پاک کلام سے سنہری باتیں
اپنے اِختیار کو ویسے اِستعمال کریں جیسے یہوواہ کرتا ہے
مکمل اِختیار صرف یہوواہ کے پاس ہے۔ (1-سلا 22:19؛ آئیٹی-2 ص. 21)
جو لوگ یہوواہ کے اِختیار کو مانتے ہیں، یہوواہ اُنہیں عزت دیتا ہے۔ (1-سلا 22:20-22؛ م21.02 ص. 4 پ. 9)
یہوواہ نے ایک فرشتے کو اُس کے کام میں کامیابی عطا کی۔ (1-سلا 22:23؛ آئیٹی-2 ص 245)
خاص طور پر کلیسیا کے بزرگوں اور گھر کے سربراہوں کو اپنے اِختیار کو اُسی طرح اِستعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جس طرح یہوواہ اپنے اِختیار کو اِستعمال کرتا ہے۔ (اِفس 6:4؛ 1-پطر 3:7؛ 5:2، 3) جب وہ ایسا کریں گے تو جو لوگ اُن کے اِختیار کے تحت ہیں، وہ خوش اور مطمئن رہیں گے۔