار مضمون کیلئے آپ کا شکریہ جسکا عنوان تھا ”‏کنوارپن—‏کیوں؟“‏ (‏اگست ۲۲، ۱۹۹۶)‏ آج کے اِس دور میں جب بہت سے لوگ یہ سوچتے ہیں کہ آپ نے بدذوقی کی وجہ سے کنوارپن کا انتخاب کِیا تو جوان اور خوبصورت لوگوں کو یہوواہ کے معیاروں کو سربلند رکھتے ہوئے دیکھنا واقعی حوصلہ‌افزائی کا باعث تھا۔ ایک بار پھر آپ کا شکریہ!‏

آر.‏ ڈی.‏، ریاستہائے متحدہ

امریکن انڈینز ”‏امریکن انڈینز—‏اُنکا مستقبل کیا تھامے ہوئے ہے؟“‏ (‏ستمبر ۸، ۱۹۹۶)‏ کے سلسلے کیلئے مَیں اپنی قدردانی کا اظہار کرنا چاہتی ہوں۔ مَیں نے مضامین کو بڑے شوق سے پڑھا اور اُنہیں دوبارہ بھی پڑھونگی۔ قیامت کی بابت حصے نے خاص طور پر مجھ پر بہت گہرا اثر ڈالا۔‏

ایس.‏ بی.‏، اٹلی

ان مضامین نے مجھ پر اتنا اثر کِیا ہے کہ دوسرے اتنے اثرانداز نہیں ہوئے۔ اُنہوں نے میری یہ سمجھنے میں مدد کی کہ انڈینز کی بابت میرا نظریہ متعصّبانہ تھا اور الہٰی اصولوں کے مطابق نہیں تھا۔ اپنے سکول کے زمانے سے لیکر، میرا یہ نظریہ تھا کہ انڈینز کینہ‌پرور وحشیوں کے سوا کچھ نہیں۔ تاریخ کی کتابیں ہمارے سامنے دُنیا کی واضح تصویرکشی نہیں کرتیں۔ آپ کے مضامین نے اصلی امریکیوں کی المناک حالت کو سمجھنے میں میری مدد کی جو اس حقیقت کی ایک اَور مثال ہے کہ ’‏انسان انسان پر حکومت کر کے اپنا ہی نقصان کرتا ہے۔‘‏—‏واعظ ۸:‏۹‏۔‏

ایم.‏ ایم.‏، ریاستہائے متحدہ

اصلی امریکیوں کی نسل ہونے کی وجہ سے مَیں نے آپ کے مضامین کو بڑی دلچسپی کیساتھ پڑھا۔ تخلیق سے اسقدر محبت کرنے والی قوم کے حصے میں آنے والے دُکھ‌درد کی بابت پڑھ کر میری آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔ مَیں اُس دن کی بہت منتظر ہوں جب خدا تمام نوعِ‌انسان کیساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی تلافی کریگا اور ہم فردوسی زمین پر باہم مِل کر رہ سکیں گے۔‏

این.‏ ایس.‏، ریاستہائے متحدہ

پومپائے مَیں نے حال ہی میں آپ کے مضمون ”‏پومپائے—‏جہاں وقت تھم گیا“‏ (‏ستمبر ۸، ۱۹۹۶)‏ پڑھا اور بہت محظوظ ہوا۔ مجھے یوں لگا جیسے مَیں وہاں پر موجود ہوں!‏ لیکن مَیں ایک بات کی وضاحت چاہونگا۔ مضمون نے بیان کِیا کہِ جو کوئی بھی پومپائے جاتا ہے وہ ”‏اب بھی مکئی پیسنے والی چکیاں دیکھ سکتا ہے۔“‏ اگر مجھے غلط‌فہمی ہوئی ہو تو درستی کیجئے، مگر کیا مکئی کا دانہ بنیادی طور پر امریکی براعظم کی پیداوار نہیں جس سے یورپی لوگ کرسٹوفر کولمبس کے زمانے تک ناواقف تھے؟‏

آر.‏ ڈی.‏، ریاستہائے متحدہ

اگر اس معاملے میں ہم نے کوئی پریشانی پیدا کی ہو تو اُسکے لئے معذرت‌خواہ ہیں۔ یہ کہنا بہتر ہوتا کہ وہاں ”‏اناج“‏ پیسنے والی چکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ دلچسپی کی بات ہے کہ ”‏مکئی“‏ کیلئے انگلش لفظ کا مطلب ”‏اناج کے پودے کے دانے“‏ ہیں، جیسے‌کہ گندم یا جئی۔‏‏—‏ای‌ڈی۔‏

بچپن ہی سے مَیں قدیم تاریخ کی دلدادہ ہوں۔ پومپائے کی تاریخ ہمیشہ میرے لئے خاص طور پر جاذبِ‌توجہ رہی ہے۔ جب مَیں نے مضمون پڑھا تو مجھے ایسا لگا جیسے مَیں شہر کے اندر گھوم‌پھر رہی ہوں۔ نہایت شاندار!‏ مَیں نے بہت سی ایسی باتیں سیکھیں جو میرے لئے نئی تھیں۔ ہمارے زمانے میں خاتمے کے وقت کیساتھ جو موازنہ کِیا گیا مجھے وہ بھی بہت پسند آیا۔ ایسے مقامات کو جاننے میں میری مدد کرنے کیلئے آپ کا شکریہ جہاں میں نہیں جا سکتی۔‏

جے.‏ ایس.‏ اے.‏، برازیل

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں