یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ20 جولائی ص.‏ 7
  • یہوواہ اپنے بندوں کی حفاظت کرتا ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ اپنے بندوں کی حفاظت کرتا ہے
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • ملتا جلتا مواد
  • حادثے کے دوران زندہ ایمان
    جاگو!‏—‏2000ء
  • پاک کلام کی تعلیم
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2016
  • کیا آپ ”‏اَن‌دیکھے“‏ خدا کو دیکھتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
  • بیلجیئم برانچ کا بائبل میوزیم خدا کے کلام کو محفوظ رکھنے کی کوششوں کو واضح کرتا ہے
    مزید موضوعات
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
م‌زخ20 جولائی ص.‏ 7

مسیحیوں کے طور پر زندگی

یہوواہ اپنے بندوں کی حفاظت کرتا ہے

ایک اِسرائیلی باپ اور بیٹا اپنے گھر کے دروازے کے بازوؤں اور اُوپر والی چوکھٹ پر خون لگا رہے ہیں۔‏

پہلی عیدِفسح بہت اہم تھی۔ اُس رات جب فرعون کو پتہ چلا کہ اُس کا پہلوٹھا مارا گیا ہے تو اُس نے موسیٰ سے کہا:‏ ”‏تُم بنی‌اِسرائیل کو لے کر میری قوم کے لوگوں میں سے نکل جاؤ اور جیسا کہتے ہو جا کر[‏یہوواہ]‏ کی عبادت کرو۔“‏ (‏خر 12:‏31)‏ یہوواہ نے ظاہر کِیا کہ وہ ہمیشہ اپنے بندوں کی حفاظت کرتا ہے۔‏

جب ہم جدید زمانے میں یہوواہ کے بندوں کی تاریخ پر غور کرتے ہیں تو ہمیں اِس بات کا واضح ثبوت ملتا ہے کہ یہوواہ آج بھی اپنے بندوں کی رہنمائی اور حفاظت کرتا ہے۔ یہ بات یہوواہ کے گواہوں کے مرکزی دفتر میں موجود میوزیم کے ایک حصے سے بھی ظاہر ہوتی ہے جس کا نام ہے:‏ ”‏یہوواہ کے نام کی ایک قوم۔“‏

ویڈیو ‏”‏واروِک دے عجائب گھر:‏ یہوواہ دے ناں دی قوم“‏ کو پنجابی (‏شاہ مکھی)‏ میں دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ‏”‏فوٹو ڈرامہ آف کریئیشن“‏ سے کچھ تصویریں اور سلائیڈز

    سن 1914ء کے شروع میں بائبل سٹوڈنٹس نے بائبل پر ایمان کو مضبوط کرنے کے لیے کون سا مؤثر اوزار اِستعمال کِیا اور یہ کس حد تک کامیاب رہا؟‏

  • اُن بھائیوں کی تصویریں جنہیں 1918ء میں گِرفتار کر کے قید میں ڈال دیا گیا تھا۔‏

    سن 1916ء اور 1918ء میں یہوواہ کے بندوں کے ایمان کا اِمتحان کیسے ہوا اور یہ کیسے ثابت ہوا کہ یہوواہ اپنی تنظیم کی رہنمائی کر رہا ہے؟‏

  • ایک میوزیم میں بہت سے ایسے بہن بھائیوں کی تصویریں لگی ہیں جنہیں اُن کے ایمان کے وجہ سے قید میں ڈال دیا گیا تھا۔ ایک کُھلے ہوئے دروازے کے باہر نئی دُنیا کا منظر دِکھایا گیا ہے۔‏

    یہوواہ کے بندے مخالفت کے باوجود اپنے ایمان پر کیسے ڈٹے رہے؟‏

  • ایک میوزیم میں مُنادی کرنے کے کچھ ایسے طریقے دِکھائے گئے ہیں جن کی مدد سے 1930ء اور 1940ء کے دہوں میں مُنادی کی گئی تھی۔‏

    سن 1935ء میں یہوواہ کی تنظیم نے کون سی نئی وضاحت پیش کی اور اِس کا یہوواہ کے بندوں پر کیا اثر ہوا؟‏

  • اگر آپ کو اِس میوزیم میں جانے کا موقع ملا ہے تو وہاں کی کس چیز سے آپ کا اِس بات پر ایمان مضبوط ہوا ہے کہ یہوواہ اپنے بندوں کی رہنمائی اور حفاظت کرتا ہے؟‏

اگر آپ اِس میوزیم کا دورہ کرنا چاہتے ہیں تو انگریزی میں ہماری ویب‌سائٹ ®jw.org پر حصہ ”‎About Us‎“ پر جائیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں