یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م14 1/‏4 ص.‏ 16
  • پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
  • ملتا جلتا مواد
  • نااِنصافی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
  • ‏’‏تمام دُنیا کے اِنصاف کرنے والے‘‏ پر بھروسا رکھیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
  • ہم نااِنصافی کو کیسے برداشت کر سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2024ء
  • ۴ دُنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے، خدا کی مرضی سے ہے—‏کیا یہ سچ ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
م14 1/‏4 ص.‏ 16
ایک عورت اپنے بچوں کے ساتھ اِنتہائی غربت کی زندگی گزار رہی ہے

پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

خدا کیسی ہستی ہے؟‏

خدا ایک روحانی ہستی ہے جسے ہم دیکھ نہیں سکتے۔ اُس نے زمین، آسمان اور سب جان‌داروں کو بنایا ہے۔ خدا کو کسی نے نہیں بنایا۔ اُس کی کوئی اِبتدا نہیں۔ (‏زبور 90:‏2‏)‏ خدا چاہتا ہے کہ لوگ اُسے ڈھونڈیں اور اُس کے بارے میں سچائی جانیں۔‏‏—‏اعمال 17:‏24-‏27 کو پڑھیں۔‏

ہم خدا کو اُس کے نام سے جان سکتے ہیں۔ ہم اُس کی بنائی ہوئی چیزوں سے اُس کی کچھ صفات کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ (‏رومیوں 1:‏20‏)‏ لیکن خدا کو اچھی طرح سے جاننے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اُس کے کلام کا مطالعہ کریں۔ اِس طرح ہم جان جائیں گے کہ خدا کتنا شفیق ہے۔‏‏—‏زبور 103:‏7-‏10 کو پڑھیں۔‏

خدا نااِنصافی کو دیکھ کر کیسا محسوس کرتا ہے؟‏

ہمارے خالق یہوواہ کو نااِنصافی سے نفرت ہے۔ (‏رومیوں 9:‏14‏)‏ اُس نے اِنسانوں کے اندر اپنے جیسی صفات ڈالی ہیں۔ اِسی لیے زیادہ‌تر لوگوں کو نااِنصافی سے نفرت ہے۔ آج دُنیا میں جو نااِنصافی پھیلی ہوئی ہے، اُس کے پیچھے خدا کا ہاتھ نہیں ہے۔ خدا نے اِنسانوں کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی آزادی دی ہے۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ بہت سے لوگ اِس آزادی کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہیں اور نااِنصافی سے کام لیتے ہیں۔ یہ دیکھ کر یہوواہ خدا کا دل بہت دُکھتا ہے۔‏‏—‏پیدایش 6:‏6،5؛‏ استثنا 32:‏5،4 کو پڑھیں۔‏

یہوواہ خدا اِنصاف‌پسند ہے اور وہ زیادہ دیر تک نااِنصافی کو برداشت نہیں کرے گا۔ (‏زبور 37:‏29،28‏)‏ پاک کلام میں خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ وہ بہت جلد اِس دُنیا سے نااِنصافی کو ختم کر دے گا۔‏‏—‏2-‏پطرس 3:‏7-‏9،‏13 کو پڑھیں۔‏

پاک کلام میں خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ وہ بہت جلد سب لوگوں کو اِنصاف دِلائے گا۔‏

مزید معلومات کے لئے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے باب نمبر1 کو دیکھیں۔ (‏یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔)‏

یہ اِس ویب‌سائٹ پر بھی دستیاب ہے:‏ www.jw.org

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں