یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
خوش آمدید!
اِس لائبریری کے ذریعے یہوواہ کے گواہوں کی مطبوعات کو مختلف زبانوں میں تلاش کِیا جا سکتا ہے۔
مطبوعات کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے jw.org پر جائیں۔
  • آج

ہفتہ، 18 اپریل

اگر کوئی شخص گُناہ کرے بھی تو ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏ ہمارا ایک مددگار ہے۔—‏1-‏یوح 2:‏1‏۔‏

ایک شخص اپنی زندگی میں سب سے بڑا اور اہم‌ترین فیصلہ تب لیتا ہے جب وہ اپنی زندگی یہوواہ کے نام کرتا ہے اور اُس کے خاندان کا حصہ بن جاتا ہے۔ یہوواہ چاہتا ہے کہ ہر شخص یہ فیصلہ لے۔ کیوں؟ کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ اِنسان اُس کے دوست بنیں اور ہمیشہ تک زندہ رہیں۔ ‎(‏اِست 30:‏19، 20؛‏ گل 6:‏7، 8‏)‎‏ لیکن یہوواہ کسی بھی شخص کو مجبور نہیں کرتا کہ وہ اُس کی عبادت کرے۔ اُس نے ہر شخص کو خود یہ فیصلہ کرنے کی آزادی دی ہے۔ لیکن اگر کوئی بپتسمہ‌یافتہ مسیحی سنگین گُناہ کر کے یہوواہ کا حکم توڑ دیتا ہے تو پھر کیا کِیا جانا چاہیے؟ اگر وہ اپنے گُناہ سے توبہ نہیں کرتا تو اُسے کلیسیا سے نکال دیا جانا چاہیے۔ ‎(‏1-‏کُر 5:‏13‏)‎‏ جب ایسا ہوتا ہے تو یہوواہ پھر بھی اِس بات کی اُمید نہیں چھوڑتا کہ گُناہ کرنے والا شخص ایک دن اُس کی طرف لوٹ آئے گا۔ دراصل اِسی وجہ سے تو اُس نے اِنسانوں کے لیے فدیہ فراہم کِیا ہے تاکہ اُن لوگوں کو معافی مل سکے جو اپنے گُناہ سے توبہ کرتے ہیں۔ ہمارا شفیق خدا گُناہ کرنے والے لوگوں سے بڑے پیار سے درخواست کرتا ہے کہ وہ توبہ کریں۔—‏زِک 1:‏3؛‏ روم 2:‏4؛‏ یعقو 4:‏8‏۔ م24.‏08 ص.‏ 14 پ.‏ 1-‏2

روزبروز کتابِ‌مُقدس سے تحقیق کریں—‏2026ء

اِتوار، 19 اپریل

اگر آپ کا دل دانش‌مند بنے گا تو میرا دل خوش ہوگا۔—‏اَمثا 23:‏15‏۔‏

جب یوحنا رسول نے اپنا تیسرا خط لکھا تھا تو اُس وقت کچھ لوگ کلیسیا میں جھوٹی تعلیمات پھیلا رہے تھے اور بہن بھائیوں میں پھوٹ ڈال رہے تھے۔ لیکن اِس کے باوجود کچھ بہن بھائی ’‏سچائی کے مطابق چلتے رہے۔‘‏ وہ یہوواہ کے فرمانبردار تھے اور ”‏اُس کے حکموں کے مطابق“‏ چل رہے تھے۔ ‎(‏2-‏یوح 4،‏ 6‏)‎‏ اِن مسیحیوں کو دیکھ کر نہ صرف یوحنا بلکہ یہوواہ خدا بھی بہت خوش تھا۔ ‎(‏اَمثا 27:‏11‏)‎‏ ہم اِس سے کیا سیکھتے ہیں؟ یہوواہ کے وفادار رہنے سے ہمیں اور دوسروں کو خوشی ملتی ہے۔ ‎(‏1-‏یوح 5:‏3‏)‎‏ مثال کے طور پر ہمیں اِس احساس سے خوشی ملتی ہے کہ یہوواہ ہم سے خوش ہے۔ اور یہوواہ یہ دیکھ کر خوش ہوتا ہے کہ ہم آزمائش کا مقابلہ کرتے ہیں اور سچائی سے لپٹے رہتے ہیں۔ آسمان پر فرشتے بھی یہ دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔ ‎(‏لُو 15:‏10‏)‎‏ ہمیں بھی بہت خوشی ملتی ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے بہن بھائی یہوواہ کے وفادار ہیں۔ ‎(‏2-‏تھس 1:‏4‏)‎‏ پھر جب اِس دُنیا کا خاتمہ ہو جائے گا تو ہمیں اِس بات سے خوشی اور اِطمینان ملے گا کہ ہم ایسی دُنیا میں بھی یہوواہ کے وفادار رہے تھے جو شیطان کے قبضے میں تھی۔ م24.‏11 ص.‏ 12 پ.‏ 17-‏18

روزبروز کتابِ‌مُقدس سے تحقیق کریں—‏2026ء

سوموار، 20 اپریل

ہر شخص اپنے فائدے کا نہیں بلکہ دوسروں کے فائدے کا سوچے۔—‏1-‏کُر 10:‏24‏۔‏

کسی شخص سے شادی کی خواہش کا اِظہار کرنے سے پہلے آپ کو اُسے کتنے عرصے تک پرکھنا چاہیے؟ اگر آپ جلد ہی اُس سے اپنی خواہش کا اِظہار کر دیں گے تو ہو سکتا ہے کہ اُسے لگے کہ آپ نے فیصلہ کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچا نہیں ہے۔ ‎(‏اَمثا 29:‏20‏)‎‏ لیکن اگر آپ اپنی خواہش کا اِظہار کرنے میں بہت زیادہ وقت لگائیں گے تو ہو سکتا ہے کہ اُسے لگے کہ آپ فیصلے کرنے میں ڈانوانڈول ہیں، خاص طور پر اُس وقت جب اُسے صاف نظر آ رہا ہو کہ آپ اُسے پسند کرتے ہیں۔ ‎(‏واعظ 11:‏4‏)‎‏ لیکن اِس بات کو بھی یاد رکھیں کہ کسی شخص سے شادی کی خواہش کا اِظہار کرنے سے پہلے یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ یہ پکا یقین کر لیں کہ آپ اُسی سے شادی کریں گے۔ اِس کی بجائے آپ کو اِس بات کا پکا یقین ہونا چاہیے کہ آپ شادی کرنے کے لیے تیار ہیں اور جس شخص کو آپ جاننے والے ہیں، وہ آپ کے لیے اچھا جیون ساتھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی شخص آپ کو پسند کرتا ہے تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ اگر آپ اُس شخص کے لیے ویسے احساسات نہیں رکھتے جیسے وہ آپ کے لیے رکھتا ہے تو اِسے اپنے کاموں سے بھی ظاہر کریں۔ یہ بہت بُری بات ہوگی کہ آپ اُس شخص کو یہ تاثر دیں کہ بات آگے بڑھ سکتی ہے جبکہ آپ ایسا بالکل بھی نہیں چاہتے۔—‏اِفِس 4:‏25‏۔ م24.‏05 ص.‏ 23 پ.‏ 9-‏10

روزبروز کتابِ‌مُقدس سے تحقیق کریں—‏2026ء
خوش آمدید!
اِس لائبریری کے ذریعے یہوواہ کے گواہوں کی مطبوعات کو مختلف زبانوں میں تلاش کِیا جا سکتا ہے۔
مطبوعات کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے jw.org پر جائیں۔
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں