یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م25 جولائی ص.‏ 32
  • مطالعے سے سیکھی ہوئی باتوں کو دوسروں کے ساتھ بانٹیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مطالعے سے سیکھی ہوئی باتوں کو دوسروں کے ساتھ بانٹیں
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ایسی سنہری باتیں تلاش کریں جن پر آپ عمل کر سکیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2024ء
  • خدا کی خدمت سے تازہ‌دم ہو جائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
  • آپ دوسروں کو خوش‌خبری کیسے سنا سکتے ہیں؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
م25 جولائی ص.‏ 32

مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ

مطالعے سے سیکھی ہوئی باتوں کو دوسروں کے ساتھ بانٹیں

جب ہم بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہم بہت تازہ‌دم اور اچھا محسوس کرتے ہیں۔ لیکن جب ہم اُن باتوں کو دوسروں کے ساتھ بانٹتے ہیں جن کے ذریعے ہم یہوواہ کے اَور قریب ہو گئے تو ہمیں زیادہ تازگی اور خوشی ملتی ہے۔ اَمثال 11:‏25 میں لکھا ہے:‏ ”‏جو دوسروں کو تازہ‌دم کرتا ہے، وہ خود بھی تازہ‌دم ہوگا۔“‏

جب ہم بائبل کے مطالعے سے سیکھی ہوئی باتیں دوسروں کو بتاتے ہیں تو ہم اہم نکتوں کو آسانی سے یاد رکھ پاتے ہیں اور اِن کے بارے میں ہماری سمجھ اَور بڑھ جاتی ہے۔ اور چونکہ دوسروں کو بھی ہمارے بتائے ہوئے نکتوں سے فائدہ ہو سکتا ہے اِس لیے ہمیں اِنہیں اُن کے ساتھ بانٹنے سے خوشی ملتی ہے۔—‏اعما 20:‏35‏۔‏

یہ طریقہ اپنانے کی کوشش کریں:‏ کیوں نہ آنے والے ہفتوں میں کسی شخص کو پاک کلام سے وہ باتیں بتائیں جو آپ نے سیکھی ہیں؟ آپ اِنہیں اپنے گھر کے کسی فرد، اپنی کلیسیا کے کسی بہن یا بھائی، اپنے ساتھ کام کرنے والے شخص، اپنے سکول میں پڑھنے والے بچے، اپنے پڑوسی یا پھر مُنادی میں ملنے والے کسی شخص کو بتا سکتے ہیں۔ آپ اُن کے ساتھ جو بھی باتیں بانٹتے ہیں، اُنہیں اپنے لفظوں میں سادہ طریقے سے بتائیں۔‏

یاد رکھیں:‏ آپ نے جو کچھ سیکھا ہے، اُسے دوسروں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اُنہیں بتائیں نہ کہ اُنہیں متاثر کرنے کے لیے۔—‏1-‏کُر 8:‏1‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں