یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو96 8/‏10 ص.‏ 30
  • ہمارے قارئین کی طرف سے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہمارے قارئین کی طرف سے
  • جاگو!‏—‏1996ء
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا مجھے ویڈیو گیمز کھیلنی چاہئیں؟‏
    جاگو!‏—‏2008ء
جاگو!‏—‏1996ء
جاگو96 8/‏10 ص.‏ 30

ہمارے قارئین کی طرف سے

کوہستانِ‌الیس کا برفانی آدمی مَیں نے حال ہی میں ”‏کوہستانِ‌الیس کے برفانی آدمی کا سربستہ‌راز“‏ (‏مئی ۸، ۱۹۹۵، انگریزی)‏ کی پڑھائی ختم کی ہے۔ مجھے ماننا پڑیگا کہ پہلی بار جب مَیں نے اسے حاصل کِیا تو مَیں نے واقعی یہ نہیں سوچا تھا کہ یہ مضمون مجھے پسند آئیگا۔ لیکن یہ مضمون مجھے ناقابلِ‌یقین حد تک دلچسپ لگا!‏ جس طرح سے اس نے ظاہر کِیا ہے کہ ”‏قدیم“‏ انسان کا روایتی نظریہ درست نہیں ہے مَیں اُسکی قدر کرتا ہوں۔‏

جے.‏ایس.‏، ریاستہائے متحدہ

جاذبِ‌نظر عنوان نے مجھے ایک ایسے شخص کو رسالہ پیش کرنے میں مدد دی جس سے میری ملاقات ریل گاڑی میں ہوئی تھی۔ اگلے ہفتے مَیں دوبارہ اُس سے ملا، اور اُس نے بتایا کہ اُس نے مضمون کو ”‏اعلیٰ معیار“‏ اور جامع پایا ہے۔ اُس نے مینارِنگہبانی کا تازہ‌ترین شمارہ بھی لیا۔‏

جی.‏سی.‏، جاپان

بندشِ‌حیض ”‏بندشِ‌حیض کی بابت بہتر واقفیت“‏ (‏فروری ۲۲، ۱۹۹۵، انگریزی)‏ کے اپنے مضامین میں آپ نے ”‏سبزی یا پھل کے تیل، حیاتین-‏ای اور نرم رکھنے والے لیس‌دار مادّے“‏ کو نسوانی خشکی کیلئے بطور علاج استعمال کرنے کا ذکر کِیا تھا۔ ایک سینیئر نرسنگ سٹوڈنٹ کے طور پر، مَیں یہ بتانے کی تحریک محسوس کرتی ہوں کہ تیل اور پھل پر مبنی چکنائی بیکٹیریا کی افزائش کا ماحول فراہم کرتی ہے۔ لہٰذا پانی میں حل ہونے والی چکنائیاں زیادہ مفید ہیں۔‏

ایچ.‏ڈبلیو.‏، ریاستہائے متحدہ

ہم اِن تازہ‌ترین معلومات کیلئے شکرگزار ہیں۔—‏ایڈیٹر۔‏

۴۵ برس کی عمر میں، مَیں ہاٹ فلیشز (‏جِلدی شعریوں کے پھیل جانے کے باعث تھوڑی دیر کیلئے اچانک جِلدی تمتماہٹ)‏ میں مبتلا ہو گئی۔ مَیں نے کئی سال تک بغیر کسی علاج کے اُنہیں برداشت کِیا۔ اسلئے جب مَیں نے آپ کے مضمون میں ظاہرکردہ پُرمحبت فکر کو محسوس کِیا تو مَیں رو پڑی۔ اس نے مجھے بندشِ‌حیض کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دی، اور اس نے میرے بہت سے سوالات کے جواب فراہم کر دیئے۔‏

ایس.‏ٹی.‏بی.‏اے.‏، برازیل

کمپیوٹر گیمز مَیں یہ مضمون ”‏کیا یہ گیم آپ کیلئے ہے؟“‏ (‏مئی ۸، ۱۹۹۵، انگریزی)‏ کو دیکھ کر بہت خوش ہوئی۔ بطور ایک ماں کے، مَیں بعض لوگوں کے اطمینان‌بخش رویے سے حیران ہوں جو یہ سوچتے ہیں کہ گیمز بے‌ضرر تفریح ہیں۔ بہت سی تعلیمی اور غیرمتشدّد گیمز دستیاب ہیں۔‏

کے.‏جی.‏، ریاستہائے متحدہ

مَیں ایک کمپیوٹر سوفٹ‌وئیر کی بابت رائے دینے والے کے طور پر کام کرتا ہوں، اور حال ہی میں مجھے گیم ڈوم ۲ کی ایک کاپی پر رائے‌زنی کرنے کیلئے کہا گیا۔ مَیں نے دیکھا کہ گیم شیاطینی علامات کا استعمال کرتی ہے، جیسے‌کہ اُلٹے کراس اور پانچ‌کونے والے ستارے۔ کاش لوگ سمجھ جائیں کہ یہ گیمز کتنی خراب ہیں۔‏

آر.‏بی.‏، ریاستہائے متحدہ

نوعمری میں شادی مضمون ”‏نوجوان لوگ پوچھتے ہیں .‏ .‏ .‏ جلد شادی ہو گئی—‏کیا ہم کامیاب ہو سکتے ہیں؟“‏ (‏اپریل ۲۲، ۱۹۹۵، انگریزی)‏ کیلئے آپکا شکریہ۔ کلیسیائی نگہبانوں کے طور پر، ہم نے اُس نوعمر جوڑے کو مشورہ دینے کیلئے ملاقات کرنے کا بندوبست بنایا جو ازدواجی بحران کا شکار تھا۔ جب یہ شمارہ حاصل ہوا تو میرے لئے یہ کسقدر حیران‌کُن بات تھی!‏ اُس نوعمر جوڑے کی مدد کرنے کیلئے جس چیز کی ہمیں ضرورت تھی یہ وہی تھی۔ ہم نے پورے مضمون اور بائبل کی تمام حوالہ‌شُدہ آیات پر غور کِیا۔‏

ایم.‏سی.‏، برازیل

زیرِسمندر سیاحت ہم مضمون ”‏محفوظ طور پر لہروں کے نیچے کی دُنیا کی سیاحت کرنا“‏ کی بہت زیادہ قدر کرتے ہیں۔‏ (‏مئی ۸، ۱۹۹۵، انگریزی)‏ حال ہی میں ہم بحرِقلزم کے تفریحی سفر سے گھر واپس لوٹے ہیں اور آپکی مشورت بہت مفید تھی۔ ہم نے نہ صرف پُرشکوہ سمندر کی تہہ کی ہی سیاحت کی ہے بلکہ ہم نے کافی زیادہ پیسہ بھی بچایا ہے!‏

وی.‏سی.‏ اور کے.‏بی.‏، اٹلی

مجھے اور میرے شوہر کو کبھی‌کبھار اپنے دو بیٹوں کی فارغ وقت کی سرگرمیوں کی بابت تشویش ہوتی ہے‏۔ میرا شوہر غوطہ‌خوری میں دلچسپی رکھتا ہے، اور حال ہی میں ہمارے علاقے میں غوطہ‌خوری کا ایک نیا سکول کھلا ہے۔ آپ کے مضمون کو پڑھنے کے بعد، مَیں خوش ہوں کہ جب وہ اس میں شرکت کرتے ہیں تو مَیں ایک اچھا ضمیر رکھ سکتی ہوں۔‏

سی.‏پی.‏، جرمنی

کیمونزم سے بچ جانا مضمون ”‏۴۰ سال سے زیادہ کیمونسٹ پابندی کے تحت“‏ کیلئے آپکا بہت بہت شکریہ۔ (‏اپریل ۲۲، ۱۹۹۵، انگریزی)‏ جب مَیں نے اسے پڑھا تو میرے دل پر بڑا اثر ہوا تھا۔ اس نے مجھ پر آشکارا کِیا کہ کیسے یہوواہ مناسب وقت پر ضروری مدد فراہم کرتا ہے تاکہ کوئی شخص اپنی راستی کو برقرار رکھ سکے۔‏

ایس.‏اے.‏اے.‏، گھانا

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں