پاک کلام سے سنہری باتیں | خروج 29-30
یہوواہ کی عبادت کے لیے عطیات
30:11-16
خیمۂاِجتماع کی تعمیر کے وقت سب لوگوں کو یہ اعزاز ملا کہ وہ یہوواہ کی عبادت کی حمایت کے لیے عطیات دیں، پھر چاہے وہ امیر ہوں یا غریب۔ آج ہم یہوواہ کی عبادت کی حمایت کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ اِس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ہم عبادتگاہیں، اِجتماع کے ہال، ترجمے کے دفتر، بیتایل کی عمارتیں اور دیگر ایسی عمارتیں بنانے کے لیے عطیات دیں جہاں یہوواہ کی عبادت ہوتی ہے۔
ہم یہوواہ کی عبادت کی حمایت کے لیے عطیات دینے کے حوالے سے نیچے دی گئی آیتوں سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟