پاک کلام سے سنہری باتیں | 2-تھسلُنیکیوں 1-3
بُرائی کے شخص کے ظاہر ہونے سے کیا مُراد ہے؟
پولُس رسول کی اِن باتوں کا کیا مطلب تھا؟
جس نے ”راستہ روکا ہوا ہے“ (6 آیت)—غالباً رسول
”ظاہر“ ہونا (6 آیت)—رسولوں کی موت کے بعد برگشتہ مسیحی لوگوں کو کھلمکُھلا غلط تعلیمات دینے لگے اور ریاکاری سے کام لینے لگے
”یہ بُرائی ایک راز ہے“ (7 آیت)—پولُس کے زمانے میں یہ بات واضح نہیں تھی کہ ”بُرائی کا شخص“ کون ہے
”بُرائی کا شخص“ (8 آیت)—آجکل کے مسیحی فرقوں کے تمام رہنما
”مالک یسوع [بُرائی کے شخص کو] بےاثر کر دیں گے . . . جب اُن کی موجودگی ظاہر ہوگی“ (8 آیت)—یسوع مسیح آسمان پر بادشاہ کے طور پر اپنی موجودگی اِس طرح ظاہر کریں گے کہ وہ شیطان کی دُنیا کو جس میں ”بُرائی کا شخص“ بھی شامل ہے، یہوواہ کی طرف سے سزا دیں گے
اِن آیتوں سے آپ کو یہ حوصلہ کیسے ملتا ہے کہ آپ جوش سے مُنادی کریں اور اِس کام کی اہمیت کو سمجھیں؟