زبور
چڑھائی کا گیت۔
125 یہوواہ پر بھروسا رکھنے والے کوہِصِیّون کی طرح ہیں
جسے ہلایا نہیں جا سکتا
بلکہ وہ ہمیشہ قائم رہتا ہے۔
2 جیسے یروشلم پہاڑوں سے گِھرا ہے
ویسے ہی یہوواہ اب سے ہمیشہ تک اپنے بندوں کو گھیرے رہے گا۔
3 نیک لوگوں کو دی جانے والی زمین پر بُرائی کا راج* نہیں رہے گا
تاکہ نیک لوگ بُرے کام نہ کرنے لگ جائیں۔*
4 اَے یہوواہ! اچھے لوگوں کے ساتھ اچھائی کر
اور اُن کے ساتھ بھی جو نیکدل ہیں۔
5 مگر جو سیدھی راہ چھوڑ کر ٹیڑھی راہ پر چلتے ہیں،
یہوواہ اُنہیں گُناہگاروں کے ساتھ مٹا دے گا۔
اِسرائیل پر سلامتی ہو!