نوجوان لوگ پوچھتے ہیں . . .
اتنے زیادہ ہومورک کیساتھ میں کیا کر سکتا ہوں؟
”بہت زیادہ سکول کے کام“ کا نوجوان لوگوں میں دباؤ کی بہت ہی عام وجوہات میں سے ایک کے طور پر حوالہ دیا گیا ہے
”اگر آپ اچھی طرح منظم نہیں ہیں تو آپ اس بات کا فیصلہ کرنے میں بہت زیادہ وقت ضائع کرتے ہیں کہ آئندہ آپ کیا کرنے والے ہیں“
ہمارے پاس اتنا وقت نہیں ہے! ہائی سکول کے طالبعلموں کے ایک گروپ نے یہ شکایت کی۔ اس مسئلے کی وجہ؟ سکول کے تقاضے اور ہومورک۔ ”میرا سکول صبح ۸ بجے شروع ہوتا ہے اور ۳۰:۵ بجے ختم ہوتا ہے،“ نوجوان ویرونیک کہتی ہے۔ ”جس وقت تک میں گھر پہنچتی ہوں تو ۳۰:۶ بج چکے ہوتے ہیں۔ یہ بہت ہی مشکل ہے۔ والدین سوچتے ہیں کہ سکول میں ہونا شاندار زندگی ہے۔ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ سکول تھکا دینے والا اور بوجھل ہے، اور پھر جب ہم گھر آتے ہیں تو ہومورک ہے۔“ سترہ سالہ سانڈرین مزید کہتی ہے: ”میں ویکاینڈز کو ملا کر ہر رات دو سے تین گھنٹے اپنے ہومورک پر صرف کرتی ہوں۔“
ویرونیک اور سانڈرین فرانس میں رہتی ہیں جہاں پر یورپ میں کے اسکول کے اوقات طویلترین ہوتے ہیں۔ دیگر بہت سے ممالک میں طالبعلم اپنے وقت کی بابت تقاضوں کی وجہ سے اسی طرح پریشان، مایوس، اور دبے ہوئے محسوس کرتے ہیں۔ ”بہت زیادہ سکول کے کام“ کا نوجوان لوگوں میں دباؤ کی بہت ہی عام وجوہات میں سے ایک کے طور پر حوالہ دیا گیا ہے۔
چونکہ دنیا کے بہت سے حصوں میں ملازمت تلاش کرنا اب پہلے کی نسبت کہیں زیادہ مشکل ہے اسلئے بہتیرے نوجوان اچھی تعلیم حاصل کرنے کو اس کام کرنے والی دنیا میں اپنے مستقبل کیلئے قطعی خیال کرتے ہیں۔ جیسے کہ ایک ہائی سکول کی طالبہ وایولین کہتی ہے: ”ایک معقول نوکری ملنے کے مواقع حاصل کرنا اسقدر مشکل ہو گیا ہے کہ آجکل بچے صرف ایک ہی کام کرنے کی بابت سوچتے ہیں—پڑھائی!“
وقت کافی نہیں؟
تاہم، وہ جو سکول میں محنت کرتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ اس میں بہت زیادہ وقت اور توانائی صرف ہوتی ہے۔ اور اگر آپ ایک مسیحی نوجوان ہیں تو آپ اپنے وقت کی بابت اضافی تقاضے رکھتے ہیں: مسیحی اجلاسوں پر حاضر ہونا، بائبل کا مطالعہ کرنا، اور دوسروں کے ساتھ اپنے ایمان کے بارے میں گفتگو کرنا۔ (یوحنا ۱۷:۳، رومیوں ۱۰:۱۰، عبرانیوں ۱۰:۲۴، ۲۵) بائبل مزید کہتی ہے کہ ”ہنسنے کا ایک وقت ہے“ اور جی بہلانے کا ایک وقت ہے۔ (واعظ ۳:۱، ۴، ۱۱:۹) بہتیرے نوجوانوں کی طرح، آپ بھی شاید تفریحطبع اور سستانے کیلئے کچھ وقت چاہتے ہیں۔ لیکن سکول کا کام شاید ایسے کاموں کے کرنے کیلئے آپ کے وقت کو کم کرتا ہوا دکھائی دے جنہیں آپکو مکمل کرنے کی ضرورت ہے—ایسے کاموں کیلئے بہت ہی کم وقت جو آپ کرنا پسند کریں گے۔
تاہم، اکثر مسئلہ محض وقت کی کمی کا ہی نہیں ہوتا۔ حالیہ تجزیہ نے ظاہر کیا ہے کہ ان بڑی وجوہات میں سے دو جنکے باعث ہائی سکول کے طالبعلم تعلیمی مسائل کا سامنا کرتے تھے وہ انکے ”وقت کا ناقص استعمال“ اور ”نظمونسق کی کمی“ تھیں۔ اولیوئیے نامی ایک نوجوان نے یہ پایا کہ خراب ذاتی نظمونسق آپ کے گریڈز سے بڑھ کر متاثر کر سکتا ہے۔ وہ کہتا ہے: ”اگر آپ اچھی طرح منظم نہیں ہیں تو آپ اس بات کا تعین کرنے میں بہت زیادہ وقت ضائع کرتے ہیں کہ آپ آئندہ کیا کرنے جا رہے ہیں۔“ پھر، آپ کیسے خود کو منظم کر سکتے ہیں؟
سکول کے کام کی بابت ایک متوازن نظریہ
سب سے پہلے تو آپکو اپنے سکول کے کام کو مناسب ترتیب میں رکھنا چاہیے۔ بائبل ہمیں ”زیادہ اہم باتوں کا یقین کرنے“ کیلئے بتاتی ہے۔ (فلپیوں ۱:۱۰، NW) اور جب آپ اسکی بابت سوچتے ہیں تو آپکی زندگی میں درحقیقت کونسی چیز نہایت اہم ہونی چاہیے؟ کیا یہ آپکی روحانی ذمہداریاں نہیں ہونی چاہئیں؟ انجامکار، یسوع نے اپنے پیروکاروں کو بتایا: ”پہلے اسکی بادشاہی اور اسکی راستبازی کی تلاش کرو۔“ (متی ۶:۳۳) اسکا مطلب مسیحی اجلاسوں، دعا، مطالعہ، اور دوسروں کو منادی کرنے کے کام کو اولیت دینا ہے۔
کیا اسکا یہ مطلب ہے کہ سکول کا کام غیراہم ہے؟ ہرگز نہیں۔ لیکن ایک مسیحی ہوتے ہوئے، تعلیم کے حصول میں آپکا نصبالعین کسی دنیاوی پیشے کیلئے خود کو لیس کرنا نہیں ہونا چاہیے۔ بلکہ، ایسی مہارتیں سیکھنا ہونا چاہیے جو خدا کے خادم کے طور پر آپ کے پیشے میں آپ کو کارآمد ثابت کریں گی۔ اسکے ساتھ ہی ساتھ، آپ ملازمت کرنے اور اپنی، اور شاید کسی دن ایک خاندان کی کفالت کرنے کے لائق ہونے کیلئے خود کو تیار کر رہے ہیں۔ (۱-تھسلنیکیوں ۴:۱۱، ۱۲، ۱-تیمتھیس ۵:۸) اس بات کے علم کو سکول میں اپنی حتیالوسع کوشش کرنے کیلئے آپکی مدد کرنی چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ، خود کو روحانی طور پر مضبوط رکھنے کیلئے آپکو معقول کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔
روحانی ذمہداریوں، گھریلو کاموں، تفریحطبع، اور سکول کے کام کیلئے ”وقت کو غنیمت“ جاننا ایک حقیقی چیلنج ہو سکتا ہے، لیکن ایسا کیا جا سکتا ہے۔—افسیوں ۵:۱۵، ۱۶۔
معمول بنانے کی قدروقیمت
وقت نکالنے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ آپ جس طریقے سے مطالعہ کرتے ہیں اس میں اور زیادہ لائق بننا ہے۔ کویسچنز ینگ پیپل آسک—آنسرز دیٹ ورک کتاب کا باب ۱۸ بہت سی مفید تجاویز پیش کرتا ہے۔a مثال کیطور پر، کیا آپ نے اپنے سکول کے کام کیلئے ایک جدول ترتیب دینے یا ایک معمول بنانے کی کوشش کی ہے؟—مقابلہ کریں فلپیوں ۳:۱۶۔
ہیری میڈیکس اپنی کتاب ہاؤ ٹو سٹڈی (مطالعہ کرنے کا طریقہ) میں لکھتے ہیں، ”بےشک، مطالعہ میں سب سے زیادہ عام مشکل محض باقاعدہ توجہ کیساتھ کام شروع کرنے میں ناکامی ہے۔“ آپ کی بابت کیا ہے؟ کیا آپ اپنا ہومورک کرنا اس وقت تک ملتوی کر دیتے ہیں جب تک کہ آپ کا موڈ نہ ہو—یا جب یہ بہت سہل معلوم ہو؟ واعظ ۱۱:۴ آگاہ کرتی ہے: ”جو ہوا کا رخ دیکھتا رہتا ہے وہ بوتا نہیں اور جو بادلوں کو دیکھتا ہے وہ کاٹتا نہیں۔“
ہیری میڈیکس مزید مشاہدہ کرتا ہے: ”آہستہ آہستہ بہت سا وقت ضائع کر دینا انتہائی آسان ہے۔ اگر آپ اپنے لئے ایک جدول نہیں بناتے تو غالباً آپ اس وقت کو جس میں آپ کو مطالعہ کرنا چاہیے ٹی۔وی۔ دیکھنے، رسالہ پڑھنے، ... یا ایسے کئی کاموں میں سے کوئی ایک کرنے میں اپنا وقت صرف کر رہے ہونگے جن کو کمزور طالبعلم کام کی بجائے کرنے کو تیار رہتے ہیں۔ اگر آپکا کوئی جدول ہے اور آپ اس کے پابند رہنے کیلئے اٹل ہیں تو یہ ایک ضابطے کی قوت بن جاتا ہے جسکی نافرمانی نہیں کی جانی چاہیے، اور وقت آنے پر اس پر عملپیرا ہونے کیلئے کوئی جدوجہد نہیں کرنی پڑتی، اور آپ اسے اپنی زندگی کے ایک قدرتی حصے کے طور پر سمجھنا شروع کر دیتے ہیں۔“
اگر آپ اپنا سکول کا کام خوب منظم اور باضابطہ انداز میں کرتے ہیں تو آپ کے پاس غالباً زیادہ وقت ہوگا۔ آپکی طرف سے اچھی منصوبہسازی اپنی سکول کی تفویضات کو پورا کرنے اور اپنی روحانی ذمہداریوں، جیسے کہ کلیسیائی اجلاسوں پر حاضر ہونا، کو نبھانے کے درمیان تصادم کو روکنے میں بھی آپکی مدد کر سکتی ہے۔
اپنے وقت کو منظم کریں!
ان دیگر کاموں کا بابت کیا ہے جنہیں آپ پورا کرنا چاہتے ہیں یا جنہیں پورا کرنے کی ضرورت ہے، جیسے کہ روزمرہ کے گھریلو کام؟ اس میں بھی، منظم ہونا ایک کنجی ہے۔ مندرجہذیل تجاویز کا اطلاق کرنے کی کوشش کریں:
کئے جانے والے کاموں کی فہرست رکھیں۔ انتظاموقت کی مشیر سٹیفنی ونسٹن ہر وقت اپنے ساتھ ایک پاکٹ سائز نوٹ بک رکھنے کی سفارش کرتی ہیں۔ اسے ”ہر خیال، تفویض، ٹیلیفون کال، منصوبہ، کام، یا سوداسلف—چھوٹا یا بڑا، معمولی یا خاص—جیسے ہی یہ پیدا ہوں“ انہیں لکھ لیں۔ پہلی نظر میں، آپکی فہرست شاید حد سے زیادہ معلوم ہو، لیکن مندرجہذیل تجاویز کو استعمال کرنے سے آپ اس میں زیادہ قابلانتظام سائز تک کمی کر سکتے ہیں۔
کاموں کو اولیت کے لحاظ سے ترتیب دیں۔ یہ ان کاموں پر توجہ مرکوز کرنے میں آپکی مدد کر سکتا ہے جنکو واقعی کرنے کی ضرورت ہے۔ اسکے ساتھ آپ ان کاموں کو ختم کر سکتے ہیں جن میں دیر کی جا سکتی ہے یا محض جنکے کرنے کیلئے آپ کے پاس وقت نہیں۔
ایک جدول تیار کریں۔ جیہاں، اپنی فہرست کو عمل کرنے کے منصوبے—ایک تحریری جدول میں ڈھالیں۔ ایک چھوٹا جیبی کیلینڈر، یا ڈائری اس سلسلے میں آپکی خوب مدد کر سکتی ہے۔ آپکی آزادی کو محدود کرنے سے کہیں بعید، ایک خوب متوازن جدول آپکو اپنے وقت کو اچھی طرح قابو میں رکھنے کے قابل بنائے گا۔
حقیقتپسند ہوں۔ بار بار غلطی کرکے سبق سیکھنے سے، اس بات کیلئے بندوبست کریں کہ بعض کاموں کو کس وقت کرنا بہتر ہوگا۔ آپ شاید اسے مفید پائیں، مثلاً، جبکہ آپ ابھی تک ذہنی طور پر چوکس ہیں، دن میں جتنی جلدی ممکن ہو اپنے ہومورک کرنے کے میقات کا جدول بنائیں۔
تاہم، یہ سمجھ لیں کہ آپکو اپنی زندگی کے ہر لمحے کا منصوبہ نہیں بنانا۔ غیرمتوقع اور بیساختہ کاموں کیلئے گنجائش چھوڑتے ہوئے اپنے جدول کو لچکدار رکھیں۔ ضرورت کے مطابق ردوبدل کریں، لیکن جہاں تک زیادہ ممکن ہو جدول کے پابند رہیں۔ نوٹ: عموماً وقت کی اس مقدار کا ضرورت سے زیادہ اندازہ لگانا بہتر ہوتا ہے جو آپکو کوئی خاص کام پورا کرنے کیلئے درکار ہوتا ہے۔ اگر آپ جلدی کام ختم کر لیتے ہیں تو آپ ہمیشہ ردوبدل کر سکتے ہیں۔
اپنی ذاتی حدود مقرر کریں۔ یہ کوئی کام کرنے کیلئے آخری منٹ تک انتظار کرنے کے رجحان سے گریز کرنے میں آپکی مدد کرتا ہے۔ اگر آپ کے پاس کوئی سکول کا کام ہے تو کام کے مکمل کرنے کی تاریخ مقرر کریں جو اس تاریخ سے پہلے کی ہو جس پر آپ نے اسکو پیش کرنا ہے۔
اپنے جدول کے پابند رہنے کیلئے اپنی تربیت کریں۔ جب سالانہ امتحان کیلئے مطالعہ کرنے کی غرض سے آپکو گھر رہنے کی ضرورت ہو تو کسی دوست کے گھر جانا ایک آزمائش ہو سکتی ہے۔ لیکن جب آپکی پڑھائی کی بات آتی ہے تو تھوڑا بونے سے بعد میں آپ شاید گھٹیا گریڈ ہی کاٹینگے۔ (مقابلہ کریں ۲-کرنتھیوں ۹:۶۔) علاوہ ازیں، اگر آپ نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے تو آپ عام طور پر اپنے فارغ وقت سے زیادہ لطفاندوز ہونگے۔ ایک مفید اصول یہ ہے کہ اہم کام پہلے، تفریح بعد میں۔
خود کو منظم کرنا اور جدول بنانا وقت، صبر، اور بڑی حد تک ذاتی تربیت کا تقاضا کرے گا، لیکن مسیحیوں کو سب باتوں میں ضبطنفس کا مظاہرہ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ (۱-کرنتھیوں ۹:۲۵) جدول کی پابندی کرنا سیکھ لینا اس اصول کا اطلاق کرنے کی اچھی مشق ہے۔ اسکے نتائج کام کو سرانجام دینے کی خوشی، اپنی زندگی پر زیادہ اختیار، اور ان کاموں کو کرنے کیلئے زیادہ وقت ہو سکتے ہیں جنکو آپ کرنا چاہتے ہیں یا جنہیں کرنے کی ضرورت ہے۔ (13 .g93 4/8 p)
[فٹنوٹ]
a واچٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف نیو یارک انکارپوریٹیڈ کی شائعکردہ۔
[تصویر]
مطالعہ کا ایک جدول بنائیں اور اس کے پابند رہیں