یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌ع21 نمبر 2 ص.‏ 7-‏9
  • دُنیا کے خاتمے کے وقت کے بارے میں یسوع مسیح نے کیا کہا؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دُنیا کے خاتمے کے وقت کے بارے میں یسوع مسیح نے کیا کہا؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2021
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • دُنیا کے خاتمے کے بارے میں یسوع مسیح کی اِن دو باتوں پر غور کریں:‏
  • دُنیا کے خاتمے کی نشانی
  • ‏’‏آخری زمانہ‘‏
  • بہت جلد زمین فردوس بن جائے گی!‏
  • خاتمے کے متعلق چار سوالوں کے جواب
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • کیا ہم ”‏اخیر زمانہ“‏ میں رہ رہے ہیں؟‏
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • کیا دُنیا کا خاتمہ قریب ہے؟‏
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
  • جسطرح ہم جانتے ہیں کہ ہم ”‏اخیر زمانہ“‏ میں ہیں
    کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟‏
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2021
م‌ع21 نمبر 2 ص.‏ 7-‏9
یسوع مسیح اپنے شاگردوں کو بتا رہے ہیں کہ دُنیا کے آخری زمانے میں کیا کچھ ہوگا۔‏

دُنیا کے خاتمے کے وقت کے بارے میں یسوع مسیح نے کیا کہا؟‏

جیسا کہ ہم نے پچھلے مضمون میں سیکھا، جب بائبل میں دُنیا کے خاتمے کا ذکر ہوتا ہے تو اِس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ زمین یا سب اِنسان ختم ہو جائیں گے۔ اِس کی بجائے اِس کا مطلب یہ ہے کہ زمین پر سے بُرا معاشرہ اور بُرے لوگ ختم ہو جائیں گے۔ لیکن کیا بائبل میں یہ بتایا گیا ہے کہ بُری دُنیا کب ختم ہوگی؟‏

دُنیا کے خاتمے کے بارے میں یسوع مسیح کی اِن دو باتوں پر غور کریں:‏

‏”‏چوکس رہیں کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ یہ کس دن اور کس گھنٹے ہوگا۔“‏—‏متی 25:‏13‏۔‏

‏”‏چوکس رہیں، جاگتے رہیں، کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ مقررہ وقت کب آئے گا۔“‏—‏مرقس 13:‏33‏۔‏

لہٰذا کوئی بھی اُس وقت کے بارے میں نہیں جانتا جب بُری دُنیا ختم ہو جائے گی۔ لیکن خدا نے وہ وقت، دن اور گھنٹہ طے کر لیا ہے جب وہ اِس بُری دُنیا کو ختم کرے گا۔ (‏متی 24:‏36‏)‏ تو پھر کیا اِس کا یہ مطلب ہے کہ ہم کسی بھی طرح سے یہ نہیں جان سکتے کہ دُنیا کا خاتمہ کتنا قریب ہے؟ ایسا بالکل نہیں ہے۔ یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں کو کچھ ایسے حالات کے بارے میں بتایا جن سے ظاہر ہوگا کہ دُنیا کا خاتمہ کتنا قریب ہے۔‏

دُنیا کے خاتمے کی نشانی

یسوع مسیح نے کچھ ایسے واقعات کا ذکر کِیا جو ”‏دُنیا کے آخری زمانے کی نشانی“‏ ہوں گے۔ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏قومیں ایک دوسرے پر چڑھائی کریں گی اور سلطنتیں ایک دوسرے کے خلاف اُٹھیں گی، جگہ جگہ قحط پڑیں گے اور زلزلے آئیں گے۔“‏ (‏متی 24:‏3،‏ 7‏)‏ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ”‏وبائیں پھیلیں گی۔“‏ (‏لُوقا 21:‏11‏)‏ کیا آپ اِن باتوں کو پورا ہوتے نہیں دیکھ رہے؟‏

ہمارے زمانے میں لوگ جنگوں، خوراک کی کمی، زلزلوں اور ایک کے بعد ایک وبا کا سامنا کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر 2004ء میں بحرِہند میں ایک بہت بڑا زلزلہ آنے سے سونامی آیا جس میں 2 لاکھ 25 ہزار لوگ مارے گئے۔ تین سال کے اندر اندر کورونا وائرس کی وجہ سے دُنیا بھر میں تقریباً 69 لاکھ لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یسوع مسیح نے کہا تھا کہ اِس طرح کے واقعات سے یہ ظاہر ہوگا کہ دُنیا کا خاتمہ بہت قریب ہے۔‏

‏’‏آخری زمانہ‘‏

بائبل میں اُس وقت کو ’‏آخری زمانہ‘‏ کہا گیا ہے جو دُنیا کے خاتمے سے تھوڑا پہلے ہوگا۔ (‏2-‏پطرس 3:‏3، 4‏)‏ دوسرا تیمُتھیُس 3:‏1-‏5 میں بتایا گیا ہے کہ آخری زمانے میں لوگ اچھے معیاروں پر چلنا چھوڑ دیں گے۔ (‏بکس ”‏دُنیا کے خاتمے سے تھوڑا پہلے‏“‏ کو دیکھیں۔)‏ آپ کے خیال میں کیا آج لوگ پہلے سے زیادہ خودغرض، لالچی، وحشی اور محبت سے خالی نہیں ہو گئے؟ یہ بھی اِس بات کا ایک ثبوت ہے کہ اِس دُنیا کے خاتمہ بہت قریب ہے۔‏

آخری زمانہ کتنی دیر تک رہے گا؟ بائبل کے مطابق ’‏تھوڑے ہی وقت‘‏ کے لیے۔ اِس کے بعد خدا اُن لوگوں کو تباہ کر دے گا جو ”‏زمین کو تباہ کر رہے ہیں۔“‏—‏مکاشفہ 11:‏15-‏18؛‏ 12:‏12‏۔‏

جنگیں

کچھ فوجی جنگ کے دوران گولیاں چلا رہے ہیں۔‏
  • 2007ء سے 2017ء میں جنگوں اور دہشت‌گردی میں ہونے والی اموات میں 118 فیصد اِضافہ ہوا۔‏

بیماریاں

ایک بیمار آدمی ہسپتال کے بستر پر ہے۔‏
  • جان‌لیوا بیماریوں میں سے کچھ دل کی بیماریاں، فالج، پھیپھڑوں کی بیماریاں، چند دنوں کے بچوں کو ہونے والی بیماریاں، ڈائریا (‏پیٹ شدید خراب ہونے کی وجہ سے پانی کی کمی ہو جانا)‏، کینسر اور ٹی‌بی ہیں۔‏

خوراک کی کمی

ایک بھوکی بچی نے ہاتھ میں خالی کٹوری پکڑی ہے۔‏
  • 2021ء میں دُنیا کی 8.‏9 فیصد آبادی بھوکے پیٹ سوئی اور ہر تین میں سے ایک بچہ پیٹ بھر کر کھانا نہ کھا سکا۔‏

دُنیا بھر میں مُنادی

یہوواہ کے گواہ کتابوں اور رسالوں کی ٹرالی لگا کر ایک آدمی کو پاک کلام کا پیغام سنا رہے ہیں۔‏
  • 86 لاکھ سے زیادہ خدا کے بندے (‏یہوواہ کے گواہ)‏ 240 ملکوں میں 1000 سے بھی زیادہ زبانوں میں دوسروں کو کتابیں اور رسالے وغیرہ دیتے ہیں۔‏

بہت جلد زمین فردوس بن جائے گی!‏

خدا نے پہلے سے ہی وہ دن اور وہ گھنٹہ مقرر کر لیا ہے جب وہ اِس بُری دُنیا کو ختم کر دے گا۔ (‏متی 24:‏36‏)‏ یہ کتنی خوشی کی خبر ہے!‏ لیکن ایک اَور خوشی کی خبر یہ ہے کہ خدا ”‏نہیں چاہتا کہ کوئی بھی شخص ہلاک ہو۔“‏ (‏2-‏پطرس 3:‏9‏)‏ خدا لوگوں کو ابھی یہ موقع دے رہا ہے کہ وہ اُس کے بارے میں سیکھیں اور اُس کے حکموں کو مانیں۔ وہ ایسا کیوں کر رہا ہے؟ کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ ہم اِس بُری دُنیا کے خاتمے میں بچ جائیں اور اُس نئی دُنیا میں رہیں جسے وہ قائم کرے گا۔ اُس وقت زمین فردوس بن جائے گی۔‏

خدا اِس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ پوری دُنیا میں لوگ یہ سیکھیں کہ وہ اُس نئی دُنیا کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں۔ یسوع مسیح نے کہا تھا کہ ”‏بادشاہت کی خوش‌خبری کی مُنادی ساری دُنیا میں کی جائے گی۔“‏ (‏متی 24:‏14‏)‏ پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہوں نے لوگوں کو بائبل سے اُمید بھرا پیغام سنانے اور اُنہیں پاک کلام کی تعلیم دینے میں  اربوں گھنٹے صرف کیے۔ یسوع مسیح نے کہا تھا کہ خاتمہ آنے سے پہلے پوری دُنیا میں بادشاہت کی خوش‌خبری سنانے کی مہم چلائی جائے گی۔‏

اِنسانی حکومتوں کا وقت بس پورا ہونے والا ہے۔ لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ آپ اِس دُنیا کے خاتمے میں بچ سکتے ہیں اور خدا کے وعدے کے مطابق نئی دُنیا میں رہ سکتے ہیں۔ اگلے مضمون میں بتایا جائے گا کہ اِس نئی دُنیا میں رہنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں۔‏

دُنیا کے خاتمے سے تھوڑا پہلے

‏”‏آخری زمانے میں مشکل وقت آئے گا کیونکہ لوگ خود غرض، پیسے سے پیار کرنے والے، شیخی مارنے والے، مغرور، کفر بکنے والے، ماں باپ کے نافرمان، ناشکر، بے‌وفا، خاندانی محبت سے خالی، ضدی، بدنامی کرنے والے، بے‌ضبط، وحشی، نیکی کے دُشمن، دھوکے‌باز، ہٹ‌دھرم اور گھمنڈی ہوں گے۔ وہ خدا سے پیار کرنے کی بجائے موج مستی سے پیار کریں گے۔ وہ دِکھنے میں تو بڑے خداپرست لگیں گے لیکن اُن کا طرزِزندگی خدا کے حکموں کے مطابق نہیں ہوگا۔ اِس طرح کے لوگوں سے دُور رہیں۔“‏—‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏1-‏5‏۔‏

‏”‏آخری زمانے“‏ کے بارے میں یسوع مسیح کی پیش‌گوئی سے ہمیں اُمید ملتی ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں