یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • غزلُ‌الغزلات 5
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

غزلُ‌الغزلات کے ابواب کا خاکہ

    • شُولیمی لڑکی یروشلم میں (‏3:‏6–‏8:‏4‏)‏

غزلُ‌الغزلات 5:‏1

فٹ‌نوٹس

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏میری بہن!‏“‏

  • *

    یا ”‏خوشبودار پودا“‏

غزلُ‌الغزلات 5:‏2

فٹ‌نوٹس

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏میری بہن!‏“‏

غزلُ‌الغزلات 5:‏6

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا شاید ”‏جب وہ بولا تو“‏

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏میری جان نکل گئی۔“‏

غزلُ‌الغزلات 5:‏7

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏میرا نقاب“‏

غزلُ‌الغزلات 5:‏11

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا شاید ”‏کھجور کے گچھوں“‏

غزلُ‌الغزلات 5:‏12

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا شاید ”‏چشمے کے سِرے پر“‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏1/‏2015، ص.‏ 29-‏30

    1/‏12/‏2006، ص.‏ 16

غزلُ‌الغزلات 5:‏14

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏12/‏2006، ص.‏ 17

غزلُ‌الغزلات 5:‏15

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏12/‏2006، ص.‏ 17

غزلُ‌الغزلات 5:‏16

فٹ‌نوٹس

  • *

    لفظی ترجمہ:‏ ”‏تالُو“‏

دوسرے ترجموں میں

اِس واقعے کو کسی اَور کتاب میں کھولنے کے لیے آیت کے نمبر پر کلک کریں۔
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • 9
  • 10
  • 11
  • 12
  • 13
  • 14
  • 15
  • 16
کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
غزلُ‌الغزلات 5:‏1-‏16

سلیمان کی غزلُ‌الغزلات

5 ‏”‏میری محبوبہ!‏*‏ میری دُلہن!‏

مَیں اپنے باغ میں آ گیا ہوں۔‏

مَیں نے اپنا مُر اور بلسان*‏ توڑ لیا ہے؛‏

مَیں نے اپنا شہد چھتّے سمیت کھا لیا ہے؛‏

مَیں نے اپنی مے اور دودھ پی لیا ہے۔“‏

‏”‏پیارے دوستو!‏ کھاؤ پیو

اور محبت کا اِظہار کر کے مدہوش ہو جاؤ!‏“‏

 2 ‏”‏مَیں سو رہی ہوں لیکن میرا دل جاگ رہا ہے۔‏

مجھے میرے محبوب کی دستک سنائی دے رہی ہے!‏

وہ کہہ رہا ہے:‏ ”‏کھولو میری محبوبہ!‏*‏ میری دل‌رُبا!‏

میری بے‌عیب کبوتری!‏

میرا سر اوس سے بھیگا ہوا ہے؛‏

میرے بالوں کی لٹیں رات کی نمی سے تر ہیں۔“‏

 3 مَیں نے اپنا چوغہ اُتار لیا ہے۔‏

کیا مَیں اِسے دوبارہ پہنوں؟‏

مَیں نے اپنے پاؤں دھو لیے ہیں۔‏

کیا مَیں اِنہیں دوبارہ میلا کروں؟‏

 4 میرے محبوب نے دروازے کے سوراخ سے اپنا ہاتھ پیچھے کھینچ لیا

اور میرا دل اُس کے لیے بے‌تاب ہونے لگا۔‏

 5 مَیں اپنے محبوب کے لیے دروازہ کھولنے اُٹھی؛‏

میرے ہاتھوں سے مُر ٹپک رہا تھا؛‏

میری اُنگلیوں سے مُر کا تیل کُنڈی پر لگ گیا۔‏

 6 مَیں نے اپنے محبوب کے لیے دروازہ کھولا

لیکن میرا محبوب مُڑ کر جا چُکا تھا۔‏

اُس کے جانے پر*‏ میرا دل بجھ گیا۔‏*‏

مَیں نے اُسے ڈھونڈا لیکن وہ مجھے نہیں ملا؛‏

مَیں نے اُسے پکارا مگر اُس نے جواب نہیں دیا۔‏

 7 شہر میں گشت کرنے والے پہرےدار مجھے ملے۔‏

اُنہوں نے مجھے مارا اور زخمی کر دیا۔‏

شہر کی دیوار کے پہرےداروں نے مجھ سے میری چادر*‏ چھین لی۔‏

 8 یروشلم کی بیٹیو!‏ مَیں تمہیں قسم دیتی ہوں

کہ اگر تمہیں میرا محبوب ملے

تو اُسے بتانا کہ مجھے محبت کا روگ ہے۔“‏

 9 ‏”‏سب سے خوب‌صورت عورت!‏

تمہارے محبوب میں ایسی کون سی بات ہے جو کسی اَور محبوب میں نہیں ہے؟‏

تمہارا محبوب کسی دوسرے محبوب سے بہتر کیسے ہے

جو تُم ہمیں ایسی قسم دے رہی ہو؟“‏

10 ‏”‏میرا محبوب حسین‌وجمیل اور سُرخ‌وسفید ہے؛‏

وہ دس ہزار آدمیوں میں بھی بالکل الگ نظر آتا ہے۔‏

11 اُس کا سر سونا، ہاں، خالص سونا ہے۔‏

اُس کے بالوں کی لٹیں کھجور کے لہراتے پتّوں*‏ جیسی

اور کوّے کی طرح کالی سیاہ ہیں۔‏

12 اُس کی آنکھیں ندی کنارے کے کبوتروں جیسی ہیں

جو دودھ میں نہا رہے ہوں

اور لبالب بھرے تالاب کے پاس*‏ بیٹھے ہوں۔‏

13 اُس کے گال خوشبودار پودوں کی سیج ہیں،‏

ہاں، خوشبودار جڑی بوٹیوں کے ٹیلے۔‏

اُس کے ہونٹ سوسن کے پھول ہیں

جن سے مُر کا تیل ٹپکتا ہے۔‏

14 اُس کے ہاتھ سونے کے بیلن ہیں جن پر زبرجد جڑا ہے۔‏

اُس کا پیٹ چمکتے ہاتھی دانت جیسا ہے جس پر نیلم جڑا ہے۔‏

15 اُس کی ٹانگیں سنگِ‌مرمر کے ستون ہیں جنہیں خالص سونے کے پایوں میں بٹھایا گیا ہے۔‏

وہ دِکھنے میں لبنان جیسا دلکش اور دیودار جیسا بے‌مثال ہے۔‏

16 اُس کے ہونٹوں*‏ میں مٹھاس ہی مٹھاس ہے؛‏

وہ ہر لحاظ سے دل‌پسند ہے۔‏

یروشلم کی بیٹیو!‏ یہ ہے میرا محبوب، ہاں، یہ ہے میرا دلبر۔“‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں