ایوب
25 تب بِلدد سُوخی نے کہا:
2 ”خدا حکمرانی کرتا ہے اور بےاِنتہا طاقت کا مالک ہے؛
وہ آسمان پر* امن قائم کرتا ہے۔
3 کیا اُس کی فوجوں کو گنا جا سکتا ہے؟
کس پر اُس کی روشنی نہیں چمکتی؟
4 پھر بھلا فانی اِنسان خدا کے نزدیک نیک کیسے ہو سکتا ہے
اور جو عورت سے پیدا ہوا ہے، پاک* کیسے ہو سکتا ہے؟
5 اگر اُسے چاند بےنور لگتا ہے
اور ستارے اُس کی نظر میں پاک نہیں ہیں
6 تو پھر بھلا فانی اِنسان کی کیا حیثیت ہے جو محض ایک کیڑا ہے
اور اِنسان کا بیٹا کیا چیز ہے جو محض ایک کینچوا ہے!“