یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌ع21 نمبر 2 ص.‏ 10-‏12
  • آپ نئی دُنیا میں رہنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ نئی دُنیا میں رہنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2021
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا کو جانیں اور خاتمے کے وقت اپنی جان بچائیں
  • خدا کے کلام بائبل کو ہر روز پڑھیں
  • خدا سے مدد حاصل کرنے کے لیے دُعا کریں
  • ہم ہمیشہ تک زندہ کیسے رہ سکتے ہیں؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • آپ ہمیشہ تک نئی دُنیا میں رہ سکتے ہیں!‏
    عظیم اُستاد سے سیکھیں
  • کیا ہمیشہ کی زندگی واقعی ممکن ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • ہمیشہ کی زندگی کا واحد راستہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2021
م‌ع21 نمبر 2 ص.‏ 10-‏12

آپ نئی دُنیا میں رہنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏

پچھلے مضامین میں ہم نے دیکھا تھا کہ خدا بہت جلد بُرائی اور مصیبتوں سے بھری اِس دُنیا کو تباہ کر دے گا۔ ہم اِس بات پر پورا بھروسا رکھ سکتے ہیں کہ ایسا ضرور ہوگا۔ کیوں؟ کیونکہ خدا کے کلام بائبل میں یہ وعدہ کِیا گیا ہے:‏

‏”‏دُنیا .‏ .‏ .‏ مٹ رہی ہے۔“‏—‏1-‏یوحنا 2:‏17‏۔‏

ہم یہ پکا یقین رکھ سکتے ہیں کہ دُنیا کے خاتمے میں کچھ لوگ بچ جائیں گے کیونکہ اِس آیت میں آگے یہ وعدہ بھی کِیا گیا ہے:‏

‏”‏جو خدا کی مرضی پر عمل کرتا ہے، وہ ہمیشہ رہے گا۔“‏

لہٰذا اگر ہم دُنیا کے خاتمے سے بچنا چاہتے ہیں تو ہمیں خدا کی مرضی پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ جاننے کے لیے کہ خدا کی مرضی کیا ہے، سب سے پہلے تو ہمیں خدا کو جاننا ہوگا۔‏

خدا کو جانیں اور خاتمے کے وقت اپنی جان بچائیں

تصویروں کا مجموعہ:‏ 1.‏ ایک ہسپتال میں ایک نرس فرش پر تھکی ہاری بیٹھی ہے۔ 2.‏ وہ چائے کے وقفے کے دوران اپنے ساتھ کام کرنے والی ایک نرس کو دیکھ رہی ہے جو ایک رسالہ پڑھ رہی ہے اور بہت خوش نظر آ رہی ہے۔ 3.‏ وہ نرس اُسے بائبل سے ایک آیت پڑھ کر سنا رہی ہے اور اُسے ویب‌سائٹ jw.org کا کارڈ دے رہی ہے۔‏

یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏ہمیشہ کی زندگی صرف وہ لوگ پائیں گے جو تجھے یعنی واحد اور سچے خدا کو .‏ .‏ .‏ قریب سے جانیں گے۔“‏ (‏یوحنا 17:‏3‏)‏ اِس دُنیا کے خاتمے میں بچنے اور ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کے لیے ہمیں ’‏خدا کو قریب سے جاننے‘‏ کی ضرورت ہے۔ خدا کو جاننے کا مطلب صرف یہ نہیں کہ ہم اُس کے بارے میں تھوڑی بہت باتیں جان لیں یا یہ یقین رکھیں کہ وہ موجود ہے۔ ہمیں اُس کے ساتھ دوستی کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ اگر ہم کسی کے ساتھ اپنی دوستی کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو ہم اُس کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ خدا کے ساتھ دوستی کے بارے میں بھی ایسا ہی ہے۔ آئیں، بائبل سے کچھ ایسی اہم سچائیوں پر غور کریں جن سے ہم خدا کے ساتھ دوستی کر سکتے اور اِسے قائم رکھ سکتے ہیں۔‏

وہ سچائیاں جو ہم بائبل سے سیکھتے ہیں

وہ نرس اپنے گھر جا کر ویب‌سائٹ jw.org دیکھ رہی ہے۔‏

ہم سیکھتے ہیں کہ خدا چاہتا تھا کہ ہم فردوس میں رہیں۔‏

خدا نے سب سے پہلے اِنسانوں یعنی آدم اور حوا کو ایک خوب‌صورت جگہ میں بسایا جسے باغِ‌عدن کہا جاتا تھا۔ آدم اور حوا بے‌عیب تھے۔ خدا نے اُنہیں ہر وہ چیز دی تھی جس سے اُن کی زندگی خوشیوں سے بھر جاتی۔ وہ ہمیشہ تک زندہ رہ سکتے تھے۔ اگر وہ دونوں خدا کے دوست بنے رہتے تو وہ کبھی نہ مرتے۔ لیکن اُنہوں نے خدا کی نافرمانی کرنے کا فیصلہ کِیا اور اُس کا وہ حکم توڑ دیا جسے ماننا مشکل نہیں تھا۔‏

ہم سیکھتے ہیں کہ ہم دُکھ اور تکلیفیں کیوں سہتے ہیں۔‏

خدا کی نافرمانی کرنے کی وجہ سے آدم نے نہ صرف خود ہمیشہ تک زندہ رہنے کا موقع گنوا دیا بلکہ یہ موقع تمام اِنسانوں سے بھی چھن گیا۔ پاک کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏ایک آدمی کے ذریعے گُناہ دُنیا میں آیا اور گُناہ کے ذریعے موت آئی اور موت سب لوگوں میں پھیل گئی۔“‏ (‏رومیوں 5:‏12‏)‏ جس طرح ایک شخص کو اپنے والدین سے کوئی نقص ورثے میں ملتا ہے اُسی طرح آدم کی تمام اولاد کو گُناہ ورثے میں ملا۔ اِس کی وجہ سے ہم بوڑھے ہوتے اور مرتے ہیں۔‏

ہم سیکھتے ہیں کہ خدا ہماری مدد کرنے کے لیے ابھی تک کیا کچھ کر چُکا ہے۔‏

بائبل میں لکھا ہے:‏ ”‏خدا کو دُنیا سے اِتنی محبت ہے کہ اُس نے اپنا اِکلوتا بیٹا دے دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان ظاہر کرے، وہ ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے۔“‏ (‏یوحنا 3:‏16‏)‏ خدا نے یسوع کو زمین پر بھیجا تاکہ وہ ہماری خاطر اپنی جان قربان کریں۔ یہوواہ کی اِس محبت کے حوالے سے بھارت میں رہنے والے ایک 86 سالہ آدمی نے کہا:‏ ”‏یسوع کو قربان کرنے سے یہوواہa نے ظاہر کِیا کہ وہ مجھ سے کتنی زیادہ محبت کرتا ہے۔ اُس کی محبت کی وجہ سے مجھے ہمیشہ تک زندہ رہنے کی اُمید ملی ہے!‏“‏

ہم سیکھتے ہیں کہ ہم یہوواہ کی مہربانیوں کی قدر کیسے ظاہر کر سکتے ہیں۔‏

بائبل میں بتایا گیا ہے کہ ہم ”‏[‏خدا]‏کے حکموں پر عمل“‏ کرنے سے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم اُس کی مہربانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ (‏1-‏یوحنا 2:‏3‏)‏ یہوواہ ہمیں بتاتا ہے کہ ہم ابھی خوشیوں بھری زندگی کیسے گزار سکتے ہیں۔ (‏یسعیاہ 48:‏17، 18‏)‏ وہ یہ بالکل نہیں چاہتا کہ ہم تکلیفیں سہیں۔ اُس نے وعدہ کِیا ہے کہ اگر ہم اُس کی ہدایتوں پر چلیں گے تو ہم نہ صرف اب ایک اچھی زندگی گزار سکیں گے بلکہ ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کی اُمید بھی رکھ سکیں گے۔‏

خدا کے کلام بائبل کو ہر روز پڑھیں

ایک نرس کام کے وقفے کے دوران باہر بیٹھ کر بائبل پڑھ رہی ہے اور آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے۔‏

آپ خدا سے مدد کے لیے دُعا کرنے اور اُس کی مرضی پر عمل کرنے سے اِس دُنیا کے خاتمے میں بچ سکتے ہیں۔‏

ہم زندہ رہنے کے لیے باقاعدگی سے کھانا کھاتے ہیں۔ لیکن غور کریں کہ یسوع مسیح نے کہا کہ ”‏اِنسان کو صرف روٹی پر نہیں جینا چاہیے بلکہ ہر اُس بات پر جو یہوواہ کے مُنہ سے نکلتی ہے۔“‏—‏متی 4:‏4‏۔‏

یہوواہ کے مُنہ سے نکلنے والی باتیں اُس کے کلام بائبل میں ملتی ہیں۔ جب آپ اِس پاک کتاب کا مطالعہ کریں گے تو آپ جان جائیں گے کہ خدا نے ماضی میں اِنسانوں کے لیے کیا کچھ کِیا، وہ ابھی اُن کے لیے کیا کر رہا ہے اور وہ مستقبل میں اُن کے لیے کیا کچھ کرے گا۔‏

خدا سے مدد حاصل کرنے کے لیے دُعا کریں

آپ اُس وقت کیا کر سکتے ہیں جب آپ خدا کے حکم ماننا چاہتے ہیں لیکن آپ کو اُن کاموں کو چھوڑنا مشکل لگتا ہے جو اُس کی نظر میں غلط ہیں؟ ایسی صورت میں خدا کو اچھی طرح سے جاننے سے آپ کی بڑی مدد ہو سکتی ہے۔‏

اِس سلسلے میں ایک عورت کی مثال پر غور کریں جسے ہم کنول کہیں گے۔ کنول ایک بہت بدچلن زندگی گزار رہی تھیں۔ جب اُنہوں نے بائبل کورس کرنا شروع کِیا تو اُنہوں نے خدا کے اِس حکم کے بارے میں سیکھا:‏ ”‏حرام‌کاری سے بھاگیں!‏“‏ (‏1-‏کُرنتھیوں 6:‏18‏)‏ کنول نے اِس حکم پر عمل کرنے کے لیے خدا سے طاقت مانگی اور وہ اپنی بُری عادت کو چھوڑنے کے قابل ہو گئیں۔ لیکن اُنہیں ابھی بھی اُن آزمائشوں سے لڑنا پڑتا ہے جو اچانک اُن کے سامنے آ کھڑی ہوتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں:‏ ”‏جب میرے ذہن میں گندے خیال آتے ہیں تو مَیں دل کھول کر دُعا میں یہوواہ سے بات کرتی ہوں کیونکہ مَیں جانتی ہوں کہ مَیں اپنی طاقت سے یہ جنگ نہیں لڑ سکتی۔ دُعا میں بہت طاقت ہے۔ اِس سے مَیں یہوواہ کے اَور قریب ہو گئی ہوں۔“‏ کنول کی طرح اَور بھی لاکھوں لوگ ایسے ہیں جو خدا کو قریب سے جاننے لگے ہیں۔ خدا نے اِن لوگوں کو طاقت دی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں تبدیلیاں لا سکیں اور ایسی زندگی گزاریں جس سے وہ خوش ہو۔—‏فِلپّیوں 4:‏13‏۔‏

جتنی اچھی طرح سے آپ خدا کو جانیں گے، اُتنا ہی زیادہ خدا آپ کو اپنا قریبی دوست سمجھے گا۔ (‏گلتیوں 4:‏9؛‏ زبور 25:‏14‏)‏ یوں آپ اِس بُری دُنیا کے خاتمے میں صحیح سلامت بچ کر نئی دُنیا میں چلے جائیں گے۔ لیکن یہ نئی دُنیا کیسی ہوگی؟ اگلے مضمون میں اِس بارے میں بات کی جائے گی۔‏

a یہوواہ پاک کلام کے مطابق خدا کا ذاتی نام ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں