یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو96 8/‏10 ص.‏ 31
  • جیسیکا کی رپورٹ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • جیسیکا کی رپورٹ
  • جاگو!‏—‏1996ء
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ کے گواہ قومی تقریبوں میں حصہ کیوں نہیں لیتے؟‏
    اکثر پوچھے جانے والے سوال
  • ‏’‏نجات یہوواہ کی طرف سے ہے‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • قومی پرچم کو سلوٹ کرنا، ووٹ ڈالنا اور غیرفوجی خدمت
    خدا کی محبت میں قائم رہیں
  • کیا آپ کا بچہ سکول میں گواہی دینے کے لئے تیار ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
جاگو!‏—‏1996ء
جاگو96 8/‏10 ص.‏ 31

جیسیکا کی رپورٹ

جیسیکا،‏ ریاستہائے‌متحدہ کی ایک ۱۳ سالہ لڑکی جیسیکا کو اپنی دوسری ہم‌جماعتوں کے ہمراہ ”‏خدا، جھنڈا، اور مُلک“‏ کے موضوع پر تقریر کرنے کی تفویض دی گئی تھی۔ یہ جانتے ہوئے کہ اُسکی ساتھی طالبات اس کی بابت متجسس تھیں کہ یہوواہ کے گواہوں میں سے ایک کے طور پر وہ جھنڈے کو سلامی کیوں نہیں دیتی تھی، جیسیکا نے اپنے اعتقادات کی وضاحت کرنے کیلئے بڑی دلیری کیساتھ اس موقع سے فائدہ اُٹھایا۔ اسکی رپورٹ میں سے مندرجہ‌ذیل اقتباسات ہیں۔‏

‏”‏سکول میں ہر دن کے آغاز پر، طالبعلموں سے وفاداری کا حلف اُٹھانے کیلئے کہا جاتا ہے، لیکن اپنے اعتقادات اور مذہب کی وجہ سے، مَیں ایسا نہیں کرتی۔ بہتیرے لوگ سوچتے ہیں کہ کیوں۔ اب، مَیں آپکو بتاؤنگی۔‏

‏”‏جھنڈے کی سلامی کے ابتدائی الفاظ ہیں:‏ ’‏مَیں جھنڈے کی وفاداری کا حلف اُٹھاتی ہوں۔‘‏ وفاداری کیا چیز ہے؟ یہ حمایت، اطاعت، اور عقیدت کیلئے احساسِ‌ذمہ‌داری ہے۔ چونکہ مَیں نے پہلے ہی خدا کیلئے اپنی وفاداری کا حلف اُٹھا لیا ہے، اسلئے مَیں جھنڈے کیلئے اپنی وفاداری کا حلف نہیں اُٹھا سکتی اور نہ ہی اُٹھاؤنگی۔ تاہم، چونکہ مَیں جھنڈے کیلئے اپنی وفاداری کا حلف نہیں اُٹھاتی، یا پرستش نہیں کرتی، اسکا یہ مطلب نہیں کہ مَیں اسکا احترام نہیں کرتی۔‏

‏”‏خدا میری زندگی میں سب سے زیادہ اہم ہے۔ مَیں بائبل میں بیان‌کردہ اُسکے احکام کی پیروی کرنے کی حتیٰ‌المقدور کوشش کرتی ہوں۔ مَیں ہر روز اُس سے دُعا کرتی ہوں، اور مَیں اُس وقت بھی دُعا کرتی ہوں جب مجھے اضافی مدد یا حوصلہ‌افزائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ مجھے مدد اور حوصلہ‌افزائی ہمیشہ صحیح وقت پر مل جاتی ہے۔ مَیں نے دیکھا ہے کہ جب مَیں خدا کو پہلا درجہ دیتی ہوں اور جب مَیں وہ کام کرتی ہوں جنہیں کرنے کا اُس نے ہمیں حکم دیا ہے تو مجھے بڑی خوشی ہوتی ہے۔‏

‏”‏لہٰذا اگرچہ مَیں جھنڈے کو سلامی نہیں دیتی، تو بھی مَیں اُس

کا احترام کرتی ہوں اور کسی بھی طریقے سے اس کی بے‌ادبی نہیں کرونگی۔ لیکن میری وفاداری خدا کیلئے ہے، اور یہ بالکل دُرست ہے، کیونکہ اُس نے مجھے خلق کِیا ہے اور اُس کی وفاداری میرے لئے واجب‌الادا ہے۔“‏

جیسیکا کی جماعت کے طالبعلموں سے کہا گیا تھا کہ اُنہوں نے جو بیان سنا ہے اُس کی بابت اظہارِخیال کریں۔ جیسیکا کسقدر خوش تھی کہ اُس کی کاوشوں کے نتیجے کے طور پر، ہم‌جماعتوں نے بیان کِیا کہ اب اُنہیں اُس کے اعتقادات کی بہتر سمجھ حاصل ہو گئی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ جو نوجوان بائبل اُصولوں کی خاطر دلیری سے کلام کرتے ہیں وہ یہوواہ کے دل کو شاد کرتے ہیں!‏—‏امثال ۲۷:‏۱۱‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں