یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ21 جنوری ص.‏ 5
  • اپنے شادی کے بندھن کو مضبوط بنائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنے شادی کے بندھن کو مضبوط بنائیں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • ملتا جلتا مواد
  • شادی کے بندھن کو مضبوط بنائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • اگر شادی ٹوٹنے کے مرحلے میں ہے
    خاندانی خوشی کا راز
  • اپنی شادی‌شُدہ زندگی میں دراڑ نہ آنے دیں
    ہم خدا کی محبت میں کیسے قائم رہ سکتے ہیں؟‏
  • اپنی شادی کو کامیاب بنائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
م‌زخ21 جنوری ص.‏ 5
ایک شوہر زمین پر بیٹھ کر اپنی بیوی کے ساتھ خوشی خوشی کپڑے دھو رہا ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

اپنے شادی کے بندھن کو مضبوط بنائیں

یہوواہ خدا اُن عہدوپیمان کو بڑا سنجیدہ خیال کرتا ہے جو دُلہا دُلہن اپنی شادی کے موقعے پر کرتے ہیں۔ اُس نے کہا تھا کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے سے جُدا نہیں ہونا چاہیے۔ (‏متی 19:‏5، 6‏)‏ یہوواہ کے بہت سے بندے کامیاب شادی‌شُدہ زندگی گزار رہے ہیں۔ لیکن ہر شادی‌شُدہ زندگی میں مسئلے تو ہوتے ہیں۔ مگر جب مسئلے کھڑے ہوں تو ہمیں دُنیا کی اِس سوچ کو نہیں اپنانا چاہیے کہ ہمارے مسئلوں کا حل علیٰحدگی یا طلاق ہے۔ میاں بیوی کیا کر سکتے ہیں تاکہ اُن کا شادی کا بندھن قائم رہے؟‏

اِس حوالے سے اِن پانچ باتوں پر غور کریں:‏

  1. اپنے دل کی حفاظت کریں۔ مثال کے طور پر کسی اَور شخص کے ساتھ دل‌لگی نہ کریں اور ایسی تفریح نہ کریں جس میں بے‌حیائی ہو کیونکہ ایسی چیزیں شادی کے بندھن کو کمزور کرتی ہیں۔—‏متی 5:‏28؛‏ 2-‏پطر 2:‏14‏۔‏

  2. خدا کے ساتھ اپنی دوستی کو مضبوط کریں اور اپنے اندر اِس خواہش کو بڑھائیں کہ شادی‌شُدہ ہوتے ہوئے آپ کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے یہوواہ ناراض ہو۔—‏زبور 97:‏10‏۔‏

  3. اپنی نئی شخصیت کو نکھارتے رہیں اور اپنے شریک حیات کے لیے ایسے چھوٹے چھوٹے کام بھی کریں جن سے اُس کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں۔—‏کُل 3:‏8-‏10،‏ 12-‏14‏۔‏

  4. ایک دوسرے کا احترام کریں اور آپس میں ایسی بات‌چیت کریں جس سے دونوں کو فائدہ ہو۔—‏کُل 4:‏6‏۔‏

  5. پیار اور شفقت سے ازدواجی حق ادا کریں۔—‏1-‏کُر 7:‏3، 4؛‏ 10:‏24‏۔‏

جب شادی‌شُدہ مسیحی اپنے رشتے کی عزت کرتے ہیں تو وہ یہوواہ کے لیے عزت ظاہر کرتے ہیں جس نے اِنسانوں کے لیے اِس رشتے کا بندوبست کیا ہے۔‏

ویڈیو ‏”‏ ‏’‏ثابت‌قدمی سے دوڑتے رہیں‘‏‏—‏‏”‏کھیل کے اصولوں پر عمل کریں“‏‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ویڈیو ”‏ ’‏ثابت‌قدمی سے دوڑتے رہیں‘‏—‏”‏کھیل کے اصولوں پر عمل کریں“‏“‏ کا ایک سین۔ بھائی کلُو اور اُن کی بیوی اپنی شادی کی تقریر کے بعد مسکرا رہے ہیں۔‏

    ہو سکتا ہے کہ شادی کی شروعات اچھی ہو لیکن بعد میں کون سے مسئلے پیدا ہو سکتے ہیں؟‏

  • ویڈیو ”‏ ’‏ثابت‌قدمی سے دوڑتے رہیں‘‏—‏”‏کھیل کے اصولوں پر عمل کریں“‏“‏ کا ایک سین۔ بھائی کلُو اور اُن کی بیوی بڑے پُرسکون طریقے سے اپنے مسئلوں پر بات کر رہے ہیں۔ میز پر بائبل کُھلی ہوئی ہے۔‏

    بائبل کے اصولوں پر عمل کرنے سے اُن لوگوں کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے جنہیں لگتا ہے کہ اُن کی شادی‌شُدہ زندگی محبت سے خالی ہے؟‏

  • ویڈیو ”‏ ’‏ثابت‌قدمی سے دوڑتے رہیں‘‏—‏”‏کھیل کے اصولوں پر عمل کریں“‏“‏ کا ایک سین۔ بھائی کلُو اپنی بیوی اور دونوں بیٹیوں کو کتاب ”‏پاک کلام کی سچی کہانیاں“‏ پڑھ کر سنا رہے ہیں۔‏

    اپنی شادی‌شُدہ زندگی کو خوش‌گوار بنانے کے لیے بائبل کے اصولوں پر عمل کریں۔‏

    یہوواہ خدا نے شادی کے حوالے سے کون سے اصول بنائے ہیں؟‏

  • اپنی شادی کو کامیاب بنانے کے لیے میاں اور بیوی دونوں کو کیا کرنا چاہیے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں