یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ23 جنوری ص.‏ 11
  • خدا کی سوچ کو جاننے کی کوشش کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کی سوچ کو جاننے کی کوشش کریں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ایسے فیصلے کریں جن سے ثابت ہو کہ آپ یہوواہ پر بھروسا کرتے ہیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • ایسے فیصلے لیں جن سے یہوواہ خوش ہو
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
  • روزانہ بائبل پڑھنا اور دانش‌مندی کی تلاش کرنا
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • والدین!‏ اپنے بچوں کو سکھائیں کہ وہ کیسے خدا کو خوش کر سکتے ہیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
م‌زخ23 جنوری ص.‏ 11
ویڈیو ”‏ ’‏ثابت‌قدمی سے دوڑتے رہیں‘‏—‏غذائیت‌بخش خوراک کھائیں“‏ سے ایک تصویر جس میں ایک بہن ہماری تنظیم کی ایک کتاب سے تحقیق کر رہی ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

خدا کی سوچ کو جاننے کی کوشش کریں

ہم اپنے ہر کام سے یہوواہ کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ (‏امثا 27:‏11‏)‏ ایسا کرنے کے لیے ہمیں اِس طرح کے فیصلے کرنے چاہئیں جن سے یہوواہ کی سوچ نظر آئے۔ ہمیں اُس وقت بھی ایسا کرنا چاہیے جب کسی معاملے کے بارے میں ہمیں بائبل میں کوئی واضح حکم یا قانون نہیں ملتا۔ کیا چیز یہوواہ کی مرضی کے مطابق فیصلے کرنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے؟‏

باقاعدگی سے بائبل پڑھیں اور اِس پر سوچ بچار کریں۔‏ جب جب ہم بائبل پڑھتے ہیں، ہم یہوواہ کے ساتھ وقت گزار رہے ہوتے ہیں۔ یہوواہ کی سوچ کو جاننے کے لیے ہمیں اِس بات پر غور کرنا چاہیے کہ ماضی میں وہ اپنے بندوں کے ساتھ کیسے پیش آیا۔ ہمیں ایسے لوگوں کی مثالوں پر بھی غور کرنا چاہیے جنہوں نے یہوواہ کی نظر میں اچھے یا بُرے کام کیے۔ پھر جب ہمیں کوئی فیصلہ لینا ہوگا تو پاک روح ہمارے ذہن میں ایسے اہم سبق اور اصول لائے گی جو ہم نے خدا کے کلام سے سیکھے تھے۔—‏یوح 14:‏26‏۔‏

تحقیق کریں۔‏ جب آپ کو کوئی فیصلہ لینا ہوتا ہے تو خود سے پوچھیں:‏ ”‏بائبل کی کون سی آیتوں یا اِس میں لکھے کس واقعے سے مَیں یہ جان سکتا ہوں کہ یہوواہ اِس معاملے کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟“‏ دُعا میں یہوواہ سے مدد مانگیں اور تحقیق کرنے کے لیے تنظیم کی طرف سے دی گئی اُن سہولتوں کو اِستعمال کریں جو آپ کی زبان میں دستیاب ہیں۔ اِس طرح آپ ایسے اصولوں کو ڈھونڈ پائیں گے اور اِن پر عمل کر سکیں گے جو آپ کی صورتحال کے مطابق ہیں۔—‏زبور 25:‏4‏۔‏

ویڈیو ‏”‏‏’‏ثابت‌قدمی سے دوڑتے رہیں‘‏—‏غذائیت‌بخش خوراک کھائیں‏“‏ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ویڈیو میں دِکھائی گئی بہن کو کس کس طرح کے دباؤ کا سامنا تھا؟‏

  • اِسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے آپ تحقیق کرنے کے اوزاروں کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏

  • جب ہم اچھے فیصلے کرنے کے لیے وقت نکال کر تحقیق کرتے اور بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں کیا فائدے ہوتے ہیں؟—‏عبر 5:‏13، 14‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں