یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو96 8/‏7 ص.‏ 32
  • ‏”‏شکریے کے چند الفاظ“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏شکریے کے چند الفاظ“‏
  • جاگو!‏—‏1996ء
جاگو!‏—‏1996ء
جاگو96 8/‏7 ص.‏ 32

‏”‏شکریے کے چند الفاظ“‏

جاؔپان کی ایک نوجوان طالبہ یہ کہنا چاہتی تھی۔ وہ وضاحت کرتی ہے کہ اُسے سکول میں اُن مضامین کی وجہ سے خصوصی انعامات دیئے گئے تھے جن کی بنیاد اُس نے اُن مضامین پر رکھی تھی جنہیں وہ جاگو!‏ میں پڑھتی تھی۔‏

‏”‏اُس وقت تک،“‏ وہ مزید بیان کرتی ہے، ”‏مَیں معلومات کو اپنے دِماغ میں محفوظ کئے بغیر رسائل کو اپنے گھر میں جمع کر رہی تھی۔ جب مَیں نے یہ سوچا کہ رسالے میرے لئے کسقدر مفید ثابت ہوئے ہیں تو مَیں نے خود سے کہا، ’‏یہی وہ رسالے ہیں جنہیں مَیں پڑھ نہیں رہی تھی۔‘‏ پچھتاوے کے احساسات نے مجھے گھیر لیا۔ اُس وقت سے لیکر، مَیں رسائل کو ویسے ہی پڑھ رہی ہوں جیسے مجھے پڑھنا چاہئے تھا۔“‏

قدردانی کے اظہار میں، اس طالبہ نے مزید لکھا:‏ ”‏رسالے مجھے اُن تمام مختلف آزمائشوں سے نپٹنے میں مدددینے کیلئے مفید ہیں جن کا مجھے سکول میں سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمیشہ ایسے شاندار مضامین فراہم کرنے کیلئے آپ کا شکریہ۔ مجھے ہمیشہ انہیں حاصل کرنے کا انتظار رہیگا۔“‏

جاگو!‏ باقاعدہ طور پر ایسے مضامین پیش کرتا ہے جو نوجوانوں کو اُن مسائل سے نپٹنے میں مدد دیتے ہیں جنکا اُنہیں گھر اور سکول میں سامنا ہوتا ہے۔ اگر آپ جاگو!‏ کی کاپی پسند کرینگے یا اگر آپ چاہینگے کہ آپکو درپیش مسائل کے بائبل پر مبنی جوابات تلاش کرنے میں مدد دینے کیلئے کوئی شخص آپکے گھر پر آئے تو براہِ‌مہربانی واچ ٹاور، پی.‏او.‏ بکس ۵۲۱۴، ماڈل ٹاؤن، لاہور ۵۴۷۰۰، پاکستان، یا پھر صفحہ ۴ پر درج موزوں پتے پر لکھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں