یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو97 8/‏1 ص.‏ 32
  • ‏”‏اچھا ہوگا کہ آپ جاگو!‏ سے رجوع کریں“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏اچھا ہوگا کہ آپ جاگو!‏ سے رجوع کریں“‏
  • جاگو!‏—‏1997ء
جاگو!‏—‏1997ء
جاگو97 8/‏1 ص.‏ 32

‏”‏اچھا ہوگا کہ آپ جاگو!‏ سے رجوع کریں“‏

باری، اٹلی میں، کالج کا کورس کرنے والے ایک نوجوان یہوواہ کے گواہ پاسکوالا کو یہ بات اُس وقت کہی گئی جب اُس نے اپنی نفسیات کی ٹیچر سے وہ نوٹس مانگے جو اُسکے پاس منشیات کی عادت کی بابت تھے۔ اگرچہ، ماضی میں اس ٹیچر نے یہوواہ کے گواہوں کیلئے تنگ‌نظری کا مظاہرہ کِیا تھا۔ کیا چیز اُس کے رویے میں تبدیلی کا باعث بنی تھی؟‏

پاسکوالا وضاحت کرتا ہے:‏ ”‏سبق ختم ہونے پر، ٹیچر نے اپنے طالبعلموں سے بچوں کیساتھ بدسلوکی کی بابت، مضمون جس پر وہ پوسٹ‌گریجوایٹ مقالہ تیار کر رہی تھی، مواد تلاش کرنے میں مدد چاہی۔ مجھے جاگو!‏ کے چند ایک شمارے یاد تھے جو اس کی بابت اور اس سے متعلقہ مضامین پر، جیسے‌کہ ’‏جنس کی بابت تعلیم—‏یہ کسے دینی چاہئے‘‏؟ (‏فروری ۲۲، ۱۹۹۲)‏ پر بات کرتے تھے۔ تاہم، گواہوں کے لئے اپنی ٹیچر کی تنگ‌نظری سے باخبر ہوتے ہوئے، مَیں نے ایک ہم‌جماعت سے ٹیچر کو رسالے دینے کی درخواست کی۔“‏

پاسکوالا بیان کرتا ہے کہ اس کے چند دن بعد کیا واقع ہوا جب اُس نے اپنی ٹیچر سے وہ نوٹس حاصل کرنے کی بابت پوچھا جو اُسے منشیات کی عادت کے مضمون پر چاہئیں تھے:‏ ”‏اُس نے فوراً جواب نہ دیا۔ اسکے بجائے، وہ اُٹھی اور مجھ سے ہاتھ ملانے کیلئے آگے بڑھی۔ اُس نے کہا اس سے پہلے اُس نے کبھی یہوواہ کے گواہوں کے رسالے قبول نہیں کئے تھے کیونکہ وہ اُنہیں بہت ہی سادہ اور بچگانہ خیال کرتی تھی۔ تاہم، اُنہیں پڑھنے کے بعد، اُس نے اپنا نظریہ بدل لیا۔ اُس نے کہا کہ اُس نے معاشرتی نقطۂ‌نظر سے رسالوں کے مضامین کو نہایت کارآمد پایا ہے۔ اُس نے کہا کہ وہ اپنے مقالہ میں جاگو!‏ کے نکات کو شامل کریگی۔“‏

منشیات کی عادت کی بابت نوٹس کے سلسلے میں پاسکوالا کی درخواست کی بابت کیا ہے؟ ”‏مَیں بخوشی آپکو دونگی،“‏ اُس نے کہا، ”‏لیکن اچھا ہوگا کہ آپ جاگو!‏ سے رجوع کریں۔ یہ ایسا رسالہ ہے جو مفید مضامین پر گفتگو کرتا ہے اور یہ یونیورسٹی کی سطح پر بھی کارآمد ہے۔“‏

جاگو!‏ حالیہ مسائل پر غور کرتا ہے اور جن لوگوں کو روزمرّہ زندگی میں چھوٹی یا بڑی آزمائشوں کا سامنا ہے اُنہیں عملی مدد فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ بائبل کیا مدد فراہم کر سکتی ہے تو یہوواہ کے گواہوں سے رابطہ قائم کریں جو جاگو!‏ تقسیم کرتے ہیں یا پھر صفحہ ۵ پر درج موزوں پتے پر لکھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں