یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • 1-‏سموئیل 29
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

1-‏سموئیل کے ابواب کا خاکہ

      • فِلسطینی داؤد پر بھروسا نہیں کرتے ‏(‏1-‏11‏)‏

دوسرے ترجموں میں

اِس واقعے کو کسی اَور کتاب میں کھولنے کے لیے آیت کے نمبر پر کلک کریں۔
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • 9
  • 10
  • 11
کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
1-‏سموئیل 29:‏1-‏11

سموئیل کی پہلی کتاب

29 فِلِستیوں نے اپنی ساری فوجوں کو اَفیق میں اِکٹھا کِیا جبکہ اِسرائیلیوں نے یزرعیل میں چشمے کے پاس پڑاؤ ڈالا۔ 2 فِلِستیوں کے حاکم اپنے سو سو اور ہزار ہزار کے دستوں کے ساتھ آگے بڑھ رہے تھے اور داؤد اور اُن کے آدمی اَکیس کے ساتھ سب سے پیچھے تھے۔ 3 فِلِستیوں کے حاکموں نے کہا:‏ ”‏یہ عبرانی یہاں کیا کر رہے ہیں؟“‏ اَکیس نے فِلِستیوں کے حاکموں کو جواب دیا:‏ ”‏یہ اِسرائیل کے بادشاہ ساؤل کا خادم داؤد ہے جو ایک سال بلکہ اِس سے زیادہ عرصے سے میرے ساتھ ہے۔ جس دن سے یہ ساؤل کو چھوڑ کر میرے پاس آیا ہے اُس دن سے آج تک مجھے اِس میں کوئی بُرائی نظر نہیں آئی۔“‏ 4 مگر فِلِستیوں کے حاکم اَکیس پر غصہ ہوئے اور اُس سے کہنے لگے:‏ ”‏اِس آدمی کو واپس بھیج دیں۔ اِسے اُس جگہ بھیج دیں جو آپ نے اِسے دی ہے۔ اِسے ہمارے ساتھ جنگ میں نہ آنے دیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ جنگ میں جا کر ہمارے خلاف ہو جائے۔ اِس کے پاس اپنے مالک کو خوش کرنے کا اِس سے اچھا موقع اَور کیا ہوگا کہ ہمارے آدمیوں کے سر کاٹ کر اُس کے سامنے پیش کرے؟ 5 یہ وہی داؤد ہے نا جس کے بارے میں وہ ناچتے ہوئے گا رہے تھے:‏

‏”‏ساؤل نے مارا ہزاروں کو؛‏

داؤد نے مارا لاکھوں کو“‏؟“‏

6 اَکیس نے داؤد کو بُلایا اور اُن سے کہا:‏ ”‏زندہ خدا یہوواہ کی قسم، آپ سیدھی راہ پر چلنے والے اِنسان ہو اور مجھے اِس بات کی خوشی ہے کہ آپ میری فوج کے ساتھ جنگ کرنے جا رہے ہو۔ جس دن سے آپ میرے پاس آئے ہو، اُس دن سے آج تک مجھے آپ میں کوئی بُرائی نظر نہیں آئی۔ لیکن حاکموں کو آپ پر بھروسا نہیں ہے۔ 7 اِس لیے سلامتی سے لوٹ جاؤ اور کوئی ایسا کام نہ کرنا جس کی وجہ سے فِلِستیوں کے حاکم ناراض ہو جائیں۔“‏ 8 لیکن داؤد نے اَکیس سے کہا:‏ ”‏مگر کیوں؟ مَیں نے کیا کِیا ہے؟ جس دن سے مَیں آپ کے پاس آیا ہوں، اُس دن سے آج تک کیا آپ کو اپنے خادم میں کوئی بُرائی نظر آئی ہے؟ مَیں آپ کے ساتھ کیوں نہیں آ سکتا اور اپنے مالک اور بادشاہ کے دُشمنوں سے کیوں نہیں لڑ سکتا؟“‏ 9 اَکیس نے داؤد سے کہا:‏ ”‏میری نظر میں تو آپ ایک بہت اچھے اِنسان ہو، بالکل خدا کے فرشتے کی طرح۔ لیکن فِلِستیوں کے حاکموں نے کہا ہے:‏ ”‏اِسے ہمارے ساتھ جنگ میں نہ آنے دیں۔“‏ 10 اِس لیے صبح سویرے اُٹھنا اور روشنی ہوتے ہی اپنے مالک کے اُن خادموں کو لے کر لوٹ جانا جو آپ کے ساتھ آئے تھے۔“‏

11 اِس لیے داؤد اور اُن کے آدمی صبح سویرے اُٹھے اور فِلِستیوں کے ملک واپس چلے گئے جبکہ فِلِستی اُوپر یزرعیل کی طرف روانہ ہو گئے۔‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں