مسیحیوں کے طور پر زندگی
آپ ہماری تنظیم کے تیارکردہ گانوں سے کیا کچھ سیکھ سکتے ہیں؟
آپ کو ہمارے گانوں میں سے کون سے گانے سب سے زیادہ پسند ہیں اور کیوں؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اِن گانوں کی ویڈیوز میں دِکھائی جانے والی باتیں آپ کی روزمرہ زندگی سے ملتی جلتی ہیں؟ چونکہ ہر ویڈیو کا موضوع فرق ہوتا ہے اور ہر ایک کی دُھن بھی الگ ہوتی ہے اِس لیے اِن ویڈیوز میں ہم سب کے سیکھنے کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور ہوتا ہے۔ لیکن یہ گانے اور موسیقی پر مبنی ویڈیوز صرف ہماری تفریح کے لیے نہیں ہیں۔
ہر گانے میں ہمارے لیے ایسے سبق پائے جاتے ہیں جو ہماری مسیحی زندگی اور خدمت میں ہمارے بہت کام آ سکتے ہیں۔ کچھ گانوں میں مہماننوازی، اِتحاد، دوستی، دلیری، محبت اور ایمان کی اہمیت کو اُجاگر کِیا جاتا ہے۔ دیگر گانوں میں یہوواہ کی طرف لوٹنے، دوسروں کو معاف کرنے، ہر معاملے میں یہوواہ کا وفادار رہنے اور اُس کی خدمت میں آگے بڑھنے جیسی باتوں کو نمایاں کِیا جاتا ہے۔ ایک گانا تو موبائل فون کے مناسب اِستعمال پر بنایا گیا ہے۔ آپ نے اِن گانوں سے اَور کون سے سبق سیکھے ہیں؟
گانا JUST AROUND THE CORNER ہندی میں دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
عمررسیدہ میاں بیوی مستقبل میں ملنے والی کس برکت کا تصور کر رہے تھے؟—پید 12:3۔
ہم اِس بات پر اپنا ایمان کیسے مضبوط کر سکتے ہیں کہ یہوواہ خدا اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی طاقت رکھتا ہے؟
ہم بہت جلد کن سے دوبارہ ملیں گے؟
خدا کی بادشاہت کی اُمید ہمیں ابھی مشکلات میں ثابتقدم رہنے کے قابل کیسے بناتی ہے؟—روم 8:25۔