یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • xewji مضمون 3
  • ‏”‏اُنہوں نے میری مدد کی“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏اُنہوں نے میری مدد کی“‏
  • یہوواہ کے گواہوں کی ذاتی زندگیوں سے تجربات
  • ملتا جلتا مواد
  • ٹائر—‏آپ کی زندگی کیلئے انتہائی ضروری!‏
    جاگو!‏—‏2004ء
  • ‏”‏ہم حاضر ہیں، ہمیں بھیجیں!‏“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
  • ‏”‏ہمت نہ ہاریں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • ایک گولی نے میری زندگی بدل ڈالی
    جاگو!‏—‏1996ء
مزید
یہوواہ کے گواہوں کی ذاتی زندگیوں سے تجربات
xewji مضمون 3
بوب ہائی وے کے کنارے اپنی ویل‌چیئر پر بیٹھے ہیں جبکہ یہوواہ کے گواہ نوجوان اُن کی گاڑی کا ٹائر تبدیل کر رہے ہیں۔‏

‏”‏اُنہوں نے میری مدد کی“‏

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں رہنے والے بوب ایک دن 100 کلومیٹر فی‌گھنٹہ (‏60 میل فی گھنٹہ)‏ کی رفتار سے اپنی گاڑی چلا رہے تھے۔ اُس دن بہت ٹھنڈ تھی اور تیز ہوا چل رہی تھی۔ پھر اچانک اُن کی گاڑی کے پچھلے ٹائروں میں سے ایک پھٹ گیا۔ شروع میں بوب کو پتہ نہیں چلا کہ کیا ہوا ہے۔ اِس لیے اُنہوں نے فیصلہ کِیا کہ وہ گاڑی چلا کر اپنے گھر تک لے جائیں گے جو کہ وہاں سے 5 کلومیٹر (‏3 میل)‏ دُور تھا۔‏

بوب نے یہوواہ کے گواہوں کی مقامی عبادت‌گاہ میں ایک خط بھیجا جس میں اُنہوں نے بتایا کہ آگے کیا ہوا۔ اُنہوں نے لکھا کہ ”‏پانچ نوجوان اپنی کار میری گاڑی کے برابر لائے اور اپنی کار کا شیشہ نیچے کر کے مجھے بتایا کہ میری گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا ہے۔ہم نے دونوں گاڑیاں ہائی وے کے کنارے روکیں اور اُنہوں نے کہا کہ وہ میری گاڑی کا ٹائر تبدیل کر دیں گے۔ مجھے تو پتہ بھی نہیں تھا کہ میرے پاس کوئی اِضافی ٹائر یا گاڑی اُٹھانے کے لیے جیک ہے یا نہیں۔ مَیں ہائی وے کے کنارے اپنی ویل‌چیئر پر بیٹھ گیا۔ وہ سرک کر گاڑی کے نیچے گئے اور اُنہیں وہاں اِضافی ٹائر اور جیک مل گیا۔ پھر اُنہوں نے میری گاڑی کا ٹائر بدلا۔ ٹھنڈ بہت شدید تھی اور برف‌باری ہو رہی تھی۔ اُنہوں نے صاف ستھرے اور اچھے کپڑے پہنے ہوئے تھے پھر بھی اُنہوں نے ٹائر بدلا۔ یوں مَیں اپنی گاڑی چلا کر گھر جا پایا۔ اچھا ہوا کہ اُنہوں نے میری مدد کی کیونکہ مَیں خود اپنی گاڑی کا ٹائر نہیں بدل سکتا تھا۔‏

مَیں اُن پانچ یہوواہ کے گواہوں کا بڑا شکرگزار ہوں جنہوں نے میری مدد کی۔ وہ بچے اُس وقت اُس علاقے میں گھر گھر جا کر اپنے مذہب کی تبلیغ کر رہے تھے۔ وہ واقعی اُن باتوں پر عمل کرتے ہیں جو وہ دوسروں کو بتاتے ہیں۔ اُنہوں نے مجھے ایک بڑی مشکل سے بچا لیا اور مَیں اُن کی مدد کی دل سے قدر کرتا ہوں۔ نہ جانے اُس دن وہ کہاں سے میرے لیے فرشتے بن کر آ گئے تھے؟“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں