یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو12 اپریل ص.‏ 15
  • بھڑ کا چھتّا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بھڑ کا چھتّا
  • جاگو!‏—‏2012ء
  • ملتا جلتا مواد
  • کوہی ابابیل تیزپرواز پرندہ
    جاگو!‏—‏1999ء
جاگو!‏—‏2012ء
جاگو12 اپریل ص.‏ 15

کیا یہ خالق کی کاریگری ہے؟‏

بھڑ کا چھتّا

● سائنس‌دان کاغذ بنانے والی بھڑ کو ماہر انجینئر سمجھتے ہیں۔ اِس کی کیا وجہ ہے؟‏

غور کریں:‏ بھڑ ایک خاص قسم کا کاغذ تیار کرتی ہے جس سے وہ اپنا چھتّا بناتی ہے۔‏a بھڑ کو جہاں کہیں سے پودوں اور لکڑی کے ریشے ملتے ہیں، وہ اِنہیں جمع کر لیتی ہے۔ وہ اِن ریشوں کو چبا کر اپنے تھوک سے ملا لیتی ہے۔ بھڑ کا تھوک گوند کی طرح ہوتا ہے اور اِس میں بڑی مقدار میں پروٹین ہوتا ہے۔ جب بھڑ ریشے اور تھوک ملے مادے کو کسی جگہ لگاتی ہے تو یہ خشک ہو کر ایک ہلکا، مضبوط اور پائدار کاغذ بن جاتا ہے۔ بھڑ کے تھوک میں یہ خاصیت ہے کہ اِس سے جو کاغذ تیار ہوتا ہے، وہ گرمائش کو جذب کر سکتا ہے، اِسے ذخیرہ کر سکتا ہے اور ضرورت پڑنے پر اِسے خارج کر سکتا ہے۔ یوں موسم چاہے کیسا بھی ہو، چھتّے کا درجۂ‌حرارت ایک سا رہتا ہے۔‏

بھڑ کو اپنا چھتّا تیار کرنے میں بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔ یوں سمجھیں کہ وہ ”‏لقمہ بہ لقمہ“‏ اپنا چھتّا بناتی ہے۔ وہ ایک ڈنٹھل بنا کر اُس سے چھتّا جوڑنے لگتی ہے۔ چونکہ چھتّے کے ہر خانے کی چھ دیواریں ہوتی ہیں اِس لئے تھوڑی سی جگہ میں بھی ایک مضبوط چھتّا بن جاتا ہے۔ اِس چھتّے کی شکل اُلٹی چھتری کی طرح ہوتی ہے اور یہ واٹر پروف ہوتا ہے۔ دراصل بھڑ کے تھوک کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ پانی کو جذب نہیں ہونے دیتا۔ اِس لئے جو بھڑیں ایسے علاقوں میں رہتی ہیں جہاں بہت بارش ہوتی ہے، وہ لکڑی کے ریشوں میں زیادہ تھوک ملا دیتی ہیں۔ ویسے تو بھڑیں ایسی جگہوں پر چھتّا بناتی ہی نہیں جہاں بارش کا پانی پڑے۔ جب انسان کاغذ تیار کرتے ہیں تو اِس سے ہوا، پانی اور زمین آلودہ ہوتی ہے۔ لیکن جب بھڑ کاغذ بناتی ہے تو ماحول آلودہ نہیں ہوتا۔‏

ماہرِتعمیرات اور سائنس‌دان اُس کاغذ پر تحقیق کر رہے ہیں جو بھڑ تیار کرتی ہے تاکہ وہ عمارتوں کو تعمیر کرنے کے لئے ایسا مواد دریافت کر سکیں جو ہلکا، لچکدار اور پائدار ہو اور جس سے ماحول بھی آلودہ نہ ہو۔‏

آپ کا کیا خیال ہے؟‏ بھڑ جس کا دماغ ریت کے دو ذرّوں برابر ہے، اُس میں یہ صلاحیت کہاں سے آئی کہ وہ اعلیٰ معیار کا کاغذ اور چھتّا تیار کرے؟ کیا اِس نے یہ خودبخود سیکھا ہے یا پھر کیا اُسے یہ صلاحیت خالق کی طرف سے ملی ہے؟‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a بھڑ کی کئی قسمیں کاغذ سے اپنا چھتّا بناتی ہیں۔ وہ چھتّے کے خانوں میں انڈے رکھتی ہیں جو بعد میں لاروے اور پھر بھڑ بن جاتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں