یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو۰۲ 8/‏1 ص.‏ 10-‏12
  • سب کیلئے محفوظ خوراک

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سب کیلئے محفوظ خوراک
  • جاگو!‏—‏2002ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • خالق کی طرف سے مکمل خوراک
  • سب کیلئے کافی خوراک!‏
    جاگو!‏—‏1996ء
  • آپکی خوراک کسقدر محفوظ ہے؟‏
    جاگو!‏—‏2002ء
  • یہوواہ اپنے بندوں کا خیال رکھتا ہے
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
  • نئی دُنیا قریب ہے!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2021
مزید
جاگو!‏—‏2002ء
جاگو۰۲ 8/‏1 ص.‏ 10-‏12

سب کیلئے محفوظ خوراک

صحت بخش خوراک کھانا خوشی بخشتا ہے۔ لیکن جیسے ہم دیکھ چکے ہیں کہ ایسی خوراک کا حصول ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔ اس سے بھی بدتر صورتحال یہ ہے کہ لاکھوں لوگ ایسے ہیں جو اس بات سے بالکل بے‌خبر ہیں کہ آیا اُن کی خوراک محفوظ یا صحت‌بخش ہے یا نہیں۔ اُنہیں صرف زندہ رہنے کے لئے کافی خوراک حاصل کرنے کی فکر ہے۔ کیا خدا یہ چاہتا تھا کہ حالتیں اسی طرح سے واقع ہوں؟‏

ذرا سوچیں۔ جب خدا نے پہلے آدمی اور عورت کو زمین پر خلق کِیا تو کیا اُن کے پاس خوراک کی بابت پریشان ہونے کی کوئی وجہ تھی؟ ہرگز نہیں!‏ بائبل میں پیدایش کی کتاب بیان کرتی ہے:‏ ”‏خداوند خدا نے ہر درخت کو جو دیکھنے میں خوشنما اور کھانے کے لئے اچھا تھا زمین سے اُگایا۔“‏ (‏پیدایش ۲:‏۹‏)‏ لہٰذا آدم اور حوا کے لئے مختلف طرح کی پُرذائقہ خوراک وافر مقدار میں فراہم کی گئی تھی۔ جس خدا نے اُنہیں خلق کِیا تھا وہ اچھی طرح جانتا تھا کہ اُنہیں کیسی غذا چاہئے اور وہ یہ بھی جانتا تھا کہ وہ اس سے ضرور لطف‌اندوز ہونگے۔ یہ سچ ہے کہ ہم اس وقت باغِ‌عدن میں نہیں ہیں۔ لیکن کیا خدا نے نسلِ‌انسانی اور زمین کے لئے اپنے ابتدائی مقصد کو بدل دیا ہے؟‏

ہمارے پاس یہ یقین رکھنے کی پُختہ وجہ ہے کہ بہت جلد زمین پر موجود انسان باافراط صحت‌بخش، غذائیت سے بھرپور خوراک سے استفادہ کرینگے!‏ یہ یقین ہمیں آجکل محفوظ خوراک کی بابت متوازن میلان رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ایسی اُمید اگر یقینی اور قابلِ‌بھروسا ہے تو یہ ہمیں جنونی یا انتہاپسند نظریات قائم کرنے سے باز رکھے گی۔‏

ہم کیوں یہ یقین رکھ سکتے ہیں کہ بہت جلد زندگی بالکل بدل جائیگی؟ خدا کے کلام کے مستعد طالبعلم یہ جانتے ہیں کہ اس وقت ہم ”‏اخیر زمانے“‏ میں رہ رہے ہیں۔ موجودہ نظام انسانی حکمت کے تحت چل رہا ہے جو زندگی کے مختلف حلقوں میں غیریقینی کا شکار ہے اور سعی اور خطا پر قائم ہے۔ جب خوراک کو بہتر بنانے کی تکنیکوں کی بات آتی ہے تو اِن کے محفوظ یا پُرخطر ہونے کے سلسلے میں کافی زیادہ غیریقینی پائی جاتی ہے۔ ایسی غیریقینی خوف، ناموافقت اور عدمِ‌اتفاق کو جنم دیتی ہے۔—‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱-‏۵‏۔‏

نوعِ‌انسان کے خالق نے یہ وعدہ کِیا ہے کہ وہ موجودہ نظام‌اُلعمل کو ایک بالکل نئے نظام میں بدل دے گا۔ ساری زمین کو باغِ‌عدن جیسے فردوس میں بدلنے اور اسے خوشحال اور صحت‌مند انسانی خاندان سے آباد کرنے کا اُس کا ابتدائی مقصد ضرور پورا ہوگا۔ اُس وقت ساری زمین کامل خدائی حکمت کی متحد کرنے والی قوت سے معمور ہوگی۔ (‏یسعیاہ ۱۱:‏۹‏)‏ غیریقینی کا شکار انسانی حکمت ختم ہو جائے گی۔ خدا کا قائم‌کردہ نیا نظام ہماری خوراک کے محفوظ ہونے کی بابت پائے جانے والے تمام شکوک کو ختم کر دے گا۔ پس کیا یہ نتیجہ اخذ کرنا معقول نہیں کہ خدا جس نے تمام انسانوں کو خلق کِیا ہماری غذائی ضروریات کو بھی سمجھے گا؟‏

خالق کی طرف سے مکمل خوراک

بائبل میں آنے والے نئے نظام‌اُلعمل میں زندگی سے متعلق حالتوں کی بابت واضح پیشینگوئیاں موجود ہیں۔ یسعیاہ نبی نے لکھا:‏ ”‏تب وہ [‏خدا]‏ تیرے بیج کے لئے جو تو زمین میں بوئے بارش بھیجیگا اور زمین کی افزایش کی روٹی کا غلّہ عمدہ اور کثرت سے ہوگا۔ اُس وقت تیرے جانور وسیع چراگاہوں میں چرینگے۔ اور بیل اور جوان گدھے جن سے زمین جوتی جاتی ہے لذیذ چارا کھائیں گے جو بیلچہ اور چھاج سے پھٹکا گیا ہو۔“‏

یسعیاہ کی پیشینگوئی یہ بھی بیان کرتی ہے:‏ ”‏رب‌الافواج اِس پہاڑ پر سب قوموں کے لئے فربہ چیزوں سے ایک ضیافت تیار کریگا بلکہ ایک ضیافت تلچھٹ پر سے خوب نتھری ہوئی مے سے۔“‏ دی نیو امریکن بائبل اس آخری جملے کو یوں پیش کرتی ہے، ”‏مرغن غذاؤں اور عمدہ مے، مشروبات ہاں، مرغن غذا اور خالص عمدہ مے سے۔“‏—‏یسعیاہ ۲۵:‏۶؛‏ ۳۰:‏۲۳، ۲۴‏۔‏

کیا یہ باتیں آپکو دلکش لگتی ہیں؟ یسعیاہ کی پیشینگوئی ہمیں یہ یقین‌دہانی کراتی ہے کہ خدا کے نئے نظام میں رہنے والے ہر شخص کے پاس جسمانی خوراک افراط سے ہوگی۔ کیا یہ محفوظ بھی ہوگی؟ اس میں کوئی شک نہیں۔ ایک دوسری پیشینگوئی ہمیں یقین‌دہانی کراتی ہے کہ خدا کے لوگوں میں سے ”‏ہر ایک آدمی اپنی تاک اور اپنے انجیر کے درخت کے نیچے بیٹھیگا اور اُنکو کوئی نہ ڈرائیگا کیونکہ رب‌الافواج نے اپنے مُنہ سے یہ فرمایا ہے۔“‏ (‏میکاہ ۴:‏۴)‏ خدا کی مسیحائی بادشاہت جو مستقبل قریب میں ساری زمین پر حکمرانی کریگی ایسی مکمل سلامتی کی ضمانت دیگی۔—‏یسعیاہ ۹:‏۶، ۷‏۔‏

اسکے بعد خوراک کے محفوظ ہونے کی بابت تمام شکوک ختم ہو جائینگے۔ اس کے برعکس، ہم ایک دوسرے سے یہ کہہ کر خوش ہونگے:‏ ”‏کھاؤپیو اور خوش رہو۔“‏

‏[‏صفحہ ۱۲ پر عبارت]‏

جلد ہی زمین کا ہر شخص افراط سے صحت‌بخش اور غذائیت سے بھرپور خوراک سے استفادہ کریگا

‏[‏صفحہ ۱۰ پر تصویر]‏

خدا سب کیلئے محفوظ اور صحت‌بخش خوراک کا وعدہ کرتا ہے

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں