آزادی کا انڈیکس
یواینڈیپی (یونائیٹڈ نیشنز ڈیویلپمنٹ پروگرام) نے ”انسانی آزادی کا انڈیکس“ شائع کیا جس نے ظاہر کیا کہ ۸۸ مختلف ممالک کے لوگوں کو کس قدر آزادی حاصل ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی منشور میں درج ۴۰ حقوق اور آزادیوں کی بنا پر، انڈیکس ہر ملک کو اس میں دی جانے والی ہر آزادی کے لئے ایک پوائنٹ دیتا ہے۔
یورپین کمیونٹی کے شائع کردہ ایک رسالے دی کوریئر، کے مطابق، چند آزادیاں جن کا شمار یواینڈیپی نے کیا ہے وہ کچھ اسطرح ہیں: پرامن طور پر جمع ہونے اور رفاقت رکھنے کا حق، اسکولوں میں جبراً مذہب یا ملکی نظریاتی نظام سے آزادی، جداگانہ طور پر کتب شائع کرنے کی آزادی، ذاتی ملکیت کے ظالمانہ طور پر ضبط کیے جانے سے آزادی، اور کسی بھی مذہب پر چلنے کا ذاتی حق۔ ممالک اس پر کس حد تک پورا اترتے ہیں؟
اگرچہ کسی بھی ملک نے ۴۰ پوائنٹ تو حاصل نہ کیے، تاہم سویڈن اور ڈنمارک ۳۸ پوائنٹ حاصل کرنے کی وجہ سے قریبترین تھے، اور ۳۷ کے سکور کیساتھ نیدرلینڈ تیسرے درجہ پر رہا۔ فہرست کے آخر پر وہ ملک تھے جنہوں نے ایک یا دو پوائنٹ حاصل کیے تھے۔ فہرست پر سب سے نیچے وہ ملک تھا جس نے کوئی بھی پوائنٹ حاصل نہیں کیا تھا۔ تاہم، یواینڈیپی رپورٹ یہ کہتی ہے کہ اس پر غور کیا جانا چاہیے کہ ”یہ انڈیکس ۱۹۸۵ کی حالت کے مطابق ہے“ اور یہ کہ اس وقت سے لے کر دنیا نے بہت زیادہ آزادی حاصل کر لی ہے۔
ڈچ رسالہ انٹرنیشنل سامنورکنگ بیان کرتا ہے کہ ”(۱۸ ویں نمبر پر آنے والا)، کوسٹا ریکا (۲۰ ویں نمبر پر آنے والے) پاپوا نیوگنی اور (۲۲ ویں نمبر پر آنے والے) ویننزویولا، جیسے ترقی پزیر ممالک، یورپین ممالک کے آئرلینڈ (۲۳ ویں نمبر پر) اور اسپین (۲۴ ویں نمبر پر) سے فہرست پر کہیں زیادہ اچھے نمبر پر رہے۔“
رپورٹ اس نظریے کیساتھ اختتامپذیر ہوتی ہے کہ عام طور پر، آزادی اور ترقی کے مابین تعلق پایا جاتا ہے۔ بہتیرے ایسے ممالک جہاں کافی زیادہ آزادی ہے وہاں ترقی کی انسانی سطح بھی کافی بلند دکھائی دیتی ہے، جبکہ ایسے ممالک جہاں بہت کم آزادی ہے وہ ترقی کے سلسلے میں بھی عموماً بہت پیچھے ہوتے ہیں۔ یواینڈیپی رپورٹ بیان کرتی ہے: ”آزادی خود اپنے اور اپنے معاشرے کیلئے معاشی استحقاقات حاصل کرنے کیلئے لوگوں کی تخلیقیقوت کو آزاد بنا دیتی ہے۔“
بلاشبہ، یواینڈیپی کی فہرستشدہ ۴۰ آزادیوں میں جو انسانی معاشرے میں دلپسند منازل کے طور پر ہیں بیماری، بڑھاپے، اور موت کے تباہکن اثرات سے آزادی شامل نہیں۔ اسکے بیٹے یسوع مسیح کے تحت، صرف خدا کی بادشاہی ہی ہمیں ایسی آزادیاں بخشے گی۔ بائبل وعدہ کرتی ہے کہ ”مخلوقات بھی فنا کے قبضے سے چھوٹ کر خدا کے فرزندوں کے جلال کی آزادی میں داخل ہو جائیگی۔“—رومیوں ۸:۲۱۔ (31۔G93 2/8 P)
[تصویر]
دیواربرلن کے گرائے جانے نے مشرقی یورپ میں ایک بہت بڑی آزادی کی نشاندہی کی