یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو96 8/‏10 ص.‏ 32
  • ‏”‏بچوں کے مُنہ سے“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏بچوں کے مُنہ سے“‏
  • جاگو!‏—‏1996ء
جاگو!‏—‏1996ء
جاگو96 8/‏10 ص.‏ 32

‏”‏بچوں کے مُنہ سے“‏

بلیٹو، نتال، جنوبی افریقہ سے، ایک خاتون نے کتاب مائے بُک آف بائبل سٹوریز کیلئے قدرافزائی کا پُرجوش اظہار کِیا اور لکھا:‏

‏”‏میرا ایک بھتیجا، روڈی نیڈو ہے، جسکی عمر صرف ڈیڑھ برس ہے، اور وہ کتاب میں سے تقریباً ہر شخص کا نام محض اُنکی تصاویر دیکھ کر بتا سکتا ہے۔ وہ آپکو یہ بھی بتاتا ہے کہ تصویر میں بعض بائبل شخصیات کیا کر رہی ہیں۔ مثال کے طور پر، کہانی ۱۱ نوح کو قربانیاں پیش کرتے ہوئے دکھاتی ہے۔ روڈی ہمیں بتاتا ہے، نوح—‏یہوواہ سے دُعا کر رہا ہے۔‘‏

‏”‏جب پوچھا جاتا ہے کہ کہانی ۴۹ میں یشوع کیا کر رہا ہے تو روڈی یشوع جیسا پوز بناتا ہے، جب وہ کہتا ہے، ’‏اَے سورج ٹھہرا رہ!‏‘‏ وہ الفاظ کا صحیح تلفظ تو ادا نہیں کر سکتا لیکن وہ اپنے عجیب سے دلکش انداز میں بیان کرتا ہے۔‏

‏”‏مَیں ایک بار پھر اس شاندار اشاعت کیلئے آپکا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ چھوٹے بچے وہ سب بیان کرنے کے قابل ہوتے ہیں جو بعض بالغ نہیں جانتے۔ یقیناً متی ۲۱:‏۱۶ میں یسوع کے الفاظ سچ ہیں:‏ ’‏بچوں اور شیرخواروں کے مُنہ سے تُو نے حمد کو کامل کرایا۔‘‏“‏

اگر آپ مائے بُک آف بائبل سٹوریز حاصل کرنا چاہیں یا یہ پسند کریں کہ کوئی شخص بائبل تعلیم کی اہمیت پر بات‌چیت کرنے کے لئے آپکے گھر آئے تو براہِ‌مہربانی واچ‌ٹاور، پی.‏او.‏بکس ۵۲۱۴، ماڈل ٹاؤن، لاہور ۴۷۰۰، پاکستان یا پھر صفحہ ۲ پر درج اپنے قریبی پتے پر لکھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں