زبور
چڑھائی کا گیت۔
126 جب یہوواہ صِیّون کے لوگوں کو غلامی سے واپس لایا
تو ہمیں لگا کہ ہم خواب دیکھ رہے ہیں۔
2 اُس وقت ہم کِھلکھلا کر ہنسنے لگے
اور ہماری زبان خوشی سے للکارنے لگی۔
اُس وقت قومیں ایک دوسرے سے کہنے لگیں:
”یہوواہ نے اُن کے لیے بڑے بڑے کام کیے ہیں۔“
3 یہوواہ نے ہمارے لیے بڑے بڑے کام کیے ہیں
اِس لیے ہماری خوشی کی اِنتہا نہیں!
4 اَے یہوواہ! ہمارے غلاموں کو ویسے ہی واپس لا*
جیسے نِجِب کی ندیاں* بارش کے پانی سے دوبارہ بھر جاتی ہیں۔
5 جو آنسو بہاتے ہوئے بیج بوتے ہیں،
وہ خوشی سے للکارتے ہوئے کٹائی کریں گے۔
6 جو روتے ہوئے بیج کا تھیلا اُٹھا کر کھیت میں جاتا ہے،
وہ یقیناً خوشی سے للکارتے ہوئے فصل کے گٹھے اُٹھائے لوٹے گا۔