زبور
چڑھائی کا گیت۔
123 مَیں اپنی نظریں تیری طرف اُٹھاتا ہوں،
ہاں، تیری طرف جو آسمان میں تختنشین ہے۔
2 جیسے ایک خادم کی آنکھیں اپنے مالک کے ہاتھ کی طرف لگی ہوتی ہیں
اور جیسے ایک خادمہ کی آنکھیں اپنی مالکن کے ہاتھ کی طرف لگی ہوتی ہیں
ویسے ہی ہماری آنکھیں تب تک ہمارے خدا یہوواہ کی طرف لگی رہتی ہیں
جب تک وہ ہم پر مہربانی نہیں کرتا۔
3 اَے یہوواہ! ہم پر مہربانی کر، ہم پر مہربانی کر
کیونکہ ہم بہت زیادہ ذِلت اُٹھا چُکے ہیں۔
4 ہم* اُن کے طعنے سہتے سہتے تھک گئے ہیں جو خود پر حد سے زیادہ بھروسا کرتے ہیں؛
ہم نے مغروروں کے ہاتھوں بہت ذِلت اُٹھا لی ہے۔